جمعہ، 11 اپریل، 2025

عمرکوٹ :ضلع عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے مربوط حفاظتی و انتظامی اقدامات جاری ہیں۔ تمام پولیس آفیشلز کو ضابطہ اخلاق اور انتخابی ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گٸ۔ رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی پاکستان تفصیلات: BBC PK

عمرکوٹ : ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر پورے ضلعے عمرکوٹ میں سیکیورٹی ہاٸ الرٹ قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے مربوط حفاظتی و انتظامی اقدامات جاری ہیں۔ تمام پولیس آفیشلز کو انتخابی ڈیوٹی اور ضباطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد کرانے کے حوالے سے تربیتی سیشن اور بریفنگ دی جارہی ہے۔انتخابی عملے و مٹیریل کی فول پروف سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ضلع عمرکوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع و یونٹس کی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینگے۔ تاکہ انتخاب کا پرامن انعقاد اور اختتام کیا جاسکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 17 اپریل کو ہوگی۔یاد رہے! پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کی وفات کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

جمعرات، 10 اپریل، 2025

عمرکوٹ : ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر قتل کے الگ الگ مقدمات میں خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار۔ دو ملزمان ہیومن ٹریفکنگ و اغوا کے مقدمے میں گرفتار۔رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی پاکستان تفصیلات:01). BBC PK

پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی: SHO عطا محمد لغاری نے کامیاب کارواٸیاں کرتے ہوٸے قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔28 سالہ رمضان مری کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان خاتون شمشاد مری اور کیلاش میگھواڑ گرفتار مزید تفتیش جاری ہے، کراٸم نمبر68/2025 دفعہ 302. 120B 34 تعزیرات پاکستان۔ 35 سالہ مقتولہ خاتون شبانہ کھوسہ کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم سکندر کھوسہ کو گرفتار واردات میں استعمال کیا گیا پسٹل بلٹس برآمد، مزید تفتیش جاری ہے، کراٸم نمبر 62/2025 دفعہ 302. 34 تعزیرات پاکستان۔ کراٸم نمبر 69/2025 دفعہ 24. 1 سندھ آرمز ایکٹ۔02). پولیس تھانہ بودرفارم:اغوا اور ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ کے مقدمے میں ملزم پرپیو ماچھی اور غلام شبیر ماچھی گرفتار، کراٸم نمبر 07/2025 دفعہ 365B. 364A. 452. 34 تعزیرات پاکستان۔

عزت برائے فروخت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟ تہذیب یافتہ طوائف!!! ترتیب و تدوین: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان ملاحظہ فرمائیں : BBC PK

اﯾﮏ ﮐﻮﭨﮭﮯ کیﺗﮩﺬﯾﺐ ﯾﺎﻓﺘﮧ ﻃﻮﺍﺋﻒ ﻧﮯﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮﻟﭩﮑﺘﯽ ﺗﺨﺘﯽ ﭘﺮ ﻟﮑﮭﻮﺍﯾﺎﻋﺰﺕ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮨﮯﻣﮩﺬﺏ ﺣﻀﺮﺍﺕﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯﺍﭼﮭﺎ ﻏﺴﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﯿﮟ۔۔۔ﺍﻭﺭ ﺟﯿﺒﻮﮞ ﻣﯿﮟﺍﺷﺮﻓﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺍُﻭﻥ ﮐﯽﺗﮭﯿﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﻻﺋﯿﮟلہجوں کو نرم اور جذبات کو گرم رکھیںْﺍﻭﺭ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﺮ ﮐﮯﭼﭙﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﮐﯿﭽﮍﺻﺎﻑ ﮐﺮﮐﮯ ﺁﺋﯿﮟﮨﻤﺎﺭﺍ ﻓﺮﺵﮨﻤﯿﮟ ﺭﺯﻕ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯﺍﺳﮑﯽ ﺑﮯ ﺣﺮﻣﺘﯽ ﻗﺎﺑﻞِ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔ْشراب ﮐﻮﭨﮭﮯ ﻣﯿﮟﻭﺍﻓر ﻣﻘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯﺑﺎﮨﺮ ﺳﮯ ﺧﺮﯾﺪ ﮐﺮﻭﻗﺖ ﮐﺎ ﺿﯿﺎﻉ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟﺍﻭﺭ ﺩﻻﻝ ﮐﻮ ﺣﺮﺍﻡﺍﯾﮏ ﭘﺎﺋﯽ ﺍﺩﺍ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟﺍﺳﮯ ﻣﻌﻘﻮﻝ مُعاوضہ ﻣﻠﺘﺎ ﮨﮯ۔۔۔ْﺍﻟﺒﺘﮧ ﺑﺎﮨﺮ ﺭﮐﮭﮯ ﮔﺌﮯﭼﻨﺪﮮ ﮐﮯ ﮈﺑﮯ ﻣﯿﮟﺩﻝ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﭘﯿﺴﮧ ﮈﺍﻟﯿﮟﺁﭘﮑﺎ عطیہ مفلس لوگوں کےگھر کی عزتوں کو طوائفبننے سے بچانے پر ﺧﺮﭺ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔۔۔ْﺍﻭﺭ ﻣﮩﺮﺑﺎﻧﯽ ﮐﺮﮐﮯﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﭘﮩﺮ ﻣﯿﮟﮐﻮﭨﮭﮧ ﺧﺎﻟﯽ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﻓﺮﺵ ﮐﯽﺩﮬﻼﺋﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪﺗﮩﺠﺪ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﺍﺩﺍ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ___منقول

بدھ، 9 اپریل، 2025

عمرکوٹ: قومی اسمبلی کی نشستاین 213 عمرکوٹ پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کیئے گئے انتظامات، سیکیورٹی پلان، ٹرانسپورٹ پلان اور پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عملے کی تعیناتی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 213 عمرکوٹ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹنوید الرحمٰن لاڑک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفیس عمرکوٹ کے دربار ھال ایک اہم اجلاس منعقد ۔رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان تفصیلات: BBC PK

عمرکوٹ: قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمرکوٹ پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کیئے گئے انتظامات ، سیکیورٹی پلان ، ٹرانسپورٹ پلان اور پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عملے کی تعیناتی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 213 عمرکوٹ و ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک کی صدارت میں ڈسٹرکٹ آفیس عمرکوٹ کے دربار ھال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقعے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوید الرحمٰن لاڑک نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جن افسران و عملے کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ اسے قومی فریضہ سمجھ کر احسن طریقے سے اپنی زمیداری نبھائیں ، بصورت دیگر کوتاہی کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشنز ، پولنگ کے عملے کی تعیناتی ، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی پلان کے متعلق مکمل بریفننگ لی۔انہوں نے کہا کہ انتہائی حسّاس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائینگے ۔اس موقعے پر انہوں نے ڈی ای او ایجوکیشن عمرکوٹ کو ھدایت کی کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فرنیچر اور چوکیدار کی فراہمی یقینی بنانے جائے ۔ انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے سید شیراز علی شاہ کو ھدایت کی کہ ٹرانسپورٹ پلان اور روٹ میپ مکمل کر کے رپورٹ دی جائے اور شامل گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ایکسیئن ایجوکیشن اینڈ ورکس عمرکوٹ وشال کمار کو ھدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنز پر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے اور اس کا سرٹیفیکیٹ دیا جائے ۔ایس ایس پی عمرکوٹ ڈاکٹر عزیر احمد میمن نے اجلاس کو سیکیورٹی پلان کے متعلق مکمل بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے 498 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں ، جن میں 92 انتہائی حساس ، 264 حساس اور کل 1816 پولنگ بوتھ س شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتہائی حسّاس پولنگ اسٹیشنز پر 08 ،حساس پولنگ اسٹیشنز پر 06 اور نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 04 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، جبکہ کل723 پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے تعینات ہونگے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور کارکنان کو ھدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر کسی قسم کا ہجوم نہ کیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے۔ ریٹرننگ آفیسر رجب علی سٹھیو نے کہا کہ پولنگ عملے کی حاضری 12 اپریل کو کلچرل کامپلیکس عمرکوٹ میں لگائی جائے گی ، جس کے لیئے تمام ضلعی افسران اپنے عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے سی ایم او کو ھدایت کی کہ ڈسپیچ پوائنٹ پر کرسیاں ، پینے کے پانی اور صفائی کے انتظامات مکمل کیئے جائیں۔ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی کو ھدایت کی کہ ڈسپیچ پوائنٹ پر میڈیکل کیمپ قائم کرکے میڈیکل ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی کی جائے۔اجلاس میں پاک فوج کے کیپٹن کامران ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید طیب انور شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسر محمد عالم سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجیہ کمار ترکیو ، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان ، ایکسیئن حیسکو عمرکوٹ امتیاز میمن ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی ،اسسٹنٹ انجنیئر پبلک ھیلتھ عمرکوٹ سید حیدر شاہ ،سی ایم او سید ساجد شاہ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نور محمد شیخ، ڈی ای او ایجوکیشن عنایت اللہ کنبھر ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر و سی ایم او ضلع کونسل امتیاز علی ھالیپوٹو ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سلیمان راہموں، پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر عبدالرئوف سومرو ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہریش چندر،صوبیدار روشن، مختیار کار عمرکوٹ محمد اظہر چاچڑ ،مختیارکر پتھورو علی شیر سمیجو ، مختیار کار سامارو آصف کالرو، ٹائون آفیسر فرحان لغاری ، سیکرٹری ار ٹی ا ے سید شیراز علی شاہ ، ٹریفک انچارج نور محمد سومرو ،ٹائون آفیسر کنری جہانزیب آرائیں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

