Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 17 اپریل، 2025
وہ لڑکی ابتہال ابو سعد جو دنیا کو جینا سکھا گئی!وہ جوان مراکشی لڑکی تھی، امنگوں اور ارمانوں بھرے دل والی، امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے پڑھی ہوئی،جہاں سے پڑھنا دنیا کے کسی بھی فرد کا خواب ہو سکتا ہے۔ Written by Yousef Siraj BBC PK News
اسے دنیا کے امیر ترین شخص کی مشہور ترین کمپنی میں جاب مل چکی تھی، ایک ایسی اچھی جاب، جیسی اچھی جاب پانے کیلئے دنیا بس خواب دیکھ سکتی تھی، وہ کمپیوٹر انجینئر تھی اور اسے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں جاب مل گئی تھی،دو ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ تھی، آگے ترقی کا زینہ تھا، سیکیور جاب تھی، ہر طرح کی سہولت حاصل تھی اور اس دن کمپنی کی پچاسویں سالگرہ تھی،کمپنی کے چنیدہ لوگ واشنگٹن کے اس ہال میں خوشیوں اور کامیابیوں کی کہانی کہنے کو موجود تھے۔یہ اے آئی سیکشن تھا۔ وہی مصنوعی ذہانت جس نے دنیا بدل کے رکھ دی، وہ اسی اہم اور دنیا کا مستقبل بدل دینے والے ڈیپارٹمنٹ کی اہم رکن تھی، اسی لیے تو یہاں موجود تھی،پھر اس ڈیپارٹمنٹ کا سی ای او سٹیج پر آیا ، جہاں مشہور ارب پتی بل گیٹس اور کئی دیگر اہم عالمی شخصیات موجود تھیں۔ یہاں ایک شخص مصطفٰی بھی تھا، یہ مسلمان اور شامی تھا اور ایسا باصلاحیت کہ اس مشہور کمپنی کے اہم ترین ڈیپارٹمنٹ کا سی ای او تھا۔ اس نے بتانا شروع کیا کہ کس طرح سے مائیکروسوفٹ کی تخلیق کردہ اے آئی انسانیت کی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ یہی وقت تھا جب مراکشی لڑکی ابتہال کے صبر کا پیمانہ چھلک پڑا۔ وہ اپنی سیٹ سے اٹھی اور سروقد کھڑی ہوگئی۔اس نے بولنا شروع کیا، اور جب یہ دھان پان سی مراکشی لڑکی بولی تو وہاں سناٹا چھا گیا، بل گیٹس کو اس کا سامنا کرنے کی جرات نہ ہوئی، اس نے سامعین سے رخ پھر لیا اور دوسری دیکھنے لگا، یہ لڑکی بولی اور بولتی چلی گئ۔ بولتے بولتے اس نے سٹیج کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔ اس نے کہا، مصطفی تمھیں شرم آنی چاہیے، تم انسانیت کی خدمت کا نام لیتے ہو،جبکہ تمھاری بنائی اسی اے آئی نے اسرائیل کو کوڈز کے ذریعے یہ سہولت دے رکھی ہے کہ وہ فلسطینی بچوں پر بم برسا سکیں، تم ہمارے بچوں کے قتل میں شریک ہو، تمھارے ہاتھ ان معصوم بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، مصطفی تمھیں اس کامیابی پر شرم نہیں آتی، جو دنیا کے سب سے بے بس، بے سہارا اور بے آسرا چھوڑ دئیے گئے بچوں کو قتل کیلئے ڈھونڈنے میں مدد کر رہی ہے۔ چن چن کے ان کی سانسیں چھین رہی ہے، جذبات میں آئی ظالموں کی طرف انگلی اٹھائے معصوم سی یہ لڑکی فولاد بنی ڈٹ کے بولتی اور مصطفی کو عار دلاتی رہی،مصطفی! شام میں تمھارے گھر والے بھی جان جائیں گے کہ تم کس کام میں ملوث ہو۔اسی دوران سیکیورٹی اہلکار آگے بڑھی، اس نے اسے سٹیج پر جانے سے روکا، زبردستی باہر کی طرف دھکیلا اور بالآخر اسے ہال سے باہر نکال دیا گیا، اس سے پہلے یہ فلسطینی رومال سٹیج کی طرف پھینک چکی تھی۔ یہ اپنا فرض ادا کر چکی تھی،یہ دنیا کو بتا چکی تھی کہ بظاہر دنیا بدل دینے والے،دنیا کو پولیو کے قطروں کے تحفے دے کر مسیحا بننے والے دراصل اندر سے کتنے کالے اور کتنے قاتل ہیں۔ لیکن یہ فریضہ ادا کرنے کی ایک قیمت تھی، بھاری قیمت! اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کر دیئے گئے، اسے جاب سے نکال دیا گیا، اسے تمام آئی ٹی کمپنیز میں بین کر دیا گیا۔ اس کا روشن مستقبل جس کے پیچھے اس کے ماضی کی طویل جدوجہد،پیسہ اور صلاحیت تھی، پل بھر میں جل کر سب خاک ہوگیا، یہ اپنی اور اپنے مستقبل کی قیمت پر مگر پوری دنیا کو مغرب ،اس کی ترقی ،اس کی ماڈرن کمپنیز اور ان کی خدمت انسانیت کی اصلیت بتا چکی تھی۔وہ بس یہی کر سکتی تھی اور بڑی ہمت سے کر گزری تھی، اس نے اس میں کوئی کوتاہی یابخل نہ کیا تھا۔ وہ نہ کسی ملک کی حکمران تھی اور کسی ایٹمی ملک کی سپہ سالار، اس کے پاس بس اپنا تن بدن تھا اور اپنا سنہرا مستقبل تھا، اک زبان تھی اور کلمہ حق کہنے کا اک موقع۔۔ وہ سب قرباں کرکے بھی یہ کر گزری تھی۔۔ یہ تو حکمران ہیں، جن کے پاس سو عذر اور سو بہانے ہیں، اور یہ ہم ہیں، جن کے پاس قاتلوں کو تقویت پہنچاتی پراڈکٹس کا بائیکاٹ تک نہ کرنے کے کئی عذر اور کئی بہانے ہیں۔ اس نے جاب اور مستقبل ہی نہیں زندگی تک خطرے میں ڈال کے سب چھوڑ دیا اور ہم فلسطین سے محبت کے وہ دعویدار نکلے جو کولا کا ذائقہ تک نہیں چھوڑ سکتے، جو ان کمپنیز سے وابستہ اپنا جھوٹا اور جعلی سٹیٹس بھی نہیں چھوڑ سکتے۔ فلسطینیوں پر جو بھی گزرے ، ہم تو بس یہ سب پینا اور جینا چاہتے ہیں، خواہ ہمیں یہ فلسطینی بچوں کے خون کی قیمت پر ہی پینا اور جینا پڑے۔ رائلٹی،میٹریل اور دیگر مدات میں اربوں روپے ان کمپنیز کو بے شک پہنچتے رہیں، جو انسانی ضمیر،انسانی اصول اور انسانی اقدار کی قاتل ہوں،لیکن ہم کہتے ہیں،اس کاروبار میں ہمارے اپنے بھی تو شریک ہیں۔ افسوس ابتہال کو پتہ نہ تھا کہ جس میں اپنا بھی فائدہ ہو، اس کام میں اپنوں کے لاشے گرانے میں شریک ہوا جا سکتا ہے۔ اور یہ بات انڈیا کی وانیا اگر وال بھی نہ جانتی تھی، جس نے اسی کمپنی کے اگلے سیشن میں یہی عمل دہرایا، صدائے احتجاج بلند کی اور جاب کھو دی۔یہ لڑکیاں تھیں ،سو کر گزریں، ہم مرد ہیں، سو ذائقے اور کاروبار بچا رہے ہیں۔ اور ہمیں فلسطین سے بڑی محبت ہے اور فلسطین کے آسمان چھوتے لاشوں پر بھی ہمارا دل روتا ہے۔#یوسف_سراج
سمی دین بلوچ کا سرفراز بگٹی کو چیلنج: ویڈیو ہے تو سامنے لائیں، ورنہ مستعفی ہوں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی BBC PK News
کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی پر لگائے گئے الزامات پر کمیٹی کی رہنماء سمی دین بلوچ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کو کھلے عام چیلنج کر دیا ہے کہ اگر ان کے پاس پاکستانی جھنڈے کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو موجود ہے تو وہ عوام کے سامنے پیش کریں۔سرفراز بگٹی نے پاکستانی ٹی وی چینل پر صحافی کو دئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما پاکستان دشمن ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ سمی دین بلوچ نے ایک ویڈیو میں پاکستانی جھنڈے کو آگ لگائی ہے۔وزیر اعلیٰ کے اس دعوے کے جواب میں سمی دین بلوچ نے ایک سخت بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہماری پرامن تحریک کو متنازعہ بنانے کے لئے ہر وقت صرف جھوٹ اور میڈیا پروپیگنڈہ کا سہارا لیا گیا ہے اور وہی جھوٹ آج بھی دہرایا جا رہا ہے اب تک ہم پر جتنے الزامات لگائے گئے ان میں سے ایک بھی ثابت نہیں ہو سکا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز بگٹی کو کھلے عام چیلنج کرتی ہوں کہ وہ یہ ویڈیو قوم کے سامنے لائیں۔
"انگریز مردوں میں اپنی عورتوں کے لیے غیرت نہیں ہوتی!" Musa Pasha
"انگریز مردوں میں اپنی عورتوں کے لیے غیرت نہیں ہوتی!"
یہ جدید دور کی بات نہیں ہے بلکہ قرون وسطیٰ سے ہی انگریزوں میں اپنی عورتوں کے لیے رقابت و غیرت نہیں پائی جاتی تھی. فی زمانہ تو حیا ، پاکدامنی ، ازدواجی تقدس اور وفاداری کا تصور ہی ختم ہوگیا ہے.
یورپ میں نشاۃ ثانیہ سے پہلے کے دور کو قرون وسطیٰ (Middle Ages 5-15 CE) کہا جاتا ہے، اس دور میں عورتوں کو حد سے زیادہ آزادی حاصل تھی، عورت جس کے ساتھ چاہے رات گزارے مرد نہ اپنی بیوی کو کچھ کہتا تھا نہ ہی اس کی بیوی کے ساتھ زنا کرنے والے مرد پر اس کی غیرت جاگتی تھی.
اپنی عورت کو لے کر ایک انگریز مرد میں دوسرے مرد کے لیے رقابت حسد بالکل نہیں ہے ، صلیبی جنگجوؤں کا ایک ہم عصر اسامہ اس حوالے سے انگریزوں کے احوال بیان کرتا ہے کہ؛
"فرنگیوں (انگریزوں) میں رقابت یا مردانہ غیرت کا ہلکا سا بھی شائبہ تک نہیں ہے. اگر کوئی انگریز(فرنگی) مرد اپنی بیوی کے ساتھ جارہا ہے، راستے میں انھیں ایک اور مرد ملتا ہے، وہ مرد اس کی بیوی کو ایک طرف کو لے جاتا ہے اور تنہائی میں اس سے باتیں کرنے لگتا ہے، تو (غیرت سے عاری) شوہر دور کھڑا ان کی باتیں ختم ہونے کا انتظار کرتا رہتا ہے. اگر ان کی باتیں طویل ہوجاتی ہیں تو (بے غیرت) شوہر اپنی بیوی کو اس مرد کے ساتھ وہیں تنہائی میں چھوڑ کر چلا جاتا ہے.
یہ ایک نمونہ ہے جو میں نے دیکھا. میں نابلوس گیا تو ایک شخص کے گھر ٹھہرا جس کا نام معز تھا. اس کا گھر ایک سرائے تھی جس کی کھڑکیاں مشرق کی سمت میں کھلتی تھیں. اس کے سامنے سڑک کی دوسری طرف ایک فرنگی (انگریز) کا گھر تھا. وہ دوسرے سوداگروں کی شراب فروخت کرتا تھا… ایک دن وہ گھر آیا تو اس نے ایک مرد کو اپنی بیوی کے ساتھ بستر پر دیکھا. اس نے اجنبی مرد سے پوچھا :
"تم میری بیوی کے پاس کیسے آئے ہو؟"
تو اس اجنبی نے جواب دیا:
" میں نے بستر بچھا دیکھا تو میں اس پر لیٹ گیا."
اس انگریز نے غیرت سے عاری ہوکر کہا:
"لیکن تمھارے ساتھ عورت بھی لیٹی ہے"
اجنبی نے اطمینان سے جواب دیا :
" یہ اس عورت کا اپنا بستر ہے. میں اسے اس کے اپنے بستر پر آنے سے بھلا کیسے روک سکتا ہوں؟"
اس عورت کے شوہر نے کہا:
" اگر تم نے پھر ایسا کیا تو ہمارا تمھارا جھگڑا ہوجائے گا."
ایک اجنبی مرد کا اس کے گھر میں گھس کر اس کی ہی بیوی کے ساتھ اسی کے ہی بستر پر رات گزارنے پر… اس مرد کی رقابت اور ناخوشی کا بس اتنا سا ہی اظہار تھا!
اس کی وجہ عیسائیوں کی کثرت سے سور خوری اور شراب خوری ہے شراب عقل پر پردہ ڈال دیتی ہے اور سور خوری، شرم حیا غیرت سب بھلا دیتی اور عفت عصمت پاکدامنی کی اہمیت بھلا دیتی ہے.
پھر مرد اپنی عورتوں کے لیے کبھی طیش میں نہیں آتا.
غیرت کا یہ اہم ترین عنصر جانوروں میں بھی موجود ہے، جس مادہ کے ساتھ کسی نر کا جوڑا بن جائے پھر کوئی دوسرا نر اس مادہ کی طرف رخ نہیں کرتا. اور اگر کوئی کرتا ہے تو نر اپنی مادہ کے لیے خاک و خون میں لوٹ پوٹ ہوجاتا ہے.
صرف سور واحد ایسا جانور ہے جس میں غیرت کا زرہ شائبہ نہیں ملتا ، جس کی وجہ اس کی غلاظت خوری ہے. جتنا مرضی اس کو فارموں کے صاف ستھرے ماحول میں رکھا جائے ، یہ وہاں بھی ایک دوسرے کی غلاظت گندگی کھا کر ہی سکون محسوس کرتے ہیں. سب سے زیادہ ورمز بیکٹریا سور کے گوشت میں پائے جاتے ہیں، امریکہ کی آدھی سے زیادہ آبادی سور خوری کی وجہ سے ہائپرٹینشن کی مریض ہے.
قدرت نے سور کو ماحول میں اس لیے رکھا ہے تاکہ ماحول کی آلائشیں صاف ہوتی رہیں.
لیکن انگریزوں نے خدائی احکامات کے خلاف جاکر ماحول کو صاف کرنے والے جانور کو اپنی خوراک بنایا اور سور کی طرح غیرت حمیت سے عاری ہوگئے.
