منگل، 22 اپریل، 2025

تربت: پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، زور دار دھماکے اور فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتربت: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گھنہ میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران دو زور دار دھماکوں کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا جس کے فوری بعد چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری ردعمل دیا اور حملہ آوروں کو پسپا کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ BBC PK News Turbat

تربت: پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، زور دار دھماکے اور فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تربت: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گھنہ میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران دو زور دار دھماکوں کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا جس کے فوری بعد چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری ردعمل دیا اور حملہ آوروں کو پسپا کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے آئل ایڈوائزری کمیٹی نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہنگامی خط لکھ دیا ہے۔ ۔ BBC PK News Jaidev baeruo chief executive Sindh

رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان تفصیلات: آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں، ایندھن کا کافی ذخیرہ دستیاب ہونے کے باوجود موجودہ ناکہ بندی سے ترسیل میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے جس سے ممکنہ طور پر پورے خطے/صوبے میں ایندھن کی قلت کا باعث بن سکتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں

*تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 210 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج ۔*BBC PK News Umer Kot

ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب کے احکامات پر ضلعے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان تفصیلات:*پولیس تھانہ نگرپارکر*ایس ایچ او نگرپارکر بمع اسٹاف نے شراب کی بٹھی پہ چھاپہ خفیہ- ملزم دنجی ولد بھیرو کولھی سکنہ اونھیر نگرپارکر کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے 210 لیٹر دیسی شراب برآمد۔ ملزم کے خلاف 3/4 ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ نگرپارکر پہ مقدمہ درج-ایس ایس پی صاحب نے پولیس پارٹی کو زبردست کاروائی پر شاباشی دی۔*

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت اہم اجلاس، امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے پر زور۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد BBC PK News Quetta

بڑیچ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوا جس میں ایس ایچ او لیویز، انچارج لیویز چیک پوسٹس، انچارج لیویز ہیڈکوارٹر، انچارج لیویز لائن اور محرر سمیت دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لینا اور لیویز فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور امن و امان کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکار عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے سے گریز کریں اور مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر دوران سفر کسی شہری کو کوئی دشواری جیسے موٹرسائیکل پنکچر پیش آئے تو لیویز اہلکار فوری طور پر مدد فراہم کریں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور فورس کی مثبت شبیہ سامنے آئے۔علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں اظہارخیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے لیویز کو ہدایت دی کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو امن خراب کرنے میں ملوث ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی پر گرفت مضبوط کی جائے اور شدت پسندی کے خلاف موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول میسر ہو۔اجلاس میں لیویز افسران نے بھی اپنے اپنے علاقوں کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ لیویز فورس اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کر سکے۔اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ لیویز کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا دوسرا خط جیل سے ہم جس جبر کے نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، اُسے ایک منظم تنظیم کے بغیر شکست دینا ناممکن ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بلوچ BBC PK News Quetta

یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ہدہ جیل کوئٹہ سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے لیے آج یہ سوال بہت اہم ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ آج، جس وقت میں یہ خط کال کوٹھریوں سے تحریر کر رہی ہوں، اس وقت ہماری تنظیم اور تحریک بدترین ریاستی مظالم کا سامنا کر رہی ہیں۔ ہمارے متعدد ساتھی جیلوں میں قید ہیں، اور جیل سے باہر ہماری تنظیم پر بدترین قدغنیں لگائی گئی ہیں۔ میرے نزدیک اہم سوال یا اہم مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ہم پر تشدد کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، ہمیں گرفتار کیا جا رہا ہے یا ہم جیلوں میں قید ہیں، بلکہ میرے نزدیک اہم سوال یہ ہے کہ ہمیں بحیثیتِ تنظیم ان حالات میں کیا کرنا ہے؟ میں سمجھتی ہوں کہ اگر ہم اس سوال پر غور و فکر کیے بغیر آگے بڑھنے کی کوشش کریں تو شاید ہم بحیثیتِ تنظیم آگے نہ جا سکیں۔جب میں گرفتار ہوئی، میرے ساتھی گرفتار ہوئے، تنظیم پر بدترین جبر (کریک ڈاؤن) (ویسے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم اس لفظ “کریک ڈاؤن” کا بھی غلط استعمال کر رہے ہیں، ہم پر کریک ڈاؤن نہیں ہو رہا بلکہ ہم کالونیل جبر کا سامنا کر رہے ہیں) کا آغاز ہوا ہے، تو اس صورتِ حال کا خاصا اندازہ تو ہمیں اور ہماری تنظیم کو پہلے سے تھا، لیکن پھر بھی ہمیں حالات کی گہرائی سے جستجو کرنے کی ضرورت ہے۔پیغام میں کہا ہے کہ میرے نزدیک تشدد، گرفتاری، جیل یا ان کے ردِعمل میں بڑے پیمانے پر احتجاج نہ کرنا شکست کی علامت نہیں ہے، اور میں قطعی طور پر ایسی باتوں پر ذرہ برابر بھی یقین نہیں رکھتی ہوں۔ میرے نزدیک شکست، سیاسی اور فکری پسماندگی ہے۔ جب ہم سیاسی اور فکری طور پر پسماندہ ہو جائیں یا کھوکھلے ہو جائیں، تو وہ دن ہماری شکست کا دن ہوگا۔ان حالات میں ہماری دیگر اہم ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہم بحیثیتِ سیاسی کارکن اپنے آپ کو سیاسی اور فکری پسماندگی سے کیسے محفوظ رکھیں گے۔ فکری پسماندگی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کا سب سے اعلیٰ ذریعہ “تنظیم” ہے۔ لیکن صرف تنظیم کا ہونا ازخود کافی نہیں ہے،بلکہ تنظیم میں مرکزیت کے گرد ایک ترقی یافتہ سیاسی شعور کا موجود ہونا بھی ضروری ہے، جو پورے ایک نیٹ (جال) کی طرح یونٹ سے لے کر مرکز تک تمام کیڈرز اور ذیلی اداروں کو اس ترقی یافتہ سیاسی شعور سے لیس کرے۔اگر ہم تنظیمی اور تحریکی ترقی چاہتے ہیں، اور اپنے آپ کو سیاسی پسماندگی سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، تو اس وقت ہماری تمام تر توجہ ان امور پر مرکوز ہونی چاہیے۔ اس نکتہ سے انکار کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے کہ اس وقت ہمارے پاس نہ صرف سیاسی شعور سے لیس تنظیم موجود ہے بلکہ عہدِ حاضر میں وہ منظم بھی ہے۔ لیکن اپنی موجودہ حیثیت پر مکمل طور پر مطمئن ہونا یا خوش فہمی کا شکار ہونا، اپنے آپ کو جمود کا شکار کرنے جیسا ہے۔ ہمیں کسی بھی صورت ترقی اور آگے بڑھنے کے سفر کو نہیں روکنا چاہیے، اور اس کے لیے ہمیں مسلسل محنت، غور و فکر، اور جستجو جیسے تخلیقی ماحول کو پروان چڑھانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ بی وائی سی جیسی تنظیم کسی حادثے یا ایک مخصوص ایونٹ کی پیداوار نہیں ہے، بلکہ یہ مسلسل جدوجہد، غور و فکر، اور جستجو کی پیداوار ہے، اور اس کی کامیابی کے لیے بھی مسلسل جدوجہد، غور و فکر، اور جستجو ضروری ہے۔ ہمارے لیے ہر وقت تنظیم اعلیٰ اور اہم رہی ہے، اور اسے ہمیشہ اہم و اعلیٰ ہونا چاہیے، کیونکہ ہم جس جبر کے نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، اُسے ایک منظم تنظیم کے بغیر شکست دینا ناممکن ہے۔ لہٰذا، اس وقت ہماری توجہ ایک منظم تنظیم پر ہونی چاہیے۔ ہمیں کسی ایک لمحے کے لیے بھی اپنے جذبات کو عقل پر حاوی نہیں ہونے دینا ہے۔ ہمیں کسی بھی ایسے نقطے سے دور رہنا ہے جو ہماری تنظیم کی اجتماعی قوت کو کمزور کرے۔ ہمیں بد سے بدترین صورتِ حال میں بھی منتشر نہیں ہونا ہے۔ منظم رہنا ہماری مجبوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے۔ ہمیں ہر طرح کی صورتِ حال میں منظم رہنا ہے۔ ہمارے ہر ایک کارکن کو اپنے نفسیات اور اعصاب پر مکمل اختیار ہونا چاہیے، اور کسی بھی دباؤ کی صورت میں ایسے عمل سے اجتناب برتنا چاہیے جس سے تنظیم اور اجتماعی مقصد متاثر ہو۔ معمولی سے معمولی فیصلہ لینے کے لیے بھی ہمیں حالاتِ حاضرہ کا مکمل ادراک ہونا ضروری ہے۔ہمیں سوشل میڈیا کی کج بحثی سے متاثر ہو کر کسی بھی صورت تنظیمی فیصلے نہیں لینے ہیں۔آخر میں کہا کہ کامیابی ہر حال میں ہماری ہے، بس ہمت، جرأت اور غور و فکر سے اس جدوجہد کو آگے لے جانا ہے۔