منگل، 8 اپریل، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ نہیں کریں گے؟؟؟🤔*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *08 اپریل 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK

(1) پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں معدنی وسائل کی تلاش کیلئے عالمی کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتوں پر دستخط🚨 (2) پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر، ہاتھوں میں مہارت ہے، مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں، آرمی چیف🚨 (3) یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، جنرل عاصم منیر🚨 (4) عالمی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، مضبوط سکیورٹی فریم ورک یقینی بنائیں گے: آرمی چیف🚨 (5) پاکستان معدنی وسائل کے استعمال سے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے: وزیراعظم🚨 (6) ’ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں‘، وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت🚨 (7) اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، علیمہ خان، عالیہ حمزہ، حامد رضا سمیت متعدد افراد کی گرفتاری ورہائی، دھرنا ختم کردیا🚨 (8) اڈیالہ جیل کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ، کئی کارکن گرفتار ہوئے🚨 (9) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، جیل حکام🚨 (10) پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا: عظمیٰ بخاری🚨 (11) پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامہ پر آمادہ کر لیا🚨 (12) کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد چل بسے🚨 (13) میلہ چراغاں: پنجاب حکومت کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان🚨 (14) صوبے کے معدنی وسائل کا اختیار کسی اور کو نہیں دے رہے، وزیر اعلیٰ گنڈا پور🚨 (15) ایک سال میں ریکارڈ 1061 پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکا میں رہائش حاصل کرلی🚨 (16) دجالی فوج کو AI ٹیکنالوجی کی فراہمی کیخلاف احتجاج کرنیوالے مائیکروسافٹ ملازمین برطرف🚨 (17) کراچی: دجالی پراڈکٹس کیخلاف مہم تیز، کے ایف سی اور ڈومینوز کے مختلف برانچز پر پتھروں سے حملے🚨 (18) منرل انوسٹمنٹ فورم کا انعقاد سے پاک امریکا تعلقات مضبوط ہوں گے، امریکی اعلیٰ عہدیدار🚨 (19) راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا🚨 (20) پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، بس عمران خان کو کچھ نہیں مل رہا، فیصل واوڈا🚨 (21) امریکی حکومت کا پاکستانی طلبہ کیلئے سمسٹر ایکسچینج پروگرام 15 سال بعد ختم🚨 (22) سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی🚨 (23) کریک ڈاؤن میں تیزی، ایک دن میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو افغانستان بھیج دیا گیا🚨 (24) افغانستان کا اقوام متحدہ سے پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ🚨 (25) کراچی: بھاری گاڑیوں کیلئے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر، ڈرائیورز کیلئے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار🚨 (26) سعودی عرب: عازمین کے مقررہ مدت سے زائد قیام کی اطلاع نہ دینے والی کمپنیوں پر جرمانہ ہوگا🚨 (27) یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزا مسائل حل🚨 (28) کراچی: قائدآباد میں موٹرسائیکل سوار کی راہگیر لڑکی سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی🚨 (29) پی سی بی کا پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے 2 میچز فیصل آباد میں کرانے کا منصوبہ🚨 (30) حج آپریشن 2025 کی تیاریاں مکمل، پہلی پرواز نجی ایئرلائن آپریٹ کرے گی🚨 (31) عمران خان سے ملاقات اُن کی بہنوں کا حق اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہے، بیرسٹر گوہر🚨 (32) اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے: رانا ثنااللہ🚨 (33) پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی، محکمہ اسکول کو بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی کی ہدایت🚨 (34) کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیشگوئی🚨 (35) پاکستان میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا🚨 (36) سپریم کورٹ کا ٹرائل کورٹ کو 9 مئی سے متعلق کیسز کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم🚨 (37) 12 اپریل کو انتشار پھیلایا گیا تو مزاحمت کریں گے، ڈمپر ایسوسی ایشن کراچی کا 16 کو احتجاج کا اعلان🚨 (38) کراچی: ماڑی پور روڈ پر ٹریلر کی زد میں آکر 8 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار🚨 (39) ایک روز کی تاریخی مندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 622 پوائنٹس کا اضافہ🚨 (40) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں سے الجھنے والی 3 خواتین رہا، تفتیشی افسر کو شوکاز جاری🚨 (41) آصف زرداری کی علالت، صدر مملکت کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا🚨 (42) سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ملک بدری کی اجازت، پاکستانیوں سمیت سیکڑوں طلبہ کے ویزے منسوخ🚨 (43) اللہ نے مجھے کسی مقصد کیلیے زندہ رکھا ہوا ہے، میں واپس آ رہی ہوں؛ شیخ حسینہ🚨 (44) کراچی: لی مارکیٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران خارجی دہشت گرد گرفتار🚨 (45) نجی سینیٹ ارکان کے بلوں میں نمایاں کمی اور آرڈیننسز میں اضافہ، سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری🚨 (46) صوابی: نہر میں رکشہ گرنے سے ڈوبنے والے تمام 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں🚨 (47) پشاور: گھر کی چار دیواری کے تنازع پر ملزم نے پڑوسی کو قتل کردیا🚨 (48) گورنر ہاؤس سے آئی ٹی کورس کرنیوالے طلبہ کو جامعہ کراچی کا امتحان بھی پاس کرنا ہوگا🚨 (49) فراڈ کی رقم اکاؤنٹ میں منتقل کیے جانے کا الزام، ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو طلب کرلیا🚨 (50) بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں فیصلوں کا اختیار دے دیا🚨 (51) سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 80 لاکھ ایکڑ فصلوں کی کاشت کیلئے پانی ہی نہیں🚨 (52) قمبر شہداد کوٹ : پولیس اہلکار نے شادی سے انکار پر مبینہ طور پر منگیتر کو قتل کردیا🚨 (53) خیبرپختونخوا: مالاکنڈ میں ’نامعلوم نوعیت‘ کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا🚨 (54) لاہور ہائیکورٹ: ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کی درخواست، دلائل کیلئے وکلا طلب🚨 (55) کراچی ایئرپورٹ سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار🚨 (56) کراچی: رہائشی عمارتوں کا کاروباری استعمال، آباد کا رولز میں ترمیم واپس لینے کا مطالبہ🚨 (57) کراچی سکھر موٹروے شروع کرنے تک تمام منصوبے روکیں، سینیٹ کمیٹی وزارت منصوبہ بندی پر برہم🚨 (58) ڈیڑھ ماہ کے دوران شمالی وزیرستان سے گیس اور تیل کا چوتھا ذخیرہ دریافت🚨 (59) چاغی بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت🚨 (60) 9 مئی احتجاج یا ریلی نہیں، ادارے پر حملہ تھا؛ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

*والدین ہوشیار۔۔۔👏👏👏👏*ایک ڈھائی سال کا بچہ ایمرجنسی میں لایا گیا۔۔۔ BBC PK

چابی سے کھیلتے ہوئے اس نے وہی چابی بجلی کی ایکسٹینشن میں دے دی، شدید جھٹکا لگا اور جب تک ہمارے پاس پہنچا حرکت قلب بند ہو چکی تھی۔۔۔20 منٹ کی مسلسل کوشش کے باوجود زندگی کی کوئی رمق واپس نہ آئی تو بھاری دل کے ساتھ سر جھکا لیا...!!!خدارا بچوں کے معاملے میں بہت احتیاط کریں، بالخصوص یہ 1 سے 3 سال کی عمر نہایت خطرناک ہے۔۔۔اس عمر کے بچے کو:.. کسی صورت میں بھی سکہ یا کوئی بھی ایسی چھوٹے سائز کی کھیلنے والی چیز نہ دیں جو گلے میں پھنس سکتی ہو۔۔۔گولیاں ٹافیاں بالکل نہ دیں اور ڈرائی فروٹ بھی اپنی نگرانی میں دیں۔۔.بچے کا فیڈر کبھی بھی مائکرو ویو میں گرم نہ کریں. اس سے دودھ ہر طرف سے ایک جیسا گرم نہیں ہوتا اور کوئی "ہاٹ سپاٹ" بچے کا منہ جلا سکتا ہے .. پنسل، تیلا، چابی یا کوئی بھی نوکیلی چیز مت پکڑنے دیں.. بجلی کے ساکٹس پر ٹیپ لگا کر رکھیں اور کوئی بھی تار ننگی یا بغیر پلگ کے نہ چھوڑیں.. ٹیبل پر ایسا کپڑا نہ ہو جسے بچہ کھینچ لے اور اوپر پڑا کوئی ڈیکوریشن پیس اسے زخمی کر دے.. دراز ایسے ہوں(سٹاپر والے) کے بچہ کھینچے تو پورے کے پورے باہر نکل کر اسکے اوپر نہ گر جائیں.. بچے کو کبھی بھی پانی سے بھری بالٹی یا باتھ ٹب کے پاس اکیلا کھڑا نہ چھوڑیں... ایک لمحے کیلئے بھی نہیں. بچے اوندھے منہ بالٹی میں گر کر فوراً ڈوب جاتے ہیں.. بچے کے گلے میں تعویذ، لاکٹ وغیرہ نہ لٹکائیں اور نہ چوسنی کا ہار پہنائیں. یہ کسی بھی وقت پھندا بن سکتے ہیں... تمام ادویات اور خطرناک کیمیکلز (مٹی کا تیل، بلیچ، تیزاب وغیرہ) ہر صورت میں تالے میں رکھیں.. سیڑھی اور چھت کی منڈیر کے معاملے میں خاص احتیاط کریں.. موٹرسائیکل پر بغیر کسی تیسرے بڑے شخص کے اپنے ساتھ اکیلے مت بٹھائیں.. گاڑی میں اگلی سیٹ پر ہرگز نہ بٹھائیں اور گود میں لے کر ڈرائیو کرنے والے احمقوں والی حرکت تو بالکل نہ کریں.. بیرونی دروازے ہمیشہ بند رکھیں اور خیال رکھیں کہ بچے کا ہاتھ کنڈی یا لاک تک نہ پہنچتا ہویہ چند احتیاطی تدابیر آپکے ہنستے بستے گھر کو آناً فاناً ماتم کدہ بننے سے بچا سکتی ہیں.منقول۔دوسروں کے ساتھ ضرور شیر کریں شاید آپ کا پیغام کسی کو مصیبت سے بچا سکے ۔ صدقہ جاریہ ۔ جزاك الله۔۔۔۔

پیر، 7 اپریل، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 66 ہیڈ لائنز ہیں، کیا آپ اس سلسلے سے مطمئن ہیں؟🫡**ہاں ❤️**نہیں 👎*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *07 اپریل 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK

 (1) مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے کراچی میں تاجروں کی ہڑتال، کاروبار بند، شدید احتجاج🚨 (2) مولانا فضل الرحمان نے 10 اپریل کو کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں دجالی مظالم کیخلاف ریلی کا اعلان کر دیا🚨 (3) قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی اسپیکر سے تلخ کلامی، ایوان میں شور شرابہ، مردان ڈرون حملے پر تحقیقات کا مطالبہ🚨 (4) قومی اسمبلی اجلاس میں آرمی چیف کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی🚨 (5) پیٹرولیم قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمت میں مزید کمی سے دیں گے، وزیراعظم🚨 (6) امریکی کانگریس میں قرارداد اور قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر🚨 (7) سازشیں کرنے والے پاکستان دشمنوں کیخلاف اب ڈنڈا چلے گا، سینیٹر فیصل واوڈا نے خبردار کردیا🚨 (8) کینالز کی تعمیر؛ ارسا کے پانی دستیابی کے سرٹیفکیٹ پر حکم امتناع جاری🚨 (9) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک تفصیلی جواب طلب کر لیا🚨 (10) اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج🚨 (11) لاہور ائیرپورٹ: کسٹمز اہلکاروں کا 3 خواتین مسافروں پر تشدد، مقدمہ درج کرواکر گرفتار کرادیا🚨 (12) سگریٹ پینے سے کیوں روکا؟ پی آئی اے کی پیرس پرواز میں مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ🚨 (13) افغانستان نے دہشت گردی کے حوالے سے خدشات پر کارروائی نہ کی تو معاہدے ختم کردیں گے، پاکستانی سفیر🚨 (14) کراچی: اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل🚨 (15) نومبر دسمبر میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی: وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ🚨 (16) امریکی وزیر خارجہ اور اسحٰق ڈار کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحے کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق🚨 (17) گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط، کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے مانگ لئے🚨 (18) دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے عدالت کا نہیں: آئینی بنچ🚨 (19) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر لیا🚨 (20) بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے: بیرسٹر گوہر🚨 (21) کسانوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: مریم نواز🚨 (22) عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا🚨 (23) بیساکھی میلہ: پاکستان نے 6500 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے🚨 (24) پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار🚨 (25) فیروزوالا: تیز رفتار مزدے نے 4 افراد کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق🚨 (26) ملک کے جنوبی حصوں میں ہیٹ ویو، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی🚨 (27) حکومت امریکا کے ساتھ بہتر تجارتی روابط کیلئےجامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے،وفاقی وزیرتجارت🚨 (28) عالمی تجارتی جنگ: اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار 882 پوائنٹس گرگئی، عالمی مارکیٹیں بھی کریش🚨 (29) بہاولپور: انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا🚨 (30) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفی سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار🚨 (31) ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف، امریکا سے مذاکرات کیلئے حکومت کا اہم اجلاس🚨 (32) آصف زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچیں اور پی پی والے مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب🚨 (33) زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، عوامی احتجاج کے بعد مکر گئے، پی ٹی آئی🚨 (34) کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان، امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے🚨 (35) 9 مئی سے متعلق کیسز: ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں، چیف جسٹس🚨 (36) کراچی کے بنیادی ڈھانچے کیلئے 100 ارب گرانٹ دی جائے، گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط🚨 (37) ججز تبادلہ: جسٹس کیانی سمیت 5 ججز، عمران خان، ہائیکورٹ بارز کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر🚨 (38) اڈیالہ کے باہر ممکنہ دھرنا، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت🚨 (39) مانسہرہ: جاپانی ایمبسی کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس وین کھائی میں جاگری، 2 خواتین سمیت 9 اہلکار زخمی🚨 (40) محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال اور بارشوں کی پیشگوئی🚨 (41) عالمی تجارتی جنگ: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 ہزار پوائنٹس گرگئی، کاروبار معطل، عالمی مارکیٹیں بھی کریش🚨 (42) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار بند، سودے منسوخ کردیے گئے🚨 (43) پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور🚨 (44) چین کے جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا سخت ترین ردعمل، مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی🚨 (45) ٹرمپ ٹیرف کے اثرات سے بٹ کوائن کی قیمت میں بڑی کمی آگئی🚨 (46) صوابی میں افسوسناک حادثہ: گوہاٹی نہر میں رکشہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 کی تلاش جاری🚨 (47) تاجکستان میں پانی قلت کے باعث توانائی بحران، بجلی چوری پر 10 سال قید کی سزا کا اعلان🚨 (48) وزیراعلیٰ سندھ کی دکانوں پر نئے اور پرانے موبائل فونز کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بنانے کی ہدایت🚨 (49) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر عائد 22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار🚨 (50) کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار🚨 (51) دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں: جج آئینی بینچ🚨 (52) نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم کو جرمانہ🚨 (53) پنجاب سمیت کسی صوبے کو سندھ کا پانی نہیں جانے دیا جائے گا، اسحٰق ڈار🚨 (54) صوابی میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا🚨 (55) نوکری کی پیشکش کے بہانے خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ🚨 (56) پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہوجائے، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے، اچکزئی🚨 (57) روپے کی قدر میں معمولی کمی، انٹربینک میں ڈالر 280.57 روپے پر بند🚨 (58) لاہور؛ عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے والا ملازم دکاندار کے بیٹے کے تشدد سے جاں بحق🚨 (59) عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے🚨 (60) کراچی میں 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم کا شدید ردعمل، وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ🚨 (61) پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پہنچ گیا🚨 (62) الیکشن کمیشن نے 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا🚨 (63) سندھ 20 سال سے بغیر ہیلتھ پالیسی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے چل رہا ہے، طبی ماہرین کا انکشاف🚨 (64) سوشل میڈیا پر انتشار؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا🚨 (65) پاکستان ریلوے کے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا🚨 (66) کراچی میں ٹرک نے رکشے کو کچل دیا، ایک شہری جاں بحق، دوسرا زخمی*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...