ہفتہ، 8 مارچ، 2025

د ا ڑ ھی : "داڑھی روسی تاریخ میں وقار، طاقت اور بغاوت کی علامت۔"

ایڈیٹر: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ، ڈیلی بی بی سی نیوز پاکیہ زیادہ پرانی بات نہیں جب روسی مردوں کے لیے گھنی داڑھی رکھنا ایک لازمی روایت سمجھی جاتی تھی۔ داڑھی کو وقار، دینداری اور مردانگی کی علامت سمجھا جاتا تھا، اور اسے منڈوانا بعض اوقات جرم تصور کیا جاتا تھا۔داڑھی: جنت کا پروانہسترہویں صدی کے اواخر میں روس کے قدامت پسند کلیسا کے سربراہ، اسقف اعظم آدریان نے لکھا:“خدا نے انسان کو داڑھی کے ساتھ پیدا کیا، صرف کتوں اور بلّیوں کے ہی داڑھیاں نہیں ہوتیں۔”اس عقیدے کے مطابق ہر وہ شخص جو اپنی داڑھی منڈواتا تھا، کلیسا سے خارج کر دیا جاتا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ قدامت پسند عیسائی عقیدے میں پیغمبر عیسٰی علیہ السلام کی پیروی ظاہری طور پر بھی ضروری سمجھی جاتی تھی، اور داڑھی کو ان کی مشابہت کا ایک لازمی جزو مانا جاتا تھا۔ اسی لیے یہ تصور پایا جاتا تھا کہ بغیر داڑھی والا مرد جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا۔داڑھی: طاقت اور غیرت کی علامتروس میں داڑھی کو مرد کی غیرت اور عزت کا نشان سمجھا جاتا تھا۔ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ایک سنگین جرم تصور ہوتی تھی۔ چنانچہ تیرہویں صدی میں کسی کی داڑھی کے بال نوچنے پر سزا مقرر کی جا چکی تھی۔ سولہویں صدی میں بعض مجرموں کو شرمندہ کرنے کے لیے ان کی داڑھیاں زبردستی منڈوا دی جاتی تھیں۔ ایسی توہین کا ازالہ صرف دو طریقوں سے ممکن تھا: 1. کوئی نمایاں کارنامہ انجام دینا، یا 2. راہب بن کر گوشہ نشینی اختیار کرنا۔داڑھی: آزادی اور انفرادیت کی نشانیانیسویں صدی میں مغربی یورپ کے اثرات کے باعث روس میں داڑھی رکھنے کا رواج کم ہونے لگا، خاص طور پر شہروں میں۔ تاہم، تاجروں اور مذہبی رہنماؤں کے لیے داڑھی رکھنا اب بھی عام بات تھی۔سوویت دور کے ابتدائی سالوں میں داڑھی کو مختلف سماجی طبقات سے منسلک کیا جانے لگا۔ ایک مخصوص وقت میں یہ امیر کسانوں اور اکیڈمیشنز (دانشوروں) کی علامت سمجھی گئی، جبکہ بعد میں یہ غیر روایتی فنکاروں اور آزاد خیال افراد کی پہچان بن گئی۔ یہی وجہ تھی کہ دنیا کے بیشتر انقلابی رہنماؤں نے داڑھی رکھی تھی، کیونکہ یہ روایت، طاقت اور بغاوت کی علامت سمجھی جاتی تھی۔زار پیوتر اول اور داڑھی پر ٹیکس:یہ روایت سب سے پہلے زار پیوتر اول (پیٹر دی گریٹ) نے توڑی۔ 1698 میں، انہوں نے داڑھی رکھنے پر محصول (ٹیکس) عائد کر دیا، تاکہ روسی معاشرے کو مغربی یورپ کے مطابق ڈھالا جا سکے۔ 1705 میں اس ٹیکس کو مختلف طبقات کے لحاظ سے درج ذیل سطحوں میں تقسیم کیا گیا: • سرکاری اہلکاروں اور درباریوں کو 600 روبل سالانہ دینا ہوتا تھا۔ • بڑے تاجروں پر 100 روبل سالانہ کی سزا تھی۔ • چھوٹے تاجروں اور ہنر مند کاریگروں کو 60 روبل سالانہ ادا کرنے پڑتے تھے۔ • ملازمین اور نچلے درجے کے سرکاری کارکنوں کے لیے 30 روبل سالانہ جرمانہ مقرر کیا گیا تھا۔ • کسان اگرچہ مکمل طور پر مستثنیٰ نہیں تھے، لیکن انہیں صرف شہر میں داخل ہونے پر ہر بار ایک کوپک ادا کرنا ہوتا تھا۔1715 میں بادشاہ کے حکم پر تمام طبقات کے لیے ٹیکس یکساں کر دیا گیا، یعنی ہر شخص کو داڑھی رکھنے کی پاداش میں 50 روبل سالانہ ادا کرنے پڑتے تھے۔ یہ قانون تقریباً 57 سال تک نافذ رہا، یہاں تک کہ 1772 میں داڑھی رکھنے پر عائد جرمانہ ختم کر دیا گیا۔نتیجہ:روس کی تاریخ میں داڑھی محض ایک جسمانی خصوصیت نہیں تھی، بلکہ یہ وقار، دینداری، طاقت، بغاوت، اور سماجی انفرادیت کی علامت سمجھی جاتی رہی ہے۔ و شوقت کے ساتھ، اس کی اہمیت مختلف پہلوؤں میں بدلتی رہی، لیکن یہ حقیقت باقی ہے کہ داڑھی ہمیشہ روسی مردوں کے طرزِ زندگی اور شناخت کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔منقول ۔

جمعہ، 7 مارچ، 2025

*`دوستوں! آج کی پوسٹ میں 67 ہیڈلائنز ہیں، آپ سے ری ایکٹ اور شیئرنگ کی درخواست`*👏🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *07 مارچ 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 *

(1) رواں برس عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان، عید پر 5 چھٹیاں ملنے کی امید🚨 (2) حکومت کا افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم🚨 (3) غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی🚨 (4) نئے کابینہ ارکان کو قلمدان تفویض، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا🚨 (5) حنیف عباسی، مصطفیٰ کمال اور طارق فضل کو وزارتیں تفویض، پرویز خٹک کو بھی اہم عہدہ مل گیا🚨 (6) پی ٹی آئی کو حکومت مخالف مہم شروع کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کی واپسی کا انتظار🚨 (7) وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات پر اظہار اطمینان🚨 (8) مریم نواز کا ’لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام‘ کے مختلف زونز کا اچانک دورہ، بریفنگ لی🚨 (9) اپوزیشن قائدین کا پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ🚨 (10) سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا: جے آئی ٹی کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے تفتیش🚨 (11) پی ٹی آئی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پر عمران خان سے بات کروں گا، بیرسٹر گوہر🚨 (12) نوشہرہ: کمرے کی بجلی کاٹنے پر بدبخت بیٹے نے والدہ، بھائی اور بہن کو قتل کر دیا🚨 (13) بلاول سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی ملاقات🚨 (14) بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق🚨 (15) خیبر پختونخوا: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بریج کوڈ متعارف🚨 (16) تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب، ارسا نے صوبوں کو خبردار کردیا🚨 (17) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں حج 2025 کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل🚨 (18) پراسیکیوشن ام حسان و دیگر پر کار سرکار میں مداخلت ثابت نہیں کرسکی، ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری🚨 (19) پولیس نے ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی، انہیں مزید گرفتار رکھنے کی ضرورت نہیں، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد🚨 (20) اپنے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں گے تب ہی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی: وزیراعظم🚨 (21) کاروباری برادری ملک کا اثاثہ ہے، معیشت کا پہیہ یہیں سے چلے گا، وزیراعظم🚨 (22) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ملاقات🚨 (23) پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کیلئے مختلف نوعیت کے 7 نئے بل پیش🚨 (24) ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم🚨 (25) ارشد شریف قتل؛ کینیا کے ساتھ معاہدے کی توثیق کے لیے مزید وقت مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت سوالات🚨 (26) ارشد شریف کیس: حکومت کو کینیا کے ساتھ قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے ایک ماہ کی مہلت🚨 (27) رمضان کا پہلا جمعہ، مساجد نمازیوں سے بھر گئیں، سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات🚨 (28) کہتے ہیں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں، کل بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ🚨 (29) آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد🚨 (30) جسٹس بابر ستار کا عدالتی عملے کی جانب سے سائلین سے بخشش طلب کرنے پر اظہار برہمی🚨 (31) کراچی: افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش، میاں بیوی زخمی🚨 (32) سعودیہ، امریکا سمیت 8 ملکوں سے مزید 37 پاکستانی بے دخل🚨 (33) اوور