گزشتہ ہفتے سندھ کی دو مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی دو خودمختار خواتین کو بے دردی سے قتل کیا گیا BBC PK News larkana Jaidev baeruo chief executive

لاڑکانہ کی سرکاری اسکول ٹیچر صدف حاصلو اور میرپورخاص کی پولیس اہلکار مہوش جروار۔ دونوں کے قاتل پولیس سے تعلق رکھنے والے مرد تھے۔ یعنی اسی ادارے کے نمائندے، جس پر ان کے تحفظ کی ذمہ داری تھی۔صدف حاصلو، لاڑکانہ کی ایک باہمت لڑکی تھی، جس نے والد کے انتقال کے بعد اپنی ماں کے ساتھ مل کر گھر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ وہ کبھی پرائیویٹ اسکولوں میں معمولی تنخواہ پر پڑھاتی رہی، کبھی بچوں کو ٹیوشن دیتی رہی اور بالآخر اپنی محنت سے ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر لگ گئیں۔ لیکن ایک خودمختار عورت اس معاشرے کو کب قبول ہوتی ہے؟ 

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 75 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ؟؟؟👏*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *22 اپریل 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 (1) سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ🚨 (2) پی پی سینیٹرز نشستوں سے اٹھ کر باہر آگئے، پانی چور نامنظور کے نعرے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی پر منافقانہ سیاست کا الزام🚨 (3) ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان🚨 (4) عمران خان کا بیرسٹر گوہر کو سخت پیغام، شیرافضل کو پارٹی سے نکالے جانے پر شکر ادا کیا🚨 (5) اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے افسر کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو🚨 (6) بہنوں کی عمران خان سے آج بھی ملاقات نہ ہوسکی🚨 (7) ‏دو گھنٹے ہمیں انتظار کروایا گیا کہ وکلاء کی ملاقات ہو رہی ہے، آپ باہر رکیں، افسوس کہ ہم نے ان پر اعتبار کیا، نورین نیازی🚨 (8) مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 24 سیاح ہلاک، بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا🚨 (9) وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے🚨 (10) موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے: وزیر اعظم🚨 (11) ڈیرہ غازی خان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید🚨 (12) قطری اور مصری ثالثوں نے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کیلئے نیا فارمولا تجویز کردیا🚨 (13) سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ🚨 (14) راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں پہنچ رہی ہیں، کراچی چیمبر🚨 (15) سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ🚨 (16) نوشہروفیروز: کینالز کیخلاف احتجاج، دلہا دلہن باراتیوں سمیت دھرنے میں پہنچ گئے🚨 (17) احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری🚨 (18) پنجاب اسمبلی نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل منظور کرلیا🚨 (19) بل کے تحت خود مختار ادارہ قائم کیا جائےگا جس کے بورڈ آف گورنرز، ایگزیکٹو کونسل اور ڈین سمیت ماہر ڈائریکٹرز کی تقرری ہوگی🚨 (20) اسلام آباد: گارڈز کو کم ازکم 37 ہزار روپے تنخواہ نہ دینے پر سکیورٹی کمپنی منیجر گرفتار🚨 (21) نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ🚨 (22) سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس: کے پی میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد🚨 (23) جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب ہندو زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد ہلاک🚨 (24) کراچی: نہروں کے معاملے پر سٹی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال، داخلی دروازے بند، سائلین پریشان🚨 (25) لاہور: صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار حاجی نواز کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد زخمی🚨 (26) نئی تاریخ رقم، سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی🚨 (27) راولپنڈی: 7 سالہ بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک🚨 (28) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں 27 اپریل تک شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا🚨 (29) کراچی: کلفٹن میں باپ کو 5 لاکھ واپس نہ کرنے کیلئے ڈرامہ، پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی خبر دینے والا ملزم گرفتار🚨 (30) میرپورخاص: پولیس لائنز میں