ہفتہ، 21 جون، 2025

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ : ضلع عمرکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری اور روپوش ملزمان کے خلاف جاری مؤثر کارروائیاں نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں۔ مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیوں کے دوران تین اہم ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں سنگین مقدمات میں ملوث اور روپوش افراد شامل ہیں۔ BBC PK News Umer kot

تھانہ ڈھورونارو پولیس کی کارروائی:تھانہ ڈھورونارو پولیس نے سنگین مقدمہ قتل و اقدامِ قتل میں مطلوب ملزم اکبر ولد اللہ ڈنو نوهری سکنه گاؤں فضل چوپان ڈھورونارو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 17/2025 بجرم دفعات 302، 324، 337A1، F1، 504 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ ڈھورونارو میں درج ہے۔ ۔برآمدگی: ایک عدد کلہاڑی۔تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس کی کارروائی:تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے روپوش ملزم لاکھو ولد پارو کولہی سکنه کھاروڑو چارن، تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کیا، جو مقدمہ نمبر 196/2024 بجرم دفعہ 3/4 PEHO کے تحت تھانہ عمرکوٹ سٹی کو مطلوب تھا۔ تھانہ ٹالہی پولیس کی کارروائی:تھانہ ٹالہی پولیس نے روپوش و منشیات فروش ملزم سلیمان عرف سیلو ولد ڈرہون گرگیز سکنه واٹر کورس نمبر 12 ٹالہی کو گرفتار کیا، جو مقدمہ نمبر 13/2025 بجرم دفعہ 9(i)، 3A سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 2024 کے تحت تھانہ ٹالہی میں مطلوب تھا۔ضلع پولیس عمرکوٹ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

جمعہ، 20 جون، 2025

میرے ھم وطن بھاہیو اور بہنواسلام علیکم میرا تعلق باغ ازاد کشمیر سے ہے اور میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی ایک کارکن کی حثیت سے جموں کشمیر کی تحریک ازادی کے ساتھ وابستہ ہوں اور راولپنڈی میں رہاہیش پزیر ہوں BBC PK News Kashmir

میرے ہسبینڈ اصف ہاشمی صاحب جنہوں نے اپنے مادر وطن کی ازادی اور کشمیر میں بھاتی مظالم پر درجنوں ترانے اور ملی نغمے گاے جو اج جموں کشمیر کی ازادی کے دشمنوں کے دلوں پر تیر بن کر لگتے ہیں اور وطن کے نوجوانوں میں جوش اور جزبہ پیدا کرتے ہیںیہ ان کا قصور ہے پہلے بھی ہم پر مختلیف طور طریقوں سے دباو رہا کہ ہم خاموش رہیں اور اپنی سیاسی سرگرمیوں سے لا تعلقی اختیار کر لیںدو دن قبل ہمیں اپنے محلےکے ایک دوکان دار سے اطلاع ملی کے کچھ نا معلوم افراد اصف ہاشمی صاحب کا تعاقب کر رہے ہیں۔اور میرے نمبر پر کال بھی کروائی گیئ اسی دوکاندار سے کہ آصف صاحب کو بھیجیں کسی سرکاری ادارے کے لوگ آیے ہیں وہ بلا رہے ہیں اور جب میں پوچھنا چاہا تو یہی جواب ملا کہ فورن آصف کو ہمارے حوالے کیا جائے ۔میں اسی پریشانی میں تھی کہ اپنے بھائی کو کال کی اور بتایا کہ یہ معاملہ ہے اور میں بھائی کے گھر ہی چلی گیئ بچوں کو لے کے ۔دوسرے دن میں واپس اپنے گھر آئی اور اج میرے بھائ کو گھر کے قریب سے اٹھایا گیا اور مجھے کال کروای گی کے اصف ہاشمی کو ہمارے حوالے کیا جائے میں حکومت پاکستان اور حکومت کے اداروں سے اپیل کرتی ہوں کہ یہ کون لوگ ہیں جو ہمیں اور ہماری فیملی کو خوف زدہ اور حراساں کرتے ہیںہم کہیں مجرم ہیں تو پاکستان میں قانون عدالتیں پولیس اور انتظامیہ موجود ہےمعاملے کا نوٹس لے کر ان افراد کے خلاف کاروائ کی جاےاور جہان تک کشمیر کی جدوجہد ازادی ہے وہ ہر کشمیری کے دل کی اواز ہے ازادی کی تحریک ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے انسانی ظلم اور ظالم کے خلاف صداے حق بلند کرنا افضل جہاد ہے اللہ تعالی ہمیں اپنی جدوجہد کے لیے ہر مشکل میں ثابت قدم رکھے اپ کی بہن نصرت قریشی