تحریر: Musa Pasha
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 65 ہیڈ لائنز ہیں، آج آپ کو ری ایکٹ اور شیئرنگ کا نہیں کہنا۔۔۔👏*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *17 اپریل 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |**
🚨 (1) غز، ہ سے اظہار یکجہتی، تاجر برادری کا 26 اپریل کو پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان🚨 (2) اڈیالہ کے باہر سے زیر حراست عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت 7 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا🚨 (3) عمر ایوب، علیمہ خان، عظمیٰ خان، نورین خان، قاسم نیازی، ملک احمد خان بچھر، حامد رضا کو حراست میں لیا گیا تھا🚨 (4) عمران خان سے ملاقات کیلیے علیمہ خان کا اڈیالہ کے قریب دھرنا، پولیس نے دھاوا بول دیا🚨 (5) شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے، آرمی چیف🚨 (6) ڈیرہ اسماعیل خان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک، ایک اہلکار شہید🚨 (7) پرائیویٹ عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور کا ہدایت نامہ جاری🚨 (8) رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے، اعلامیہ🚨 (9) پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہے، مریم نواز🚨 (10) آئین توڑ کر مارشل لاء لگایا گیا، فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں :علی امین گنڈاپور🚨 (11) بٹگرام: 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی 4 بچوں کی ماں والدین کے گھر میں قتل🚨 (12) اثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی🚨 (13) سونے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نئی بُلندی پر🚨 (14) سابق ایس پی اسلام آباد نے سینیٹ ملازم کو قتل کیا، ملزمان لاش دفنانے کے بعد گوبر بھی ڈالتے رہے🚨 (15) وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کیلئے وزارتوں کو ٹاسک سونپ دیے🚨 (16) کراچی میں گرمی کا سلسلہ جاری، شہید بینظیرآباد میں پارہ 49 ڈگری ریکارڈ🚨 (17) آزاد کشمیر: حقوق تحریک کی آڑ میں دہشت گردی کا نیٹ ورک بےنقاب، بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، وزیر داخلہ🚨 (18) بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کے مسلم دشمن سیاہ قانون پر عمل درآمد رکوادیا🚨 (19) ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ : کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا🚨 (20) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے🚨 (21) کراچی: اورنگی ٹاﺅن میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار قتل🚨 (22) کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد🚨 (23) اسلام آباد، راولپنڈی و دیگر علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی کا الرٹ جاری🚨 (24) ہنگری کا 400 طلبا کو فل اسکالرشپ دینے کا اعلان، پاکستان اور ہنگری نے سفارتی پاسپورٹ کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی🚨 (25) ترقی و خوشحالی کا سفر شروع، اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی، وزیراعظم🚨 (26) پیٹرولیم نرخوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو دینے کی بات جھوٹ ہے، عمر ایوب🚨 (27) پیٹرول سے بچت نہ ہوتو کیا بلوچستان کی سڑکیں نہیں بنیں گی؟ شاہد خاقان عباسی🚨 (28) جسٹس منصور، جسٹس منیب کی مخالفت کے باوجود 2 ججز کی آئینی بینچ میں شمولیت کی منظوری🚨 (29) امریکی اسلحے کا پاکستان کیخلاف استعمال، حکومت کا وفد امریکا بھیجنے کا اعلان🚨 (30) بین الاقوامی طلبہ نے امریکی ویزا منسوخ کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا🚨 (31) حیدر آباد: ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق🚨 (32) 9 مئی ضمانت منسوخی کیس: 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چیف جسٹس🚨 (33) مالی سال 26-2025 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ🚨 (34) بلوچستان کا خونی ٹریک 2 ہزار جانیں نگل چکا، اسے ہائی وے بنانے جارہے ہیں: وزیراعظم🚨 (35) سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، دماغی ملیریا کا کیس بھی رپورٹ🚨 (36) وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے بیٹھنے کیلئے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ🚨 (37) ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں، سیکورٹی کے سخت انتظامات🚨 (38) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال🚨 (39) کراچی: لیاقت آباد سے 5 سالہ بچی کی لاش برآمد، بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پوسٹ مارٹم🚨 (40) پراپرٹی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم؛ آباد کا ٹیکسز میں مزید نرمی کا مطالبہ🚨 (41) 9 مئی مقدمات میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چیف جسٹس🚨 (42) بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا؛ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ🚨 (43) خیبرپختونخوا میں آج بھی آندھی کے ساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئی🚨 (44) کراچی کا موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان🚨 (45) لاہور: نئی تعمیرات اور انڈسٹریز کیلئے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار🚨 (46) ہزارہ میں انوکھی شادی: 90 سالہ باپ اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے🚨 (47) مصطفی قتل کیس؛ ارمغان کیخلاف ایف آئی اے میں پہلا مقدمہ درج، چشم کشا انکشافات🚨 (48) کراچی: 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری زخمی، ویڈیو سامنے آگئی🚨 (49) نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 4 افراد گرفتار🚨 (50) لاہور: نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ، ویڈیو سامنے آگئی🚨 (51) پنجاب حکومت کا ڈرگس کورٹ کی تشکیل نو کا فیصلہ🚨 (52) لاہور: کرنٹ لگنے سے بچے کی موت؛ ضمانت خارج ہونے پر لیسکو افسران عدالت سے فرار🚨 (53) برطانیہ پاکستانی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کیلئے تیار🚨 (54) جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل🚨 (55) وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے🚨 (56) بھارت: ہونیوالے داماد کو لیکر فرار ہونیوالی خاتون شادی کیلئے بضد،بیان سامنے آگیا🚨 (57) اوپن اے آئی کا ایکس اور انسٹا گرام کو ٹکر دینے کیلئے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم تیار کرنے کا فیصلہ🚨 (58) اسلام آباد: سابق کرکٹر عمر گل کی گھر کے باہر سے اولے ہٹانے کی ویڈیو وائرل🚨 (59) پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس رہنے کے اندازے ہیں، بلوم برگ ریسرچ نوٹ🚨 (60) پی آئی اے کی نجکاری کیلئے آئندہ ہفتے بولیاں طلب کی جائیں گی، وزارت نجکاری🚨 (61) 10 فروری سے ملک میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، انسداد پولیو جائزہ اجلاس🚨 (62) اقلیتوں کے حقوق کیلئے بین الاقوامی قواعد وضوابط کے مطابق بااختیار کمیشن بنانے کا بل منظور🚨 (63) سندھ میں مقررہ ہدف سے 49 فیصد کم ٹیکس وصولی کا انکشاف🚨 (64) سویلین کا ملٹری ٹرائل: یہ کیا مذاق ہے، بلاوجہ کیس کیوں لٹکا رہے ہیں؟ جسٹس مندوخیل🚨 (65) ججز سینیارٹی: اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز کا کوئی وکیل نہ کرنے کا فیصلہ*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
بدھ، 16 اپریل، 2025
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 71 ہیڈ لائنز ہیں، ہماری اتنی محنت کے بدلے آپ ری ایکٹ اور شیئرنگ بھی نہیں کرسکتے؟👏*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *16 اپریل 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 * BBC PK News
(1) سوشل میڈیا پر اطلاع جیسی آئے ویسے ہی آگے بڑھا دی جاتی ہے: آرمی چیف کی غیرذمہ دارانہ استعمال پر تنقید🚨 (2) مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، حکومت نہ سمجھی تو عوام میں جائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن🚨 (3) فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں، مولانا فضل الرحمٰن🚨 (4) اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے🚨 (5) راولپنڈی اور جہلم میں طوفانی بارش کے باعث دیواریں گرنے سے تین افراد جاں بحق، آٹھ زخمی🚨 (6) خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں موسلار دھار بارش، ندی، نالوں میں طغیانی، گاڑیاں بہہ گئیں🚨 (7) طوفانی بارشیں، شانگلہ میں دفعہ 144 نافذ، دریائے سندھ میں نہانے پر پابندی🚨 (8) صدارتی آرڈیننس جاری ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر 8 روپے لیوی نافذ، اطلاق آج سے ہوگا🚨 (9) حکومت کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی مرضی سے بڑھانے کے اختیارات حاصل🚨 (10) ایرانی وزیرخارجہ کا 8 پاکستانی شہریوں کے قتل پر انصاف یقینی بنانے کا وعدہ🚨 (11) کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی🚨 (12) نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کردی🚨 (13) مستونگ: بی این پی کا لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان🚨 (14) براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی🚨 (15) 'آپ کو کس نے اندر بھیجا؟' بشریٰ بی بی کا جیل میں ملاقات کیلئے آئے وکلا سے سوال🚨 (16) جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے: سلمان اکرم راجہ🚨 (17) سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے🚨 (18) سونے کی فی تولہ قیمت 8600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی🚨 (19) پی اے سی ارکان کا رکن ثنا اللہ مستی خیل کیخلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج، اجلاس منعقد کرنے سے انکار🚨 (20) چین نے آئی ایم ایف پروگرام سمیت ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم🚨 (21) حکومت پنجاب کا کسانوں کیلئے 15 ارب روپے کے امدادی گندم پیکیج کا اعلان🚨 (22) پاک-افغان مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکورٹی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوگا🚨 (23) کمپٹیشن کمیشن نے صارفین کو گمراہ کرنے پر ہنڈائی موٹرز پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا🚨 (24) خیبرپختونخوا کی فلم میں مجھے بھی آفر ہوئی تھی، عمران خان سے غداری نہیں کرسکتا، محمود خان🚨 (25) فیصل آباد: شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا🚨 (26) اسلام آباد سے لاپتا شہری کی لاش مانسہرہ سے برآمد، قتل کے شبہ میں سابق ایس پی گرفتار🚨 (27) پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، 50 ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پیز کی سی سی ڈی میں پوسٹنگ🚨 (28) کراچی: کورنگی میں ناخلف بیٹے نے سابق سیکورٹی گارڈ کو پیسے دے کر والد کو قتل کروا دیا🚨 (29) کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد🚨 (30) جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ آج بھی پیش نہ ہو سکے، سماعت پھر ملتوی🚨 (31) ارسا کا صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار🚨 (32) لاپتا 4 افغان بھائی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیابی کیلیے پولیس کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا🚨 (33) رائٹ سائزنگ اقدام کے تحت آئندہ مالی سال 31 ارب روپے کی بچت ہو گی: سیکرٹری کابینہ🚨 (34) پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، اہم علاقہ وار گزار کرنے کا دعویٰ🚨 (35) کراچی کے ضلع وسطی میں پورشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ، متعدد گرفتار🚨 (36) آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی🚨 (37) صوبے کی ترقی کیلئے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب🚨 (38) وزیراعلیٰ سندھ کی دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت🚨 (39) کراچی: ملیر جیل میں خودکشی کرنے والے ماہی گیر کی لاش بھارتی حکام کے حوالے🚨 (40) حکومت سندھ کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی حاصل کرنے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا🚨 (41) راولپنڈی: روات پولیس کی کارروائی، شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا🚨 (42) راولپنڈی میں دجالی برانڈ کے فوڈ چین پر حملے کی کوشش، 14 ملزمان گرفتار🚨 (43) مریضوں کے میڈیکل ریکارڈ کیلئے ایم آر نمبر کا نفاذ کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال کا نادرا کا دورہ🚨 (44) عدالت کا ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم🚨 (45) وفاقی حکومت کی ہائیکورٹ کے 5 ججز سمیت تمام درخواستیں خارج کرنیکی استدعا🚨 (46) مہاجرین واپس اپنے وطن آجائیں اور اپنے ملک کو آباد کریں، افغان قونصل جنرل🚨 (47) جو کچھ ہورہا ہے وہ عمران خان کو تنہا کرنے کے لیے ہورہا ہے، علیمہ خان🚨 (48) خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری اسکولز میں مفت بیگز،کتابیں فراہم کرنے کا فیصلہ🚨 (49) قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار اور ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری🚨 (50) بینچ تبدیلی؛ مجھے سزا دینے کا شوق نہیں آپ سچ بولیں، جسٹس اعجاز کا ڈپٹی رجسٹرار سے استفسار🚨 (51) سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی🚨 (52) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کا آغاز کر دیا🚨 (53) جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا🚨 (54) الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا🚨 (55) برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کا پاکستان کا دورہ مکمل ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں🚨 (56) بلوچستان کے منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں: سرفراز بگٹی🚨 (57) لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد فلو کا شکار🚨 (58) حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلیے 178 پاکستانی زائرین بھارت پہنچ گئے🚨 (59) 9 مئی کے کیسز میں 36 ہزار ملزمان نامزد، میری زندگی میں مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوسکتا، شیخ رشید🚨 (60) پاکستان تیز رفتاری سے آگے بڑھنا چاہتا ہے، نوجوانوں کو مواقع دینا ضروری ہے، وزیراعظم🚨 (61) کراچی: ایک ہفتے میں 11 ہزار 276 موٹر سائیکلیں، 223 ڈمپرز، ٹرک اور دیگر گاڑیاں ضبط🚨 (62) راولپنڈی: امریکی سفارتخانےکے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ، امریکی نژاد قیدی سے ملاقات🚨 (63) قصور ڈانس پارٹی کیس: آئی جی پنجاب سے محکمہ پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی طلب🚨 (64) لاہور: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات🚨 (65) کراچی: کے ایم سی نے میونسپل چارجز میں مزید اضافے کی تجویز دے دی🚨 (66) تجارتی جنگ مزید شدت اختیارکرگئی، امریکا کا چین پر عائد ٹیرف 245 فیصد تک پہنچ گیا🚨 (67) آئینی بینچ کیلئے ججز کی نامزدگی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا🚨 (68) راولپنڈی: 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار🚨 (69) بلوچستان سے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی، آئی جی ریلوے🚨 (70) اراضی خورد برد نیب ریفرنس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور🚨 (71) لاہور؛ مسجد کا خادم پراسرار طورپر تیسری منزل سے گر کر جاں بحق*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