بلنگ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر لیسکو کے کئی افسران برطرف🚨 (34) ایلون مسک کے لیے بڑا دھچکا، اسٹار شپ آزمائشی پرواز کے دوران ایک بار پھر دھماکے سے تباہ🚨 (35) مشال یوسفزئی کے جیل میں داخلے پر پابندی کا کیس: یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے، جسٹس سردار اعجاز🚨 (36) لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کے اخباری اشتہار کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری🚨 (37) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، بیرسٹر گوہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی میں پیش🚨 (38) شانگلہ میں اے این پی کے رہنما متوکل خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق🚨 (39) بنوں کینٹ پر ناکام حملے میں افغانستان سے لایا گیا امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا🚨 (40) تارکین کی 4 کشتیاں جبوتی اور یمن میں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا🚨 (41) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی🚨 (42) 24 قیراط کے حامل خالص سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہو گیا🚨 (43) شراب نوشی کے الزامات بے بنیاد، دانیہ شاہ حادثے کے وقت ساتھ نہیں تھی، حکیم شہزاد* نیپرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی کراچی کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف نہیں دیا🚨 (45) حکومت پنجاب گرفتار سینیٹرز کو پیش کرے ورنہ کل اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی🚨 (46) وزیر اعظم نے کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی🚨 (47) آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کے لیے تکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل🚨 (48) آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا، ذرائع🚨 (49) او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کریں گے🚨 (50) خیبرپختونخوا: بون میرو، کاکلیئر امپلانٹ اور تھیلیسیمیا بھی صحت کارڈ میں شامل🚨 (51) کراچی؛ کورنگی میں گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی🚨 (52) پشاور؛ دو ماہ کے دوران 1100 اشتہاری گرفتار🚨 (53) پی ٹی آئی والے ٹرمپ کے آنے کی دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ بانی باہر آجائیں، حافظ نعیم🚨 (54) راجن پور؛ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کی قید سے مغوی کو بازیاب کرالیا🚨 (55) مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں اور گاڑیوں کی تفصیلات طلب🚨 (56) انٹربینک ڈالر کی قدر 15 پیسے اضافے سے 279.96 روپے ہوگئی🚨 (57) سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں لیتھوٹریسی مشین استعمال کیے بغیر ناکارہ🚨 (58) حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعویٰ؛ رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں🚨 (59) پاؤں سے ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل، اسلام آباد پولیس نے نوجوان کو دھر لیا🚨 (60) ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز؛ نجی کیش اینڈ کیری کی برانچز سیل🚨 (61) بلوچستان؛ مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کا رولر جلا ڈالا🚨 (62) مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار🚨 (63) ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا کام شروع🚨 (64) کراچی: پولیس سے بچنے کے لیے ڈاکو تاروں پر لٹک گیا، ویڈیو وائرل🚨 (65) دبئی پولیس کا کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ🚨 (66) لاہور ہائیکورٹ کا ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے کی پالیسی بنانے کا حکم🚨 (67) علیم خان کا 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ، ایک وزارت پاس رکھیں گے*(رپورٹ: عطامحمدمحمداسلم جئدیومھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)*