اچھا ہوا عائشہ آپا مر گئی۔۔۔۔۔ ایک بیٹا کراچی ڈیفنس ۔ دوسرا اسلام آباد کے بڑے فارم ہاؤس میں رہتا ہے ہے ناں بڑی عجیب بات ۔۔۔۔بھلا کسی کے مرنے پے کوئی اس طرح کہتا ہے۔۔۔۔؟لیکن عائشہ آپا کو تو مرے ہوئے کئی برس گُزر گئے تھےبس ہوا یہ ہے ان کی " BBC PK News Article

ڈیڈ باڈی " کل ملی ہےایک فلیٹ میں جہاں وہ کئی برسوں سے بھوت بن کر رہ رہی تھیںلیکن یہ حیرت کی بات نہیں کہان کا ایک بیٹا اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ کراچی ڈیفنس خیابان بحریہ میں چار کنال کے وسیع محل نما گھر میں خوش وخرم زندگی گزار رہا ہےدوسرا بیٹا اسلام أباد میں جس کا چک شہزاد میں آٹھ کنال کافارم ہاؤس اور بحریہ میں لگژری کوٹھیاور کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹیاور ماں ۔۔۔۔۔۔ کا یہ حالعائشہ آپا ۔۔۔۔ جگت عائشہ. آپاہمیشہ سے ایسی نہیں تھیںیہی کوئی دس پندرہ برسوں پہلے نہ جانے اُن کے من میں کیا سمائیسب بچوں کو کال کرکے بلایا اپنی ساری جائیداد بچوں کے نام کردیاس کے بعد وہ ہی ہواجو ہمیشہ سے ہوتا آیا ۔۔۔ ان جیسوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔۔۔۔ آخر کیوں نہیں ایسوں کو عقل نہیں آتی ۔۔۔۔؟کس کس کا نام لوں ۔۔۔۔؟عائشہ آپا کی اولاد ۔۔۔۔ چند مہینوں میں ہی اُکتا گئی عائشہ آپا ایک دن طلعت حسین صاحب کے آگے پھٹ پڑیں زار و قطار روتے ہوئے. کہنے لگیں کہ دن میں کئی کئی بار سارے بچوں کو فون کرتی ہوں لیکن وہ کال اٹینڈ ہی نہیں کرتے کبھی کبھار اٹھا بھی لیتے ۔۔۔ تو کہتے ۔۔۔ دو منٹ ٹھہریں ابھی کال کڑتا ہوںاور وہ دو منٹ پہلے گھنٹوں پھر دنوں پھر ہفتوں مہینوں پر محیط ہوجاتےعائشہ آپا ۔۔۔۔ فون ہاتھ میں پکڑے انتظار کرتی رہ جاتیںکبھی کبھی تو ساری رات انتظار کرتے گزر جاتیلیکن کسی ایک. کا بھی فون نہیں أثاابھی کوئی پندرہ برس پہلے ہی کی تو بات ہےجب عائشہ آپا نے بے حد شوق سے پراڈو TZ گاڑی لیشوق سے خود چلاتی ہوئیں طلعت حسین کے گھر آئیںکیک اور مٹھائی لانا نہ بھولیںپھر وہ ہوتیں اور کراچی کی سڑکیںاپنے غریب حلقہ احباب اور رشتے داروں کو کبھی نہیں بھولیںچند برس پہلے ۔۔۔۔۔ جب تک انہوں نے اپنی جائیداد اپنے بچوں میں تقسیم نہیں کی تھیڈائری پر ترتیب سے دنوں کی تقسیم یعنی باقاعدہ شیڈول بنا رکھا تھاروزانہ کسی نہ کسی غریب اور نادار کے گھر جاناان کے لئے راشناور نقدیبچوں کے سکولوں کی فیسیںنہ جانے کتنے نادار خاندانوں کے تو باقاعدہ وظیفے لگے ہویےتھےپھر ایک دن ۔۔۔۔۔ سب کچھ بدل گیااپنی جائیداد اپنے بچوں کے نام کر دیپھر ۔۔۔اس کے بعداس لئے ہی کہہ رہا ہوں کہ اچھا ہوا سانس کی ڈوری ٹوٹی تو انہیں یقیناً سکون مِل گیا ہوگاکیونکہ وہ جس طرح ساری ساری رات اپنے فلیٹ کے باہربے چینی سے ٹہلتی رہتیں بُڑبڑاتی رہتیں ۔۔۔ تھک کے چُور ہو جاتیں تو نیچے بیٹھ جاتیں ۔۔۔ پھر ان سے اُٹھا نہیں جاتا تھااب تو وہ اچانک چیخیں مار کر رونے لگ جاتیںجب انہیں اپنی اس حالت کا خود احساس ہوتا ایک دم سے چُپ کر جاتیں پڑوسی پیچارے ان کے قریب آتے تو یہ انہیں زور سے ڈانٹنا شروع ہو جاتیںلیکن گزشہ کافی دنوں. سے وہ اس احساس سے بھی عاری ہوتی جا رہی تھیںکچھ ہفتوں سے انہوں نے رات کو بھی فلیٹ سے باہر آنا چھوڑ دیا کبھی کبھار چند منٹوں کے لئے دکھائی دیتیں پھر پاؤں فریکچر کروا بیٹھیں ۔۔۔۔۔ پھر خاموشیاس بار جب خاموشی. خاصی طویل ہو گئیاور پھر جب فلیٹ سے عجیب سی بدبو بھی آنے. لگی ۔۔۔۔۔۔ !عائشہ آپا کو تنہائی نے مار دیا ۔سبق سیکھنا چاہیے جب تک آپ کے ہاتھ پاؤں ٹھیک کام کر رہے ہیں جائیداد بچوں کے نام نہ کیجئے چاہے وہ کتنے ہی ترلے کریں جس دن جائیداد نام کی سمجھیں آپ نے ہاتھ پاؤں کٹوا لئے اب سوکھی عزت بھی نہیں ملنی وقت تو چھوڑ ہی دیں۔

