Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 6 جون، 2025
*کراچی میں جمعرات کو بھی دو زلزلے ریکارڈ، پانچ روز میں مجموعی تعداد 29 ہوگئی*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
زلزلوں کی شدت ریکٹراسکیل پربالترتیب 2.1 اور 2.0 ریکارڈ ہوئی، مرکز ملیرکا جنوبی اور شمال مشرقی علاقہ تھا*کراچی: شہر قائد میں جمعرات کو بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد پانچ روز میں آنے والے زلزلوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو بھی شہر کے علاقے ملیر میں 2 زلزلے ریکارڈ ہوئے، جس کے بعد اتوار سے جمعرات تک شہر کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی۔جعمرات کوریکارڈ ہونے والے دونوں زلزلوں کی شدت ریکٹراسکیل پربالترتیب 2.1 اور 2.0 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلوں کا مرکز ملیرکا جنوبی اور شمال مشرقی علاقہ تھا۔
انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 6 جون 2025ءسندھ کی جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے خوشخبری، BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
عید پر معافی کا اعلانوزیراعلیٰ سندھ کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلانعام قیدیوں 120 دن کی خصوصی معافی کو دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کا بڑی عید پر بڑا فیصلہقتل، دہشتگردی، ریپ، اغواء اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھمعافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی شامل نہیں، سید مراد علی شاہ منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھمحکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لئے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھعبدالرشید چناترجمان وزیراعلیٰ سندھ
جمعرات، 5 جون، 2025
*مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب*BBC PK News Saudi Arabia Sana Shoaib Report
مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب کردیا گیا۔سعودی وزارت دفاع نے مکہ مکرمہ میں نصب دفاعی میزائل سسٹم کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز کا مشن خدا کے مہمانوں کی حفاظت ہے۔دوسری جانب فوجی ہیلی کاپٹر سے بھی مسجد الحرام اور گرد و نواح کے علاقے کی فضائی نگرانی جاری ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی ائیر فورس کی جانب سے سکیورٹی، لاجسٹک اور امدادی آپریشنز میں تعاون کیا جارہا ہے۔کمانڈر ائیرفورس حج مشن گروپ کے مطابق سعودی ائیر فورس فضائی نگرانی، مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کرنے اور ضروری آلات کی نقل و حرکت میں بھی معاونت کررہی ہے۔
*ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل گھر میں کیسے داخل ہوا؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ثناء اور اس کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا جو ثناء سے دوستی کا خواشمند تھا، دونوں کے درمیان 29 مئی کو ملنے کا فیصلہ ہوا جس روز ثناء کی 17 ویں سالگرہ تھی۔نمائندہ جیو نیوز عمر حیات 29 مئی کو فیصل آباد سے تحائف لے کر اسلام آباد پہنچا اور 6 گھنٹے تک مسلسل ثناء کو فون کرتا رہا اور ملنے کا تقاضہ کرتا رہا جس پر ثناء اسے ٹالتی رہی اور کہتی رہی آدھا گھنٹہ رک جاؤ، ایک گھنٹہ رکو۔آخر میں 29 تاریخ کو ثناء عمر سے ملاقات کرنے سے انکار کردیتی ہے جس کے بعد عمر تمام تحائف پھینک کر غصے میں فیصل آباد واپس روانہ ہوجاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کے بعد ان کی گفتگو دوبارہ شروع ہوتی ہے، ناراضگی کے بعد دوبارہ راضی نامہ ہوتا ہے جس کے بعد 2 جون کو دوبارہ ملنے پر دونوں راضی ہوتے ہیں، قتل کے روز دونوں کی ملاقات طے ہوئی۔عمر حیات 2 جون کو فیصل آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ میں صبح 5 بجے اسلام آباد 26 نمبر چنگی پہنچا اور وہاں اس نے آن لائن فورچیونر گاڑی بلوائی جس میں بیٹھ کر وہ ثناء کی رہائش گار کے قریب پہنچا، اور ڈرائیور سمیت وہ گاڑی کچھ دور پارک کرواکے مسلسل ثناء کو فون کرنے لگا۔