بدھ، 30 جولائی، 2025

*طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری*BBC PK News Islamabad Report Mian khudabukhsh Abbasi

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن دینے سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کا امتیازی سرکلر کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس عائشہ ملک کے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پینشن خیرات یا بخشش نہیں بلکہ ایک آئینی و قانونی حق ہے جو سرکاری ملازم کے اہل خانہ کو منتقل ہوتا ہے اور اس میں تاخیر جرم کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بیٹی کی پینشن شادی کی حیثیت کے بجائے مالی ضرورت اور حق کی بنیاد پر دی جانی چاہیے، طلاق کا وقت والد کی وفات سے پہلے یا بعد میں غیر متعلقہ ہے۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے 2022 کے امتیازی سرکلر کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی پینشن کو شادی سے مشروط کرنا آئین کے آرٹیکل 9، 14، 25 اور 27 کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا صنفی مساوات میں عالمی درجہ بندی میں آخری نمبر پر ہونا افسوس ناک ہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار فاطمہ کی پینشن بحال کی تھی تاہم سندھ حکومت نے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسے مسترد کر دیا گیا۔*

*🔴اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان*BBC PK News Karachi Report Jaidev Maheshwari Bureau Chief

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اپریل میں کم ترین رہی، مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے، بیس افیکٹ اور توانائی کی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی آئندہ بھی کچھ بڑھے گی جب کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برآمدات (ایکسپورٹس) میں 4 فیصد اضافہ ہوا، ورکرز ترسیلات 8 ارب ڈالر بڑھی ہیں، ورکرز ترسیلات کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔

تھرکول ریلوے لائن کے لیے ترائی سے مٹی اٹھانے کے خلاف عدالتی احکامات کو کمپنیوں نے نظر انداز کر دیا.... BBC PK News Thaarparkr Report Rathe Nand Lal

گاؤں ویجھیار کے قریب زبردستی ترائی سے ڈمپرز کے ذریعے مