Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 22 جون، 2025
*🔵بم کی جھوٹی اطلاع، حجاج کو لیجانے والی پرواز کی انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ* BBC PK News
بم کی جھوٹی اطلاع پر عازمین کو لے جانے والی پرواز کو انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ائیرلائن کے طیارے نے حجاج کو لے کر جدہ سے عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے انڈونیشیا جانے سے پہلے اڑان بھری تھی جہاں اس نے جاوا کے مرکزی جزیرے پر واقع شہر سورابایا میں لینڈ کرنا تھا۔تاہم انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوائی ٹریفک کنٹرول افسران کو پرواز میں بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی، جس کے بعد پرواز کو ہفتے کی صبح انڈونیشا کے شہر میڈان کے کوالنامو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار 378 حجاج اور 13 کریو ممبر محفوظ رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں حجاج کو لیجانے والی سعودی ائیرلائن کی پرواز کو بم کی جھوٹی اطلاع ملنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
امریکی جرنیل کے مطابق اس حملے میں 75 میزائل اور بم داغے گئے جن میں دو درجن سے زیادہ ٹوماہاک میزائلوں کے علاوہ 14 ایسے ایم او پی (بنکر بسٹر) بم بھی تھے جن کا آپریشنل استعمال پہلی مرتبہ کیا گیا۔ BBC PK News
’18 گھنٹے کی پرواز اور 14 بنکر بسٹر بم‘: ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بارے میں اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟
فردو کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے امریکہ نے اپنے بنکر بسٹر بم استعمال کیے،تصویر کا ذریعہMAXAR/BBC
،تصویر کا کیپشنفردو کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے امریکہ نے اپنے بنکر بسٹر بم استعمال کیے
22 جون 2025، 11:34 PKT
اپ ڈیٹ کی گئی 15 منٹ قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے ایران میں تین جوہری مقامات پر بمباری کی ہے، جس کے بعد امریکہ باقاعدہ طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔
اتوار کی صبح صدر ٹرمپ نے امریکی عوام سے ٹیلی ویژن پر ایک مختصر خطاب میں کہا کہ ’یاد رہے، بہت سے اہداف باقی ہیں۔ آج کی رات اب تک کی سب سے مشکل اور شاید سب سے مہلک رات تھی،"
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر امن جلد نہیں قائم ہوا تو ہم درستگی، رفتار اور مہارت کے ساتھ ان دوسرے اہداف تک جائیں گے۔‘
امریکی بمباری کے اہداف میں سے ایک تہران کے جنوب میں دور دراز پہاڑی علاقے میں قائم یورینیم کی افزودگی کا مرکز فردو تھا جو ایران کے جوہری عزائم کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
اشتہار
تاحال یہ واضح نہیں کہ فردو کی تنصیبات کو کس قسم کا نقصان پہنچا ہے۔ ایران کی جانب سے کسی بڑے نقصان کا اعتراف نہیں کیا گیا تاہم امریکی حکام کے مطابق یہ تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔
راٹھی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپاکر مٹھیڈیلی بی بی سی پاک نیوز اسلام کوٹ : اسلام کوٹ میں صحافی علی مرتضیٰ موسیپوٹو کی جانب سے حیسکو/ واپڈا مافیا کی سیاہ کاریوں کے خلاف نیوز چلانے پر واپڈا عملہ ذاتی دشمنی پر وبال جان بن گیا، اسلام کوٹ میں صحافی کو حراساں کرکے موتمار دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ اسلام کوٹ : BBC PK News Tharparkar Report Nandn Lal
مقامی صحافی علی مرتضیٰ موسپوٹو کا کہنا ہے کہ ایک ویڈیو رپورٹ چلانے پر واپڈا عملہ ان کے خلاف ذاتی دشمنی پر اتر آیا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے ان کے ہوٹل کافی المنظر کی بجلی بغیر کسی ریڈنگ یا نوٹس کے منقطع کی جا رہی ہے۔علی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر ہراساں کیا جا رہا ہے، اور بغیر کسی جواز کے 48 ہزار روپے کا جعلی بل تھما دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس وہ تمام ثبوت موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جن مہینوں میں ہوٹل کرائے پر نہیں تھا، ان دنوں بجلی کا استعمال نہ ہونے کے برابر تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ واپڈا اسلام کوٹ کے بعض اہلکار، جن میں سرکاری و پرائیویٹ دونوں شامل ہیں، کھلے عام کنڈیاں لگا کر لوگوں سے رشوت کے عوض بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق جس کھمبے پر ان کے ہوٹل کا میٹر نصب ہے، وہاں کئی غیر قانونی کنڈیاں لگی ہوئی ہیں۔علی مرتضیٰ موسپوٽو نے کہا کہ وہ ان تمام غیر قانونی کنڈیوں کی تصاویر بطور ثبوت صبح سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں گے، تاکہ عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان تمام اہلکاروں کو بے نقاب کریں گے جو بجلی چوری میں ملوث ہیں اور ان سے انتقاماً ناروا سلوک کر رہے ہیں۔---اگر آپ چاہیں تو میں اس شکایت کو مزید باقاعدہ شکایت کی شکل میں بھی ڈرافٹ کر سکتا ہوں، جو آپ حکام کو بھیج سکتے ہیں، یا میڈیا میں چھپوائی جا سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو تباہ کرنا تھا مگر سوال یہ ہے کہ کیا ایران آنے والے عرصے میں جوہری طاقت بننے والا تھا یا نہیں؟ BBC PK News
ڈیوڈ گریٹن
عہدہ,بی بی سی نیوز
15 جون 2025
اپ ڈیٹ کی گئی ایک گھنٹہ قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ایران میں تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو تباہ کرنا اور دنیا میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی نمبر ون ریاست کے جوہری خطرے کو ختم کرنا تھا۔‘
فردو، نطنز اور اصفہان میں حملے ایک ایسے موقع پر کیے گئے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اپنے دسویں روز میں داخل ہو گئی ہے اور اب ان حملوں کے نتیجے میں امریکہ بھی اس کا حصہ بن گیا ہے۔
اس لڑائی کا آغاز 13 جون کو ایران میں اسرائیل کی جانب سے جوہری اور عسکری اہداف کو نشانہ بنانے سے ہوا تھا جس میں ایران کی عسکری قیادت اور نمایاں جوہری سائنسدان ہلاک ہو گئے تھے۔
حملوں کے بعد ایران نے آئی اے ای اے کو بتایا تھا کہ اسرائیل نے فردو کے یورینیئم کے مرکز اور اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
٭ ایران کا خفیہ جوہری مرکز جسے صرف ایک امریکی بم نشانہ بنا سکتا ہے
*🔴ایران اسرائیل جنگ، تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافےکا خدشہ**اسلام آباد: ایران اسرائیل جنگ کے باعث بین الاقومی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوگی۔*BBC PK News Islamabad Report Mian khudabukhsh Abbasi
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل ہوئی تو ایک ڈالر 285.4 روپےکا ہوگا، تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل ہونے سے ایک ڈالرپاکستانی روپے میں 287.17 روپے کا ہوگا، تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل ہونے سے ایک ڈالر 288 روپے کا ہوسکتا ہے، تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل ہونے سے ڈالر 290.5 روپےکا ہونےکا امکان ہے، تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہوتی ہے تو ایک ڈالر 292.1 روپےکا ہو نے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 80 ڈالرفی بیرل ہونے پرپاکستان میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا پڑےگا، تیل فی بیرل85 ڈالر ہونے سے پاکستان کو پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا پڑےگا، تیل فی بیرل90 ڈالر ہونے سے پاکستان کو پیٹرول کی قیمتوں میں90 روپےفی لیٹر اضافہ کرنا پڑےگا، تیل کی قیمت فی بیرل 95 ڈالر ہونے سے پاکستان کو پیٹرول کی قیمتوں میں 130 روپے فی لیٹراضافہ کرنا پڑےگا، تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہونے پرپاکستان کوپیٹرول کی قمیت 180 روپےفی لیٹربڑھانا پڑےگی۔
