پیر، 14 اپریل، 2025

بریکنگ نیوز ۔میرپورخاص۔ ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنا کی سخت ہدایات پر کے ایف سی کو جلانے سے تین روز قبل واٹس ایپ گروپ بنا کر کے ایف سی پر حملا کروانے والے ماسٹر مائنڈ اور مقدمے کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان تفصیلات: BBC PK Umer Kot

  ایس ایچ او ٹاؤن پولیس اسٹیشن اور کیس کے مدعی کامران ہالیپوٹو کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹرسید عاطف علی شاھ نے لوکو شیڈ میرپورخاص کے رہائشی کے اہف سی واقع کے ماسٹر مائنڈ واٹس ایپ گروپ ايڊمن طلحہ ولد قاری برکت کو رتن آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل گولیاں اور ایک موٹر سائکل بر آمد کرلی گئی ہے۔ پولیس ملزم ٹنڈو الہیار فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا ایک الگ کیش داخل۔ہوگا ۔ ایس ایچ او ٹاون پولیس کامران ھالیپوٹو کے ایف سی واقع میں ملوث اور ایک اور ملزم تہذیب کو ریلوے ٹریک بھٹائی اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔ ابتک کے ایف سی میں توڑ پھوڑ چلانے کے الزام میں تصاویر وڈیوز کی مدد سے 37 مقدمے میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 170 نامعلوم افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایس ایچ او ٹاؤن پولیس اسٹیشن کامران ھالیپوٹو اور تفتیشی افسر سید عاطف شاھ کا موقف ۔

اتوار، 13 اپریل، 2025

چالیس سال کی عورت کے نام: ایک سچی اور سادہ نصیحت۔تحریر: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان 1. jadiv BBC PK News Article

خود کو جذباتی طور پر بے وقوف نہ بنائیں۔محبت میں اندھا ہونا بیس کی عمر میں اچھا لگتا ہے، چالیس کی عمر میں نہیں۔ اب آپ کی آنکھوں میں تجربے کی روشنی ہے۔ آپ کا دل اب بھی دھڑکتا ہے، لیکن اسے سچ اور جھوٹ میں فرق سکھانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ 2. اگر آپ مالی طور پر مستحکم ہیں، تو یہ بھی پہچانیں کہ لوگ آپ کے پاس آپ کی ذات کے لیے آ رہے ہیں یا آپ کی آسائشوں کے لیے۔پیسہ کشش رکھتا ہے، مگر حقیقی محبت وہی ہے جو آپ کے بغیر میک اپ، بغیر اسٹائل، اور بغیر بینک بیلنس کے بھی آپ کو ویسا ہی چاہے۔ ہر مسکراہٹ کے پیچھے نیت کو سمجھنا سیکھیں۔ 3. جوان عمر کے لڑکوں سے تعلق میں فطری طور پر بے وفائی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اکثر ایسا تعلق ایک وقتی کشش یا ‘fantasy’ ہوتا ہے۔ وہ آپ کے تجربے، پختگی اور توجہ سے متاثر ہو سکتے ہیں، لیکن جب بات عمر بھر کے ساتھ کی آئے، تو وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں — اور آپ تنہا رہ جاتی ہیں۔ دل سے نہیں، دماغ سے فیصلہ کیجیے۔ 4. اپنی پرانی محرومیوں کو نئے تعلقات میں نہ ڈھونڈیں۔بچپن کی تنہائی، باپ کی غیر موجودگی، شوہر کی بے توجہی — یہ سب آپ کی کہانی کا حصہ ہیں، مگر یہ موجودہ تعلق کا حوالہ نہیں بننے چاہییں۔ کسی اور سے وہ پیار مت مانگیں جو آپ کو برسوں پہلے نہیں ملا تھا۔ وہ صرف آپ خود کو دے سکتی ہیں۔ 5. ہر تعلق، چاہے کتنا بھی دل کو بھا جائے، آپ کی مکمل پہچان نہیں ہو سکتا۔آپ ایک ماں ہو سکتی ہیں، بیوی، بیٹی، دوست، یا اکیلی مگر مکمل عورت۔ رشتہ ایک حصہ ہے، پوری کہانی نہیں۔ 6. جب کوئی شخص آپ کی ‘اداسی’ کو دیکھ کر آپ کے قریب آئے، تو ہوشیار رہیں۔کچھ لوگ زخم بھرنے نہیں آتے، وہ صرف انہیں چھیڑنے آتے ہیں۔ ہمدردی کی زبان بولنے والا ہر شخص مخلص نہیں ہوتا۔ 7. عمر کے اس حصے میں سب سے قیمتی چیز آپ کی ‘توانائی’ ہے۔ اسے فضول لوگوں پر ضائع نہ کریں۔ہر کال کا جواب نہ دیں، ہر میسج کو دل پر نہ لیں، ہر ‘تم بہت خاص ہو’ پر یقین نہ کریں۔ کچھ لوگ صرف وقت گزاری کے لیے لفظوں کا جال بنتے ہیں۔ 8. محبت کو ممکن ضرور سمجھیں، مگر عقل سے محروم ہو کر نہیں۔اگر وہ سچا ہے، تو وقت ثابت کرے گا۔ اگر وہ جھوٹا ہے، تو وقت بچا لے گا۔ 9. یاد رکھیں، آپ محبت کے قابل ہیں — مگر ‘صرف’ محبت کے لیے، کسی کے عیش کے کھلونے کے لیے نہیں۔کسی رشتے میں تب ہی قدم رکھیں جب اس میں عزت، یکطرفہ کوشش کا بدلہ، اور استحکام ہو۔ 10. اپنے دل سے زیادہ، اپنی ریڑھ کی ہڈی مضبوط رکھیں۔کیونکہ تعلق ٹوٹ جانے پر دل دوبارہ جڑ سکتا ہے، مگر خودداری اگر ایک بار گر جائے تو اسے دوبارہ کھڑا کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔⸻یہ نصیحتیں آپ کو خوف دلانے کے لیے نہیں، بلکہ اس امید سے لکھی گئی ہیں کہ آپ زندگی کو سمجھداری، سکون اور وقار کے ساتھ گزاریں۔آپ تجربے سے گزر چکی ہیں — اب اس تجربے کو اپنی حفاظت کا ہتھیار بنائیں، نہ کہ اپنے خلاف استعمال ہونے دیں۔منقول۔۔

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 62 ہیڈ لائنز ہیں،کیا آپ اس پوسٹ کو آگے شیئر اور ری ایکٹ کریں گے؟🥹*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *13 اپریل 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK News 📰

(1) جماعت اسلامی کا دجالی مظالم کیخلاف 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان🚨 (2) کراچی میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے ملین مارچ، شاہراہ فیصل اور شاہراہ قائدین پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا🚨 (3) گورنر ہاؤس پنجاب میں دجالی برانڈز، غیر ملکی مشروبات، مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد🚨 (4) امریکی کانگریس کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا🚨 (5) پاکستان امریکا کے ساتھ خومختاری کے احترام پر مبنی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، آرمی چیف🚨 (6) سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا🚨 (7) افغانستان فی الفور دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالے، اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے، وزیراعظم🚨 (8) وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ🚨 (9) پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ🚨 (10) سیستان میں پاکستانیوں کا قتل، پاکستان نے ایرانی حکام سے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلررسائی مانگ لی🚨 (11) سیستان میں پاکستانیوں کا قتل: ایرانی سفارتخانے کی حملے کی شدید مذمت🚨 (12) مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ🚨 (13) فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ🚨 (14) سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے🚨 (15) فیصل آباد: پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق🚨 (16) ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں: مصطفیٰ کمال🚨 (17) لکی مروت: پولیس کے سرچ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی🚨 (18) کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس🚨 (19) کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے سفید رنگ کی ایک گاڑی الٹ کر تیزی سے سمندر میں جا گری🚨 (20) پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان🚨 (21) دہشت گردی عالمی چیلنج ہے، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر داخلہ🚨 (22) راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب🚨 (23) ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب🚨 (24) نوشہرہ میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق🚨 (25) دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی🚨 (26) کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کینالر منصوبے پر سمجھوتا نہیں کرے گی: شرجیل میمن🚨 (27) معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو لاہور میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ ادا🚨 (28) ملک کے مختلف علاقوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا🚨 (29) حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت🚨 (30) حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز، عازمین حج کو 22 اپریل سے ویکسینیشن کے ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی🚨 (31) مستونگ: بی این پی کا لکپاس دھرنے کے مقام پر پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان🚨 (32) اسٹیبلشمنٹ سے مصالحت کی کوششیں، پی ٹی آئی کی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹیاں تحلیل🚨 (33) بھارتی آفیشل سائٹ کا پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم کی کارکردگی کا اعتراف، ویڈیو بھی جاری کی🚨 (34) کراچی میں ڈمپر ڈرائیور روکنے کے باوجود پولیس گاڑی کو سائیڈ مار کر فرار، سینہ زوری کی ویڈیو وائرل🚨 (35) ٹنڈو الہٰ یار ڈسٹرکٹ بارکونسل میں طالبات کو ہراساں کرنیوالے ملزم کا کیس نہ لڑنے کی قرارداد منظور🚨 (36) کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی🚨 (37) کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس🚨 (38) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینیارٹی تنازع، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا🚨 (39) خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی🚨 (40) کراچی: ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی🚨 (41) پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کے ساتھ سفر کرنے پر مجبور🚨 (42) پشاور: کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب🚨 (43) موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا🚨 (44) لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار🚨 (45) پشاور: مختلف اضلاع میں ایٹا ٹیسٹ کے دوران نقل کرتے ہوئے خواتین سمیت 9 امید وار پکڑے گئے🚨 (46) آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد ہونے کا امکان🚨 (47) کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا، 16 ہزار 700 سے زائد کیس رپورٹ🚨 (48) ملک کے 20 اضلاع سے حاصل ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق🚨 (49) بیجنگ کو سرد ہواؤں نے لپیٹ میں لے لیا، اہم مقامات بند، سفر میں خلل🚨 (50) ڈی جی خان: قبائلی عمائدین کا خوارجی دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ🚨 (51) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا🚨 (52) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف🚨 (53) کراچی میں ڈمپرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 142 چالان، 27 گاڑیاں ضبط🚨 (54) نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کو صوبائی حکومتیں قربان کرنا پڑیں تو کر دینی چاہئیں، حسن مرتضیٰ🚨 (55) کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 دوست جاں بحق🚨 (56) گوجرانوالہ: بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا🚨 (57) بنگلادیش: حسینہ واجدکی بھانجی اور برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری🚨 (58) بھارت: متنازع وقف ترمیمی بل کیخلاف مظاہرے، پولیس کی فائرنگ سے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق🚨 (59) بھارت میں جنسی درندے آزاد، 19 سالہ لڑکی سے 6 دن تک 23 افراد کی اجتماعی زیادتی🚨 (60) بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار🚨 (61) روس کا یوکرینی شہر سومی پر فضائی حملہ، 32 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی🚨 (62) صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر بہترین صحت میں ہیں، امریکی صدر کا طبی معائنہ، وائٹ ہاؤس نے رپورٹ جاری کردی*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