کراچی...کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز یکم تا 9 مئی کو منعقد ہونگے اور تھر جیپ ریلی 10 تا 13 اپریل کو مٹھی میں ہوگی، سردار محمد بخش خان مہر کی پریس کانفرنس .رپورٹ ۔۔۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ، ڈیلی بی بی سی نیوز کراچی... وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ 35 ویں نیشنل گیمز یکم مئی سے 9 مئی تک کراچی میں منعقد ہوں گے، افتتاحی اور اختتامی تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم شرکت کریں گے، ان کے لئے بھی انتظامات کئے ہیں، کراچی میں نیشنل گیمز 21 وینیوز پر ہوں گے، جس میں 34 کھیل شامل اور 10 ہزار مرد و خواتین ایتھلیٹس، آفیشلز حصہ لیں گے. وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ نیشنل گیمز میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد، آزاد جموں کمشیر اور گلگت کی ٹیمیں حصہ لیں گیں، اس کے علاوہ محکمہ جاتی ٹیمیں پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، وابڈا، ریلوے، پولیس اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گیں، گیمز میں صوبوں کے 2760 اور محکمہ جاتی 5600 کھلاڑی،جبکہ 1200 ٹیکنیکل آفیشلز اور 132 ٹریڈیشنل کھلاڑی شامل ہونگے. انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں 18 سال بعد نیشنل گیمز ہونے جارہے ہیں، ایونٹ کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں، اولمپکس کمیٹی نے وینیوز کو حتمی شکل دی ہے، ہم نے کراچی میں 21 مقامات کا انتخاب کیا ہے، نیشنل گیمز کی افتتاحی و اختتامی تقریب عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگی اور سیکیورٹی ایس او پی کے مطابق ہونگے. سردار محمد بخش مہر نے تھر جیپ ریلی کرانے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر جیب ریلی 10 اپریل سے 13 اپریل کو مٹھی میں ہوگی، جس میں 10 کیٹیگری میں مقابلہ ہونگے اور 60 ڈرائیورز حصہ لیں گے، اس کے علاوہ بائیک کیٹیگری میں بھی رائیڈرز ایکشن میں نظر آئیں گے. سابق صوبائی وزیر نادر مگسی کا کہنا تھا کہ ہم تھر میں فروری میں جیپ ریلی کروانا چاہتے تھے مگر رمضان کی وجہ سے تاریخ آگے کرنی پڑی، دو بار سندھ حکومت نے تھر ریلی کروائی ہے، گزشتہ سال الیکشن کی وجہ سے ریلی نہیں ہوئی، تھر میں ٹرک کیٹیگری کو بھی لانے کی کوشش کرینگے، موٹر اسپورٹس کو بھی نیشنل گیمز کا حصہ بننا چاہیے. اس موقع پر پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ، سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت, اصغر بلوچ، میر عامر خان مگسی، شجاعت شیروانی، رونی پٹیل اور دیگر موجود تھے.

پاکستانی شناختی کارڈ کے متعلق معلومات***قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہےمگر بہت ہی کم لوگ شناختی کارڈ نمبر کی ٹیکنالوجی اور اسکے شناخت کے خُودکار نظام سے واقف ہوں گے.رپورٹ ۔۔۔..!

انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ۔۔ڈیلی بی بی سی نیوز تفصیلات ۔۔۔اگرچه آپ سب لوگ تقریباً روز اپنا شناختی کارڈ دیکھتے هونگے لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے 133ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نے نہیں بتایا ہو گا۔درج ذیل تحریر آپکو شناختی کارڈ نمبر کے متعلق معلومات فراهم کرے گی.*شناختی کارڈ نمبر کے**شروع کے پہلے پانچ نمبر*هم مثال کے طور پرایک شناختی کارڈ نمبر لکھتے هیں15302-*******-*اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبریعنی 1جو کہ صُوبے کی نشاندہی کرتاہے.یعنی جن لوگوں کےشناختی کارڈز کے نمبر 1 سے شروع ہوتے ہیں،وہ لوگصُوبه خیبر پختُونخواہ کے رہائشی ہیں.اسی طرحاگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2 سے شروع ہو رہا ہے،تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔اسی طرحپنجاب کیلئے 3،سندھ کیلئے 4،بلوچستان کیلئے 5،اسلام آباد کیلئے 6،گلگت بلتستان کیلئے 7.اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میںدوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہآپ کے ڈویژن کو ظاہر کرتاہے.مثال کے طور پراوپر دئیے گئے کوڈ میںدوسرے نمبر پر 5کا ہندسہ ہے،جو کہملاکنڈکو ظاہر کرتاہے.جبکہ باقی تین ہندسےآپ کے متعلقه ضلع،اس ضلع کی متعلقه تحصیل،اور یونین کونسل نمبرکو ظاہر کرتے ہیں۔*درمیان میں لکھا ہوا**7 نمبر پر مشتمل کوڈ******-1234567-*یه درمیانه کوڈآپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتاہے.هر خاندان کے تمام افرادجو ایک دوسرے سے خونی رشتوں کے تحت جڑے هوتے هیں،ان سب افراد کا باهمی تعلق کا تعیناسی درمیانے کوڈ سے هوتا هے.اسی کوڈ کے ذریعےکمپیوٹرائزڈ شجرهیعنی Family Tree تشکیل پاتا هے.*آخر میں - کے بعد آنے والا نمبر******-*******-1یه آخری هندسهآپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہےمردوں کیلئےیہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گا.مثال کے طور پر1,3,5,7,9اورخواتین کیلئےفت میں ہوگا،مثال کے طور پر2,4,6,8اس طرحنادرا کے خُودکار نظام کے تحتهم سب کا قومی شناختی کارڈ نمبر وجُود میں آتا هے