آتشزدگی، سرکاری ہتھیاروں اور آنسو گیس کا بڑا ذخیرہ تباہ🚨 (31) سندھ ہائیکورٹ: کم عمری کی شادی کے کیس میں سیکیورٹی گارڈ کی درخواست ضمانت مسترد🚨 (32) مانسہرہ-ناران جلخد روڈ 6 ماہ بعد کھلنے پر وادی کاغان میں سیاحوں کی آمد کا آغاز🚨 (33) کراچی: آئی جی سندھ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا🚨 (34) کراچی: الفلاح تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کی موٹرسائیکل ہی چوری ہوگئی🚨 (35) پی آئی اے کی نجکاری، حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ🚨 (36) پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ صرف سنجیدہ سرمایہ کار ہی اہل ہوں، نج کاری کمیشن🚨 (37) ہری پور: جنگلی چیتے کا گھروں پر حملہ، متعدد بکریاں ہلاک، عوام میں خوف و ہراس🚨 (38) محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی🚨 (39) اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی🚨 (40) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے خود مختار ادارہ قائم🚨 (41) ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ🚨 (42) ڈمپر ڈرائیور کراچی کی سڑکوں پر بے قابو، ریس لگاتے ہوئے کار سوار خاندان کو کچل دیا🚨 (43) دریائے سندھ پر 6 کینالز کا معاملہ، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر سے رابطہ🚨 (44) سندھ حکومت نے کمشنرز کو دکانیں اور کاروبار ڈی سیل کرنے سے روک دیا🚨 (45) صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب🚨 (46) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف🚨 (47) پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی🚨 (48) دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے🚨 (49) کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی🚨 (50) کراچی: گجر نالے سے ملنے والی بچی کی لاش کے تمام اعضا موجود تھے، ذرائع تحقیقاتی ٹیم🚨 (51) گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی🚨 (52) بلوچستان ہائیکورٹ نے بی این پی کے 76 کارکنوں کا تھری ایم پی او ختم کر دیا🚨 (53) ہمیں آگے بڑھنے سے کون روکتا ہے، مناسب وقت پر بتاؤں گا، آفاق احمد🚨 (54) سندھ حکومت اپنا مقدمہ لڑے، چشمہ رائٹ بینک کینال سے باز رہے، بیرسٹر سیف🚨 (55) آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے اہم منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ🚨 (56) امریکی مصنوعات پر پاکستان میں غیر ضروری رکاوٹیں ہیں تو جائزہ لینےکو تیار ہیں: وزیر خزانہ🚨 (57) واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم🚨 (58) مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز، شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن🚨 (59) شہریوں کیلئے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا🚨 (60) ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار🚨 (61) اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا🚨 (62) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے حنیف عباسی🚨 (63) طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے‘ بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل🚨 (64) پنجاب سب سے کم گیس فراہم اور سب سے زیادہ استعمال کرنے والا صوبہ بن گیا🚨 (65) واجبات کی عدم ادائیگی؛ سابق ہیڈ کوچ گلیسپی نے پی سی بی کیخلاف آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا🚨 (66) بھارت: گجرات میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک🚨 (67) جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار🚨 (68) ایکس کے حریف بلوسکائی نے اکاؤنٹس کی تصدیق کیلئے بلو چیک متعارف کرادیا🚨 (69) اسلام آباد: پولش خاتون کی بیٹی حوالگی کی درخواست؛ والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے بات کرانے کا حکم🚨 (70) جی ایچ کیو حملہ: شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد کیلئے حکومت نے مہلت مانگ لی🚨 (71) صنم جاوید کیخلاف کیس کیوں چلانا چاہتے ہیں؟ سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت سے استفسار🚨 (72) بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے🚨 (73) پاکستان کے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی نئے پوپ کے انتخاب میں حصہ لیں گے🚨 (74) کوہ ہندوکش و ہمالیہ میں برفباری کم ترین سطح پر، 2 ارب آبادی خطرے میں پڑگئی🚨 (75) نہروں کا معاملہ: کے پی حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*BBC PK News