یہ تصویر 1972 میں آئرلینڈ میں میں لی گئی تھی جس میں ایک لڑکی اپنے منگیتر کی بندوق سے گولی چلا رہی ہے، جو برطانوی فوج کے خلاف لڑائی میں زخمی ہو گیا تھا۔ Musa Pasha BBC PK News Article

اس کا زخمی منگیتر بچ گیا تھا کیوں کہ اسے کار کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا تھا جبکہ اس کی منگیتر برطانوی فوجیوں سے برابر مقابلہ کرتی رہی یہاں تک کہ وہ ماری گئی۔ جب انگریز سپاہیوں کی بٹالین کے کمانڈر کو معلوم ہوا کہ وہ اب تک ایک عورت سے لڑ رہے تھے، تو اس نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ وہ اس کی لاش کو ہاتھ نہ لگائیں اور ایک آئرش قوم سے تعلق رکھنے واکے کو اسے دفن کرنے کی اجازت دے دی، اور کہا: "ہم ایک ایسی شہزادی سے لڑ رہے تھے جو ہماری نفری اور جنگی سامان کی بھی پرواہ نہیں کرتی۔ .. اور یہ لڑکی اپنے منگیتر اور اپنی زمین آئرلینڈ کے دفاع میں ہمارے ساتھ لڑ رہی تھی-" بعد میں اس تصویر کو آئرلینڈ میں یوم خواتین کے لیے چنا گیا اور اس پر انہوں نے چی گویرا کا ایک لافانی جملہ لکھا: ’’ایک مضبوط عورت کی صحبت میں رہنے سے کبھی مت ڈرو ایک دن ایسا بھی آسکتا ہے جب وہ تمہاری واحد فوج ہو گی۔‘‘ آئرش اور سکاٹش، مسلمانوں میں؛ پٹھانوں، بلوچوں اور علمائے کرام اور بھارت میں؛ سکھوں اور کچھ ہندوؤں کی طرح خوددار اور غیر مند قومیں ہیں جو اپنی آزادی کا کبھی سودا نہیں کرتیں - اور ظالموں کے سامنے مضبوط دیوار بن جاتی ہیں - ان تمام قوموں نے برطانوی قبضہ مافیا کو ہمیشہ اپنی زمینوں سے مار بھگایا -جب برطانوی ان قوموں کو بزور طاقت شکست نہ دے سکے تو ان کے خلاف لطیفے اور مذاق بنا کر ان کی کردار کشی کرتے رہے -تحریر: Musa Pasha