عمرکوٹ NA-213 میں ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار کا فیصلہ اور ممکنہ سیاسی تبدیلیاں۔تجزیہ...شیخ شہابایڈیٹر ۔۔۔۔انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ رپورٹر تفصیلات

عمرکوٹ ۔۔۔۔نواب یوسف مرحوم کے خاندان کی جانب سے مشاورت کے بعد نواب یوسف کی اہلیہ اور محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی تعلق رکھنے والی محترمہ صباء ٹالپر یا ان کے بڑے بیٹے نواب یونس ٹالپر میں سے کسی ایک کو امیدوار نامزد کرکے پارٹی قیادت کے حوالے کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمرکوٹ کے قومی حلقہ NA-213 میں ضمنی انتخاب کے لیے 17 اپریل کو الیکشن کرانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے لیے امیدوار کے انتخاب پر مشاورت جاری ہے، تاہم نواب خاندان کو پارٹی ٹکٹ ملنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ البتہ ممکنہ سیاسی تبدیلی کی صورت میں میڈم فریال ٹالپر یا میر انور ٹالپر بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ یہاں کی سیاست میں شمولیت کے لیے میڈم فریال ٹالپر اور ان کے شوہر میر منور ٹالپر نے کنری کے قریب ڈینی سر فارم میں زرعی زمین خرید کر ایک بنگلہ بھی تعمیر کروایا ہے۔ ماضی میں کنری / سامارو کا صوبائی حلقہ ہمیشہ میر منور ٹالپر کے پاس رہا، لیکن 2008 میں انتخابی مہم کے دوران ان کے بھائی میر انور ٹالپر کے عمرہ پر جانے کی وجہ سے محترمہ بینظیر بھٹو نے میرپورخاص جلسے میں دوسرے امیدوار نواب تیمور ٹالپر کو ٹکٹ دیا تھا، جو اس حلقے سے مسلسل کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ عمرکوٹ کے سید اور سومرو خاندانوں کی جانب سے بھی قومی اسمبلی کے اس حلقے پر امیدوار نامزد کرنے کی اطلاعات ہیں۔ صوبائی وزیر سید سردار شاہ کے بھائی سید سرفراز شاہ، سید سرتاج شاہ اور مرحوم حاجی علی مردان شاہ کے بھائی، پیپلز پارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سید نور علی شاہ سمیت خالد سراج سومرو بھی پیپلز پارٹی کے ممکنہ امیدوار ہیں۔ سید سرفراز شاہ نے مختصر عرصے میں سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے کر عوام میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے مخالف امیدواروں میں سید مظفر حسین شاہ، مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر میر امان اللہ ٹالپر، سید علی نواز شاہ، اور تحریک انصاف کے لال مالہی کے نام شامل ہیں۔ مقامی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی یقینی نظر آتی ہے، لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ ایم این اے ہاؤس مانجہاکر میں ہی رہے گا یا ڈینی سر فارم، عمرکوٹ یا کسی اور طرف منتقل ہوگا۔ نواب تیمور کو صوبائی وزیر اور یونس ٹالپر کو ضلع کونسل عمرکوٹ کی چیئرمین شپ دے کر قومی اسمبلی کے امیدوار کو تبدیل کرنے کا بھی امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت مرحوم نواب یوسف ٹالپر کی وفاداری کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے بیٹوں کو راضی کرنے اور قومی اسمبلی کے امیدوار کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، نواب تیمور ٹالپر کو سندھ کابینہ میں وزارت دینے اور نواب یونس ٹالپر کو مستقبل میں ضلع کونسل عمرکوٹ کی چیئرمین شپ دینے کی پیشکش کی جا سکتی ہے تاکہ ان کے خدشات کو دور کیا جا سکے اور قومی اسمبلی کے امیدوار کو نواب خاندان کے بجائے کسی اور کو دیا جا سکے۔ تاہم، حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔ روحانی پیشوا سروری جماعت کے مخدوم جمیل الزمان اور سید سردار شاہ کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ دنوں مخدوم جمیل، مانجہاکر پہنچ کر نواب یوسف کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے، لیکن سید سردار شاہ کے ماموں سید نواز شاہ کی وفات پر تعزیت کے لیے جانے کے بجائے وہ حالیہ عام انتخابات میں سید سردار شاہ کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے علی مراد راجڑ کے گاؤں کوٹھائل کے بڑے اجتماع میں شرکت کے بعد واپس چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے عمرکوٹ کے قومی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کو بلا مقابلہ کامیاب کرانے کی ذمہ داری عمرکوٹ، تھرپارکر، اور میرپورخاص کے وزراء، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، سینیٹرز، منتخب نمائندوں اور دیگر اہم رہنماؤں کو دے دی ہے۔