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 75 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ؟؟؟👏*

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *22 اپریل 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ

🚨 (2) پی پی سینیٹرز نشستوں سے اٹھ کر باہر آگئے، پانی چور نامنظور کے نعرے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی پر منافقانہ سیاست کا الزام

🚨 (3) ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان

🚨 (4) عمران خان کا بیرسٹر گوہر کو سخت پیغام، شیرافضل کو پارٹی سے نکالے جانے پر شکر ادا کیا

🚨 (5) اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے افسر کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو

🚨 (6) بہنوں کی عمران خان سے آج بھی ملاقات نہ ہوسکی

🚨 (7) ‏دو گھنٹے ہمیں انتظار کروایا گیا کہ وکلاء کی ملاقات ہو رہی ہے، آپ باہر رکیں، افسوس کہ ہم نے ان پر اعتبار کیا، نورین نیازی

🚨 (8) مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 24 سیاح ہلاک، بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا

🚨 (9) وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے

🚨 (10) موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے: وزیر اعظم

🚨 (11) ڈیرہ غازی خان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

🚨 (12) قطری اور مصری ثالثوں نے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کیلئے نیا فارمولا تجویز کردیا

🚨 (13) سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ

🚨 (14) راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں پہنچ رہی ہیں، کراچی چیمبر

🚨 (15) سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

🚨 (16) نوشہروفیروز: کینالز کیخلاف احتجاج، دلہا دلہن باراتیوں سمیت دھرنے میں پہنچ گئے

🚨 (17) احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

🚨 (18) پنجاب اسمبلی نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل منظور کرلیا

🚨 (19) بل کے تحت خود مختار ادارہ قائم کیا جائےگا جس کے بورڈ آف گورنرز، ایگزیکٹو کونسل اور ڈین سمیت ماہر ڈائریکٹرز کی تقرری ہوگی

🚨 (20) اسلام آباد: گارڈز کو کم ازکم 37 ہزار روپے تنخواہ نہ دینے پر سکیورٹی کمپنی منیجر گرفتار

🚨 (21) نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

🚨 (22) سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس: کے پی میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد

🚨 (23) جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب ہندو زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد ہلاک

🚨 (24) کراچی: نہروں کے معاملے پر سٹی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال، داخلی دروازے بند، سائلین پریشان

🚨 (25) لاہور: صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار حاجی نواز کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد زخمی

🚨 (26) نئی تاریخ رقم، سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی

🚨 (27) راولپنڈی: 7 سالہ بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

🚨 (28) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں 27 اپریل تک شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا

🚨 (29) کراچی: کلفٹن میں باپ کو 5 لاکھ واپس نہ کرنے کیلئے ڈرامہ، پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی خبر دینے والا ملزم گرفتار

🚨 (30) میرپورخاص: پولیس لائنز میں آتشزدگی، سرکاری ہتھیاروں اور آنسو گیس کا بڑا ذخیرہ تباہ