"جگا ‘‘"جگا "جس کے نام سے آج بھی ’’جگا ٹیکس‘‘ مشہور ہے!!ایڈیٹر: انجنیئر جئدیو مھیشوری بی بی سی پاکستان BBC PK News Article Jaidev baeruo chief executive
قصور کے قریب موضع برج سنگھ والا میں 02-1901 میں ایک سکھ جاٹ خاندان میں جگت سنگھ نامی بچہ پیدا ہوا جو آگے چل کر ’’جگا‘‘ کے نام سے مشہور ہوا۔وہ پنجاب کا پہلا ڈاکو تھا جو امیروں سے چھین کر غریبوں میں بانٹ دیتا تھا۔ جگا جٹ کو پنجاب کا "روبن ہڈ" بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے حوالے سے پنجابی کے کئی گیت مشہور ہیں ۔بھتا وصولی کو لاہور میں ایک زمانے میں ’’ جگا ٹیکس‘‘ کہا جاتا تھا۔ اس کا جگاجٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ ’’جگا ٹیکس‘‘ کو یہ نام کیوں دیا گیا؟اس کے متعلق مترجم، ادیب، کہانی نویس اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے سابق نائب مدیر محمد اقبال قریشی کی تحقیق ملاحظہ ہو: ’’جگا گجر کو لوگ ’’جگا بادشاہ‘‘ کہہ کر پکارتے تھے اور لاہور کی ہی نہیں صوبے بھر کی پولیس اس کا نام سن کر کانپ اٹھتی تھی، اسے گرفتار کرنا شیر کے شکار جیسا تھا۔ اندرون شیرانوالہ گیٹ کے قوما قصائی کی جگا گجر گروپ سے خاصا عرصہ دشمنی رہی جس کی بھینٹ دونوں پارٹیوں کے کئی افراد چڑھ گئے اور کئی بار کی جانے والی صلح کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔جگا گجر کی رائج کی ہوئی ’’جگا ٹیکس‘‘ کی اصطلاح آج تک مستعمل ہے۔ جگا تھا تو بدمعاش لیکن اس کی یہ خوبی اسے دوسرے غنڈے موالیوں سے ممتاز کرتی تھی کہ اس کے گھر شام کو جو جگا ٹیکس پہنچتا تھا، اس میں غریبوں اور بیواؤں کا بھی حصہ ہوتا تھا۔ اس کے ٹارگٹ امیر اور صنعتکار ہوتے تھے۔ وہ غریبوں سے نہیں چھینتا تھا۔ جگا کے لیے ڈپٹی کمشنر ( فتح خان بندیال) سے وہ غائبانہ ملاقات موت کا پروانہ ثابت ہوئی۔ریاست سے بھلا کون ٹکر لے سکتا ہے؟ اس کے خلاف ایس ایس پی جناب حاجی حبیب الرحمن نے ایسا گھیرا تنگ کیا کہ 1965ء کی جنگ کے دوران لاہور کا یہ بیتاج بادشاہ مفرور ہو گیا، بالآخر غنڈہ ایکٹ کے دنوں میں ایک مخبر کی اطلاع پر اس کے ٹھکانے کا کھوج لگایا گیا اور وہ پولیس مقابلے میں اپنی چوڑی چھاتی پر بیشمار گولیاں کھا کر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔ کہا جاتا ہے اس کی لاش دیکھنے کے لیے ایک لمبی قطار لگ گئی۔ لوگوں کو یقین نہیں آتا تھا کہ واقعی جگا مر گیا ہے۔جگا گجر کا اصل نام محمد شریف تھا، اسے اس کی والدہ محترمہ بچپن میں پیار سے جگا کہا کرتی تھی جس کی وجہ سے اس کا یہ نام بنا۔ جگا کے غنڈہ بننے کی کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے، اس کے بڑا بھائی مکھن گجر کا ایک میلے میں نامی گرامی بدمعاش اچھا شوکر والا سے جھگڑا ہوا، شوکر والا کے آدمی نے مکھن گجر کو قتل کر دیا، تب جگا کی عمر چودہ سال تھی، جگا نے آٹھ دن بعد اپنے بھائی کے قاتل کو قتل کر دیا اور جیل جا پہنچا، وہاں جب اسے پتا چلا کہ قتل کا اصل محرک شوکر والا تھا تو اس نے اس کے خلاف جیل سے ہی ایک منظم کمپین کا آغاز کروایا اور اس پر حملہ بھی کروایا۔اس حملے میں شوکر والا کے دو آدمی مارے گئے اور شوکر والا زخمی ہوا، بعد ازاں یہ سلسلہ جگا کو باقاعدہ غنڈہ بنانے میں اہم کردار کا حامل رہا۔‘‘سینئرصحافی اورکالم نگار جناب تنویرظہور جگے کے حوالے سے اپنے ایک کالم میں رقمطراز ہیں: ’’لاہور میں جگا ٹیکس مشہور ہے۔ جگا گجر ’’بدمعاشی‘‘ کے حوالے سے مشہور تھا۔ اس کے نام سے ’’جگا ٹیکس‘‘ کی اصطلاح رائج ہے۔ جگا گجر 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ 1965ء سے پہلے کی بات ہے، بکر منڈی لاہور میں جگا کو روزانہ دس بارہ ہزار روپے ملتے تھے۔ بیچنے والا فی بکرا ایک روپیہ اور خریدنے والا فی بکرا دو روپے دیتا تھا۔ شام کو اس کے گھر دس بارہ ہزار روپے پہنچ جاتے تھے۔ ان میں سے وہ روزانہ یا دوسرے تیسرے دن دو تین ہزار روپے غریبوں اور بیواوؤں میں تقسیم کرتا تھا۔ یہ اس کے کردار کا دوسرا پہلو تھا۔ اس کے ٹارگٹ بڑے اور امیر لوگ ہوتے تھے۔ وہ غریبوں سے نہیں چھینتا تھا۔ پھر وہ پاکستان سے بھاگ کر مقبوضہ کشمیر چلا گیا۔ 1965ء میں حاجی حبیب الرحمن لاہور میں ایس ایس پی تھے۔ جو آئی جی پنجاب کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ اگست 2003ء میں ان کا انتقال ہوا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد حاجی حبیب الرحمن سے میری متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ حاجی صاحب نے ایک روز جگا گجر کا پولیس مقابلے میں مارے جانے کا واقعہ سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جگا گجر کی ایک گرل فرینڈ بکر منڈی کے پاس رہتی تھی جہاں وہ کبھی کبھار اس سے ملنے آیا کرتا۔ میں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ جب وہ لاہور آئے تو ہم اس کو پکڑ لیں کیونکہ اس کے خلاف قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات ہیں۔ میں نے ڈی سی کو مشورہ دیا کہ آپ ایک ہفتے کا نوٹس دے کر بلیک آؤٹ کی ریہرسل کریں۔ ڈی سی نے وجہ پوچھی تو میں نے انہیں تفصیل بتا دی۔ ڈی سی نے بلیک آؤٹ کی تاریخ مقرر کر کے اخبارات میں اشتہار دیا کہ فلاں رات کو بلیک آؤٹ ہو گا۔ ہمارا ایک ذریعہ تھا جو جگے کو ملتا تھا۔ وہ جگا کے پاس مذکورہ اخبار لے کر گیا کہ فلاں رات کو لاہور میں بلیک آؤٹ ہو گا۔ بلیک آؤٹ کی وجہ سے تمہیں کوئی دیکھ نہیں سکے گا، موقع اچھا ہے۔ تم اپنی والدہ اور گرل فرینڈ کو مل آؤ۔ پیسے دے آؤ اور سیر بھی کر آؤ۔ جگے نے پروگرام بنا لیا۔ہمارے مخبر نے بتایا کہ جگا اس رات فلاں راستے سے آئے گا۔ میں نے ڈی ایس پی اور اپنی ٹیم سے مشورہ کیا کہ رات 9بجے سول لائن آ جائیں، ایک آپریشن کرنا ہے۔ ہم نے پارٹیاں بنائیں۔ جگا جب بکر منڈی کے قریب آیا تو سامنے سے ایک سب انسپکٹر نے اسے کہا ’’جگے توں پولیس دی حراست وچ اے۔ اپنے آپ نوں پولیس دے حوالے کر دے‘‘ اس نے جواب میں مشین گن کا برسٹ مارا۔ پولیس پارٹی تو پہلے ہی چھپی ہوئی تھی۔ اس لیے اس آپریشن میں کوئی آدمی مرا نہیں تھا۔ ایک دو معمولی زخمی ہوئے تھے۔ جونہی اس نے فائر کیا، اسے ایک بار پھر چیلنج کیا گیا مگر اس نے فائر کیا۔ دوسری جانب پولیس والے تھے۔ انہوں نے جوابی فائر کیا تو جگے کو تین گولیاں لگیں۔ وہ اور اس کا ساتھی وہیں ڈھیر ہو گئے۔ صبح اخبارات میں خبر شائع ہوئی کہ ’’جگا مارا گیا‘‘ اس کی لاش دیکھنے کے لیے ایک لمبی قطار لگ گئی۔ لوگوں کو یقین نہیں آتا تھا کہ واقعی جگا مر گیا ہے۔ جگا گجر پر فلم بنی جس میں جگا گجر کا کردار سلطان راہی نے ادا کیا یہ فلم 1976ء میں بنی۔ شروع ہی سے خیر اور شر چلتا آ رہا ہے۔ ہر شخص میں دونوں قوتیں موجود ہوتی ہیں۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ ان میں سے کس کازیادہ استعمال کرتے ہیں۔‘‘مقامی لوگوں کاکہناہے کہ جگا بزرگوں کا احترام کرتا اور کسی کی بہن، بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھتا تھا۔ جب وہ اپنے والد بڈھے گجر کے ڈیرے پر آتا تو مزنگ اڈا اور قرب و جوار کے مجبور و مقہور لوگ اس کے پاس ظلم کے خلاف فریادیں لے کر آتے اور وہ ان کی دل کھول کر مدد کرتا تھا۔منقول ۔۔
((((ڄام ڪانڀو خان)))) ایڈیٹر : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان سنڌ ۾ هڪ چوڻي ڏاڍي مشهور آهي ته تون ” BBC PK News Article Jaidev baeruo chief executive
ڄام ڪانڀو خان آهين ڇا يا تو ڄام ڪانڀو خان جو پٽ آهين ڇا“؟ واقعي ۾ به ڄام ڪانڀو خان ڄام ڪانڀو خان هو. ڄام ڪانڀو خان ڪير سڏائي؟ ڄام ڪانڀو خان سنڌ جو سخي سنڌ جو حاتم طائي هو. ڄام ڪانڀو خان وارا پاڻ ۾ 3 ڀائر هئا ڄام ڪانڀو خان، ڄام مٺا خان ۽ ڄام جان محمد خان، پاڻ وقت جي مشهور زميندار ڄام محمد شريف جي گهر ۾ 1305هه ۾ جنم ورتو پاڻ ننڍي هوندي کان سنجيده، سچار، غريبن جو هڏڏوکي، غريبن، فقيرن، فقراءُ جي مدد ڪندي خوشي محسوس ڪندو هو. پاڻ وقت جو حاتم طائي هو. سندس سخاوت ان وقت سنڌ يعني ملتان ۽ بمبئي، بلوچستان تائين مشهور هئي، پاڻ روزانه فجر جي نماز پڙهڻ، قرآن پاڪ جي تلاوت ڪرڻ بعد گهوڙي تي چڙهي جاگير تي وڃي فصل ڏسند هو صبح جو 10 وڳي ڌاري پنهنجي اوطاق تي ايندو هو جتي سوالي، فقير فقراءَ وڏي تعداد ۾ موجود هوندا هئا. سندس اچڻ کان اڳ سندس نوڪر ڪاٺ جي وڏي پيتي جيڪا چاندي جي رپين سان ڀريل هوندي هئي. سامهون رکي ايندڙ سوالين کي مٺ ڀري ڏيندو هو. ڪيترائي سوالي ٻڪ ڀريل پئسه وٺڻ کانپوءِ به گهوڙن، مينهن، اٺن ۽ ٻئي چوپايو مال ڏيڻ جو سوال ڪندا هئا ته انهن کي اهي ڏئي ڇڏيندو هو. سندس مهمان نوازي به مشهور هئي خاص و عام لاءِ تقريبن ساڳي ماني ڍاڪن ۾ ڍڪجي ايندي هئي پاڻ صوفيانه راڳ، ڀلن گهوڙن جو وڏو شوقين هو. 100 کان وڌيڪ گهوڙا وٽن هوندا هئا. جڏهن ته ڀلا اٺ، مينهون، ڍڳيون، ٻڪريون، هرڻ ڦاڙا به ڌاريا، ڪيترن ئي سوالين کي چاندي جي سنجن سميت گهوڙا ڏئي ڇڏيندو هو. پاڻ سياست کان پري رهيو سياست وارو ڪم پنهنجي ڀائرن ڄام مٺا خان ۽ ڄام جان محمد خان حوالي ڪيو.ڄام مٺا خان ۽ ڄام جان محمد خان بمبئي اسيمبلي جا ميمبر به رهيا ان دور ۾ بمبئي اسيمبلي جو ميمبر هجڻ وڏو اعزاز هوندو هو. سندن حيثيت اڄ جي وزير اعليٰ جيتري هوندي هئي. ڄام ڪانڀو خان حضرت شاهه عبداللطيف ڀٽائي جو مريد هو. سندن لاءِ اهو مشهور هو ته هونءَ ته وقت به وقت پنهنجي مرشد جي مزار جي زيارت لاءِ ويندو هو پر هو لطيف سائين جي عرس مبارڪ ۾ ٻه ڏينهن اڳ پهچي ويندو هو. ۽ زائرين لاءِ لنگر عام هلائيندو هو. لطيف جي ميلي لاءِ سوين اٺ سيڌي سامان جا ۽ سوين ٻڪر، ڍڳا گوشت لاءِ پاڻ سان آڻيندو هو. جڏهن ته چاندي جي رپئن سان اٺن جا ٻورا ڀرائي ايندو هو ۽ اتي به فقير فقراءُ کي ٻڪ ڀري ڏيندو هو. ميلي ۽ ملاکڙي ۽ راڳ رهاڻ جي محفلن ۾ به وڏي سخاوت ڪندو هو. ملهن ۽ فنڪارن کي ته چاندي جي رپئن جا ٻڪ ۽ جهوليون ڀري ڏيندو هو. سندس ٻين بزرگن سان به عقيدت هوندي هئي ۽ انهن جي مزارن تي به ويندو هو. ڳوٺاڻيون ڪچهريون شوق سان ويهي ٻڌندو هو. سندس ويجهن دوستن ۾ سر شاهنواز ڀٽو، سيد محمد علي شاهه ڄاموٽ آف مٽياري، نواب نبي بخش خان ڀٽو، نواب غيبي خان چانڊيو، مير بنده علي ٽالپر به شامل هئا.منقول۔۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...