ننگرپارڪر (13 اپريل 2025)سنڌ حڪومت ٿر جيپ ڊيزرٽ ريس کي سالياني راندين جي ڪئلينڊر ۾ شامل ڪرڻ جو اعلان ڪيو آهي. . BBC PK News Umer Kot

سنڌ جي راندين واري وزير سردار محمد بخش مهر چيو آهي ته راندين کاتو ٿر جيپ ڊيزرٽ ريس کي هر سال منعقد ڪرڻ لاءِ سالياني ڪئلينڊر جو حصو بڻائيندو، جيئن ٿر ۾ هر سال جيپ ريس جو شاندار ميلو لڳي.اهي ڳالهيون هن ننگرپارڪر ۾ ٿيندڙ ٽن ڏينهن واري ٿر جيپ ڊيزرٽ ريس جي اختتامي تقريب دوران ڪيون، جتي هن مختلف ڪيٽيگريز جي ڪامياب ڊرائيورن ۾ هڪ ڪروڙ رپين جي روڪ رقم ۽ 35 شيلڊون ورهايون.سردار محمد بخش مهر وڌيڪ چيو ته سنڌ حڪومت طرفان ڊرائيورن لاءِ مفت رجسٽريشن، رهائش، ايندھن ۽ ٽرانسپورٽ فراهم ڪئي وئي. هن چيو ته "ٿر ڊيزرٽ چئلينج" نه رڳو ريگستاني راندين پر سياحت جي به وڏي امڪانن کي اجاگر ڪري ٿو.پروفيشنل A ڪيٽيگري ۾ رڪن اسيمبلي مير نادر مگسي اول نمبر تي رهيو، جنهن کي پنج لک رپين جو چيڪ ڏنو ويو. موٽر سائيڪل ريس ۾ پنجاب جي ذيغم پهرين پوزيشن حاصل ڪري ڏيڍ لک رپين جو چيڪ کٽيو. وزير مڪيش ڪمار چاولا کي به ريس جي فتح تي روڪ انعام ۽ ٽرافي ڏني وئي، جڏهن ته مختلف ڪيٽيگريز جي ڊرائيورن ۾ 35 ٽرافيون ورهايون ويون.هن ريس ۾ 65 جيپ ڊرائيورن ۽ 12 موٽر سائيڪل ڊرائيورن حصو ورتو. تقريب ۾ وزير مڪيش ڪمار چاولا، ثقافت وارو وزير ذوالفقار علي شاهه، نادر مگسي، قومي اسيمبلي جو رڪن عامر مگسي، قاسم سراج سومرو، سيڪريٽري راندين عبدالعليم لاشاري، ڊائريڪٽر راندين اسد اسحاق، اسپورٽس آفيسرن ۽ ٻين شرڪت ڪئي

عمرکوٹ : ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر ڈکیتی و قتل کت مقدمات سمیت 04 ملزمان گرفتار، 01 پسٹل، کلہاڑی اور موٹر ساٸیکل برآمد۔رپورٹ انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ بی بی سی پاکستان تفصیلات: BBC PK News Umer Kot

01). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی: کی کامیاب کارواٸی رمضان مری کے قتل کے مقدمے مطلوب دو اور ملزمان دلشاد مری، خادم حسین مری کو گرفتار کرلیا۔جبکہ اس سے قبل قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان خاتون شمشاد مری اور کیلاش میگھواڑ کو گرفتار کیا جاچکا ہے مزید تفتیش جاری ہے، کراٸم نمبر68/2025 دفعہ 302. 120B 34 تعزیرات پاکستان۔ 02). پولیس تھانہ کنری:ارادہ ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم جلال الدین نھڑی اور غلام الرسول کمہار گرفتار، ایک پسٹل، چار بلٹس ایک کلہاڑی ایک موٹر ساٸیکل برآمد۔ کراٸم نمبر 59/2025 دفعہ 399. 401 تعزیرات پاکستان۔ کراٸم نمبر 60/2025 دفعہ 23. 1 سندھ آرمز ایکٹ۔

عمرڪوٽ ۾ لڳل ڌرڻي کي لال مالھي جو جذباتي خطابمسٽر تيمور...!! تون مشڪريون لڳائي ويٺو آهين تون ڪو وڏو ترم خان آهين؟ BBC PK News Umer Kot

سياسي ميدان تي اچ مقابلو ڪر، 15 تاريخ تي ڏينھن جا تارا ڏيکاري ڇڏيندسمنهنجا مطالبا پورا نه ٿيا ته سڀاڻي انھي کان چوئڻو وڏو احتجاج ڪندس: لال مالھيرپورٹ: ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر بی بی سی پاکستان

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...