🚨 (31) سندھ ہائیکورٹ: کم عمری کی شادی کے کیس میں سیکیورٹی گارڈ کی درخواست ضمانت مسترد

🚨 (32) مانسہرہ-ناران جلخد روڈ 6 ماہ بعد کھلنے پر وادی کاغان میں سیاحوں کی آمد کا آغاز

🚨 (33) کراچی: آئی جی سندھ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا

🚨 (34) کراچی: الفلاح تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کی موٹرسائیکل ہی چوری ہوگئی

🚨 (35) پی آئی اے کی نجکاری، حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

🚨 (36) پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ صرف سنجیدہ سرمایہ کار ہی اہل ہوں، نج کاری کمیشن

🚨 (37) ہری پور: جنگلی چیتے کا گھروں پر حملہ، متعدد بکریاں ہلاک، عوام میں خوف و ہراس

🚨 (38) محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

🚨 (39) اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی

🚨 (40) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے خود مختار ادارہ قائم

🚨 (41) ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ

🚨 (42) ڈمپر ڈرائیور کراچی کی سڑکوں پر بے قابو، ریس لگاتے ہوئے کار سوار خاندان کو کچل دیا

🚨 (43) دریائے سندھ پر 6 کینالز کا معاملہ، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر سے رابطہ

🚨 (44) سندھ حکومت نے کمشنرز کو دکانیں اور کاروبار ڈی سیل کرنے سے روک دیا

🚨 (45) صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب

🚨 (46) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف

🚨 (47) پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی

🚨 (48) دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے

🚨 (49) کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی

🚨 (50) کراچی: گجر نالے سے ملنے والی بچی کی لاش کے تمام اعضا موجود تھے، ذرائع تحقیقاتی ٹیم

🚨 (51) گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی

🚨 (52) بلوچستان ہائیکورٹ نے بی این پی کے 76 کارکنوں کا تھری ایم پی او ختم کر دیا

🚨 (53) ہمیں آگے بڑھنے سے کون روکتا ہے، مناسب وقت پر بتاؤں گا، آفاق احمد

🚨 (54) سندھ حکومت اپنا مقدمہ لڑے، چشمہ رائٹ بینک کینال سے باز رہے، بیرسٹر سیف

🚨 (55) آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے اہم منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

🚨 (56) امریکی مصنوعات پر پاکستان میں غیر ضروری رکاوٹیں ہیں تو جائزہ لینےکو تیار ہیں: وزیر خزانہ

🚨 (57) واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم

🚨 (58) مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز، شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن

🚨 (59) شہریوں کیلئے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا

🚨 (60) ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار

🚨 (61) اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا

🚨 (62) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے حنیف عباسی

🚨 (63) طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے‘ بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل

🚨 (64) پنجاب سب سے کم گیس فراہم اور سب سے زیادہ استعمال کرنے والا صوبہ بن گیا

🚨 (65) واجبات کی عدم ادائیگی؛ سابق ہیڈ کوچ گلیسپی نے پی سی بی کیخلاف آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا

🚨 (66) بھارت: گجرات میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

🚨 (67) جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

🚨 (68) ایکس کے حریف بلوسکائی نے اکاؤنٹس کی تصدیق کیلئے بلو چیک متعارف کرادیا

🚨 (69) اسلام آباد: پولش خاتون کی بیٹی حوالگی کی درخواست؛ والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے بات کرانے کا حکم

🚨 (70) جی ایچ کیو حملہ: شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد کیلئے حکومت نے مہلت مانگ لی

🚨 (71) صنم جاوید کیخلاف کیس کیوں چلانا چاہتے ہیں؟ سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت سے استفسار

🚨 (72) بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے

🚨 (73) پاکستان کے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی نئے پوپ کے انتخاب میں حصہ لیں گے

🚨 (74) کوہ ہندوکش و ہمالیہ میں برفباری کم ترین سطح پر، 2 ارب آبادی خطرے میں پڑگئی

🚨 (75) نہروں کا معاملہ: کے پی حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی

*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)*

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...