کراچی ۔۔۔سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر انتظام ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹس کے پرنسپالز کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ چیئرمین اسٹیوٹا و وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جنید بلند سے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کو جدید اور اعلیٰ معیار پر اجاگر کرنے کے تسلسل میں حوصلہ و امید افزا ملاقات۔ رپورٹ ۔۔۔ انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ، ڈیلی بی بی سی نیوز ۔تفصیلات ۔۔

کراچی – مختلف کالجز کے پرنسپلز نے چیئرمین اسٹیوٹا و وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جنید بلند سے ملاقات کی۔ اجلاس میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ، درپیش چیلنجز، اور اداروں کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جنید بلند نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا مضبوط ہونا نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور اسٹیوٹا سندھ میں تکنیکی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔پرنسپلز نے اپنے اداروں سے متعلق تجاویز پیش کیں، جبکہ چیئرمین اسٹیوٹا نے کالجز کے مسائل حل کرنے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جمعرات، 6 مارچ، 2025

*`دوستوں! آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈلائنز ہیں، جو خبریں دن بھر نہ چلا سکیں، وہ بھی موجود ہیں`*👏🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *06 مارچ 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

*🚨 (1) پاک فوج دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار، عوام کی حفاظت یقینی بنائیں گے: آرمی چیف🚨 (2) بنوں: گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر🚨 (3) بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، کراچی کیلئے بجلی 3 روپے، باقی ملک کیلئے 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی🚨 (4) عید الفطر پر کم از کم چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے، ماہرین🚨 (5) اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی، رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشگوئی🚨 (6) قومی اسمبلی: خواجہ آصف سے ملاقات کے بعد حارث رؤف میڈیا کو چکما دیکر غائب🚨 (7) جنرل باجوہ، عمران خان اور فیض حمید نے طا_لبان کو پاکستان میں بسایا: خواجہ آصف کا الزام🚨 (8) خواجہ آصف میں ہمت نہیں کہ قمر باجوہ کیخلاف کارروائی کریں، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر🚨 (9) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اعتراف کرلیا🚨 (10) منفی پروپیگنڈے کا الزام، حکومتی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ممبران کو طلب کرلیا🚨 (11) افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں چوکیوں کی تعمیر اور فائرنگ پر طورخم سرحد بند کی: ترجمان دفتر خارجہ🚨 (12) پی آئی اے کی نیلامی میں خریدار کمپنیوں کی خواہش پر تبدیلیاں لانے کا فیصلہ🚨 (13) کوشش ہے قومی ایجنڈے پر سب جماعتوں کو اکٹھا کرکے نئے الیکشن کی طرف جائیں، اسد قیصر🚨 (14) پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ🚨 (15) اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا اسپیشل بینچ تحلیل🚨 (16) عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم🚨 (17) بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ برائے صحت نے اہم ایڈوائزری جاری کردی🚨 (18) مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہے، اس کی آئین میں کوئی اجازت نہیں: جج آئینی بینچ🚨 (19) ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہیں لایا جائیگا، حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا🚨 (20) سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا، سپریم کورٹ بار🚨 (21) کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3 بھائیوں کو روند ڈالا، ایک جاں بحق🚨 (22) ملالہ یوسف زئی 13 سال بعد سوات میں آبائی گھر پہنچ گئیں، رشتہ داروں سے ملاقات🚨 (23) ٹرمپ کی نئی سفری پابندیاں: پاکستان