*🔴انڈیا کے معروف دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی لکھتے ہیں:*1 !*BBC PK News
*🔴انڈیا کے معروف دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی لکھتے ہیں:*
مجھے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جوہری تنصیبات پر کیے گئے ہوائی حملوں اور بھارت کے "آپریشن سندور" کے درمیان کافی مماثلت نظر آتی ہے۔ بھارت نے یہ کارروائی پاکستان کے ان مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں پر کی جنہیں پہلے ہی خالی کر دیا گیا تھا، کیونکہ پاکستان کو بھارت کی انتقامی تیاریوں کی پیشگی خبر مل چکی تھی۔اور ٹرمپ کی نشانہ بنائی گئی نیوکلیئر سائٹس بھی خالی تھیں۔
ان دونوں واقعات میں کئی باتیں مشترک ہیں:
1ـ دونوں ممالک نے کارروائی کے فوراً بعد کامیابی کا دعویٰ کیا، مگر اس کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیا گیا کہ حقیقت میں کیا نقصان ہوا۔
2ـ دونوں حملوں کا ہدف کوئی بڑی فوجی یا جوہری صلاحیت نہیں تھی — مطلب یہ کہ اصل طاقت کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
3ـ ٹرمپ اور انڈیا نے اعلان کیا کہ ہمارا محدود مشن مکمل ہوا۔ مزید ایکشن صرف اس صورت میں ہوگا اگر آگے سے حملہ ہوا۔
4ـ یہ حملے بیرونی دشمنوں کے خلاف کم، اور اندرونِ ملک عوامی دباؤ کو کم کرنے کے لیے زیادہ تھے۔
5ـ دونوں حکومتوں نے اشارہ دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، لیکن فوری طور پر اسے ایک ’وقفہ‘ یا ’محدود ردعمل‘ کہا گیا۔
6ـ دونوں ممالک کو یہ ادراک تھا کہ اگر بات آگے بڑھی تو خود اُن کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
7ـ جن پر حملے کیے گئے، اُن پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا؛ وہ بدستور قائم رہے۔
8ـ ان کارروائیوں کو ایک طرح کا "طاقت کا فضول مظاہرہ" سمجھا گیا، جس سے نہ تو دشمن ڈرا اور نہ ہی عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو فائدہ ہوا۔
9ـ آخر میں دنیا حیرت میں مبتلا رہ گئی کہ اب آگے کیا ہو گا؟
ملٹری طاقت کے نئے (احمقانہ) استعمال کا لطف لیجئے !
ٹرمپ نے اپنی چال چل دی ہے۔ اب آگے کیا ہوتا ہے یہ مکمل طور پر ان کے ہاتھ میں نہیں۔ پڑھیے امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد آگے کیا ہو سکتا ہے، بی بی سی کے انتھونی زرچر کا تجزیہ BBC PK News
اینتھونی زرچر
عہدہ,نمائندہ شمالی امریکہ، بی بی سی نیوز
اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں خود کو ’امن قائم کرنے والا‘ کہتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں دوبارہ قدم رکھا تھا لیکن ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے میں امریکہ کو شامل کر کے انھوں نے انتہائی ڈرامائی قدم اٹھایا ہے۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن لانے کے بجائے ٹرمپ اب ایک ایسے خطے کی قیادت کر رہے ہیں جو بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، ایک ایسی جنگ کے دہانے پر جس میں امریکہ ایک فعال فریق بن چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر امریکی افواج کی جانب سے ایران کے تین جوہری مقامات کو نشانہ بنانے کے اعلان کے صرف دو گھنٹے بعد ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے قوم سے خطاب میں اس کارروائی کو ’شاندار کامیابی‘ قرار دیا۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے یہ اقدام دیرپا امن کی راہ ہموار کریں گے کیونکہ ایران کے پاس جوہری طاقت بننے کی صلاحیت باقی نہ رہے گی۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس کے انتہائی محفوظ فردو جوہری تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ کون درست ہے، اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*
سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...