نمائندہ جیو نیوز کے مطابق اس وقت چونکہ ثناء سورہی تھی تو اس نے فون نہیں دیکھا، جاگنے کے بعد ثناء سے عمر کا رابطہ ہوا جس پر ثناء نے اسے کچھ دیر میں ملنے کا کہا اور یہی سلسلہ 12 گھنٹے تقریباً شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا، 4:30 پر ثناء نے والدین کا گھر میں بتاکر عمر سے ملنے سے انکار کردیا۔عمر حیات گھر میں کیسے داخل ہوا؟نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ثناء اپنے والدین کے ہمراہ گھر کی پہلی منزل پر رہتی تھی، گراؤنڈ فلور پر دیگر کرائے دار رہائش پذیر تھے اور یہ بات عمر کو معلوم تھی، غصے میں عمر حیات اس کے گھر پہنچا اور اندر جانے کا راشتہ تلاش کرنے لگا۔گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر خاتون کسی کام سے باہر نکلیں اور دروازہ بھیڑ کر چلی گئیں، ہوا سے دروازہ کھلا تو عمر جو پہلے ہی موقع کی تلاش میں تھا وہ فوراً اندر گیا اور سیڑھیوں سے اوپر ثناء کے کمرے میں چلا گیا، اس وقت گھر میں ثناء اور اس کی پھوپھو ہی تھیں۔ثناء کی آخری گفتگو:ٹک ٹاکر عمر کو اپنے کمرے میں دیکھ کر وہ پریشان ہوجاتی ہے اور فوراً کہتی ہے کہ 'یہاں کیوں آئے ہو؟ یہاں تو کیمرے لگے ہیں، میرے گھر والے آجائیں گے، برائے مہربانی یہاں سے جاؤ'۔عمر حیات اس وقت مشتعل ہوتا ہے جس پر ثناء کہتی ہے 'میں تمہیں پانی پلاتی ہوں، ریلیکس'۔اسی دوران عمر نے ثناء کی بات نظر انداز کرکے پستول نکالی اور اس کے سینے میں دو گولیاں ماریں جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئی اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔
*خیبر: پانی کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق*BBC PK News Khyber Report
خیبر میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ فائرنگ سے خاتون بھی زخمی ہوئی جو اسپتال میں دم توڑ گئیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
*ماڑی پور: گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونیوالے قیدی کی نکلی، آخری بیان میں کیا کہا؟*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی: ماڑی پور میں گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی نکلی۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ یہ بظاہرخودکشی لگتی ہے، مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کےمقدمے میں جیل گیا تھا، خوددکشی کرنے والے قیدی کی شناخت رضاکے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قیدی کے خلاف 30 مارچ 2022 کو عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ قیدی رضا نے خودکشی سے قبل ویڈیو بنائی تھی جس میں اس نے کہا کہ جیل سے میں بھی قیدیوں کے ساتھ بھاگا تھا، فرار کے دوران میں بھی زخمی ہوگیا،جیل سے فرار ہونےکےبعد میں کافی دیرتک پیدل چلتا رہا۔پولیس کے مطابق ملیر جیل سے فرار126 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیاگیا ہے، 216 قیدی مجموعی طور پر فرار ہوئے تھے، 90 تاحال فرار ہیں، فرار قیدیوں کے گھروں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے اور انہیں جلدپکڑ لیا جائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جو قیدی رضاکارانہ طورپر واپس نہیں آئے ان کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ جیل کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیاگیاہے۔
انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز کراچی: چیئرمین STEVTA و معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ جنید بلند سے جنرل سیکریٹری JDC ظفر عباس کی ملاقات، جس میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے، فنی تعلیم کے فروغ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
جنید بلند نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...