اور افغان شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونے کا امکان🚨 (24) ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 72 ہزار ارب روپے سے متجاوز، ہر شہری ساڑھے 3 لاکھ کا مقروض🚨 (25) مریم نواز کی میو ہسپتال آمد، بدانتظامی پر ایم ایس اور سی ای او عہدے سے برطرف🚨 (26) ’شکر کریں گرفتار نہیں کرایا‘، مریم نواز کا ناقص انتظامات پر ایم ایس میو اسپتال کو ہٹانے کا حکم🚨 (27) ٹرمپ کے بیان کا براہ راست فائدہ کاروباری طبقے، صنعت کاروں کو ہوگا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری🚨 (28) پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کی منظوری، اسمبلی اجلاس 7 مارچ کو طلب🚨 (29) زاہد خان پاکستان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر🚨 (30) 32 ہزار لوگوں کو فری سولر دے رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور🚨 (31) مریم نواز نے رمضان المبارک میں انتظامات کی نگرانی پر صوبائی وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دیں🚨 (32) چیف جسٹس پاکستان سے ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بارز کے وفد کی ملاقات🚨 (33) سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل تحقیقات کیس سماعت کیلئے مقرر🚨 (34) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی🚨 (35) دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، عورت زخمی🚨 (36) بنگلادیش سے 5 دہائیوں بعد تجارت بحال، پہلا پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز🚨 (37) آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ🚨 (38) اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ سائلین سے رشوت طلب کرتا ہے، جسٹس بابر ستار کا رجسٹرار کو خط🚨 (39) سینیٹ میں اقلیتی رکن نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھادیا🚨 (40) فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی🚨 (41) عمرہ زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والا ایجنٹ گرفتار🚨 (42) سفارتی رابطوں کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کا امکان🚨 (43) مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی🚨 (44) کراچی: ماہ رمضان کے آغاز پر ہی ڈکیتی مزاحمت پر 5 روز میں 5 شہری قتل🚨 (45) پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ایک بار پھر پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کا انکشاف🚨 (46) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیا🚨 (47) کراچی میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ🚨 (48) بابر اعظم کے والد بیٹے کیخلاف بولنے والے سابق کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے، اپنی کارکردگی دیکھنے کا مشورہ🚨 (49) آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار🚨 (50) سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کرگئے، مرحوم نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا🚨 (51) امریکا کے حوالے کیا گیا افغان دہشت گرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش🚨 (52) کرکٹ کی بہتری کیلئے سفارشی کلچر کا خاتمہ اور میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے، احمد شہزاد🚨 (53) کراچی: منگھوپیر سے نامعلوم ملزمان نے نویں کلاس کے طالب علم کو اغوا کرلیا🚨 (54) اسحٰق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ🚨 (55) لاہور: گھریلو ملازمہ کی بیٹیوں کیساتھ ملکر گھر سے ایک کروڑ سے زائد کی چوری🚨 (56) بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان🚨 (57) بحریہ ٹاؤن کراچی واٹر کارپوریشن کا سب سے بڑا نادہندہ نکلا، 14.78 ارب روپے واجب الادا🚨 (58) لاہور: ریکارڈ یافتہ خاتون ڈیلر منشیات کی ترسیل کرتے ہوئے گرفتار، 12 کلو چرس برآمد🚨 (59) وزیراعظم کی سمیڈا میں نئی ہنرمند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت🚨 (60) کراچی: لگژری کاریں چوری کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار*(رپورٹ: عطامحمدمحمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد،ٹو کراچی)

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...