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ : ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد کی شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات ایس ایس پی BBC PK News Umer kot Om parksh Hira Lal Report

عمرکوٹ جناب عزیر احمد نے امَر (شہید) کِرپال داس کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے حال احوال دریافت کیے اور انہیں درپیش مسائل سنے۔ ایس ایس پی عمرکوٹ نے فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے جبکہ دیگر گزارشات کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔اسی سلسلے میں ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ڈی ایس پی عمرکوٹ سٹی نے شہید حیات کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ امور کے حل کے لیے اقدامات کیے۔ایس ایس پی عمرکوٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:> "ہمارے شہداء کا خون ہماری پہچان اور فخر ہے۔ ان کے اہل خانہ ہماری فیملی ہیں۔ سندھ پولیس اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتی اور ان کے اہل خانہ کی خدمت ہمارا فرض ہے جس سے ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔"

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ : ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) کی ہدایات پر منشیات فروشوں، گٹکا و ماوا فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں عمرکوٹ پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:۔ BBC PK News Umer kot Om parksh Hira Lal Report

تھانہ عمرکوٹ سٹی تاریخ: 18/06/2025مقدمہ نمبر: 114/2025دفعہ جات: 4, 5, 8 سندھ پروہیبیشن آف پریپریشن، مینوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019گرفتار ملزم کا نام:1. محمد صدیق ولد رحیم خان پٹھان سکنه ڈاکٹر اسلم پٹھان پاڑہ عمرکوٹبرآمد شدہ مال:1100 عدد سفینہ پوریمختصر واقعہ:ملزم کے قبضے سے سفینہ پوری کی بھاری مقدار برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔---۔ تھانہ نبیسرتاریخ: 19/06/2025مقدمہ نمبر: 24/2025دفعہ جات: 3/4 PEHOگرفتار ملزم کا نام:1. منظور علی ولد پیر بخش چانڈیو سکنه رانا واہ، تعلقہ کنریبرآمد شدہ مال:65 لیٹر دیسی شرابمختصر واقعہ:ملزم کے قبضے سے دیسی شراب برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔---۔ تھانہ عمرکوٹ سٹیتاریخ: 20/06/2025مقدمہ نمبر: 115/2025دفعہ جات: 324، 114، 436، 427، 147، 148، 149، 504، 447، 511، 337A(i)، F(i) تعزیرات پاکستانگرفتار ملزمان کے نام:1. محمد حسن ولد محمد ملوک مہر2. ابوبکر ولد ودھن مہر سکنه روہل واہ، عمرکوٹمختصر واقعہ:ملزمان کے خلاف سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

جمعرات، 19 جون، 2025

*🔴پہلے غزہ اور اب ایران، نیتن یاہو کو جنگ کے باعث اپنے بیٹے کی شادی منسوخ ہونے کا غم، آخر میرے ساتھ ہی کیوں؟ BBC PK News

**🔵اسرائیلی وزیر اعظم نے آج ایرانی میزائل حملے سے متاثر ہونے والے ایک اسرائیلی اسپتال کا دورہ کیا۔**⚫دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔**🟡انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی ذاتی قیمت بھی ادا کرنی پڑرہی ہے، لوگ زخمی ہورہے ہیں اور اپنے پیاروں کو کھو رہے ہیں۔**☑️نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہر کوئی اس جنگ کی ذاتی قیمت ادا کررہا ہے، میرا خاندان بھی اس سے محفوظ نہیں رہا، اس جنگ میں میزائل حملوں کے خوف کے باعث میرے بیٹے کی شادی بھی دوسری مرتبہ منسوخ کرنی پڑی ہے۔**👈خیال رہے کہ نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی 16 جون کو شیڈول تھی جو منسوخ کردی گئی۔**☑️اگر آپ نے یہ خبر پڑھ لی ہے تو اس پر آپ کا کیا ری ایکشن ہے؟ ری ایکٹ کرکے بتاسکتے ہیں؟*

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف میرپورخاص : *ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے احکامات پر میرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ و منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 04 ملزمان گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل،غیر قانونی اسلحہ و دیسی شراب برآمد*▪️تھانہ ٹنڈو جان محمد BBC PK News Mir Pur khas Report Jadiv baouro chief

▪️ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد پولیس اسٹیشن انسپکٹر شاہنواز خاصخیلی نے ہمراہ ٹیم موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی. گرفتار ملزمان کی شناخت حسنین سموں، دلدار سموں، عبد الستار سموں کے ناموں سے ہوئی. یادرہے کہ ملزمان نے مورخہ 10.06.2025 کو ٹنڈو جان محمد کے رہائشی محمد اسلم سے جھڈو بائی پاس روڈ سے اسلحہ کے زور پر یونیک موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے جسکا مقدمہ نمبر 46/2025 زیر دفعہ 392,34 تعزیرات پاکستان فریادی کی مدعیت میں ٹنڈو جان محمد تھانے پر پہلے سے درج ہے. گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ ملنے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 47/2025 زیر دفعہ 25i سندھ آرمز ایکٹ ٹنڈو جان محمد پولیس اسٹیشن پر درج کرلیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اور ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے.▪️ تھانہ دلبر خان مہر▪️ایس ایچ او دلبر خان مہر پولیس اسٹیشن انسپکٹر عبد المجید گرگیج نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود گوٹھ عنایت اللہ بھرگڑی دیھ 227 میں دیسی شراب کی بھٹی پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو بھٹی پر دیسی شراب بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا.ملزم کے قبضے سے 230 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی. گرفتار ملزم کی شناخت مانو کولہی ولد بیجل کولہی کے نام سے ہوئی. گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 28/2025 زیر دفعہ 3/4 PEHO ایکٹ دلبر خان مہر پولیس اسٹیشن پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...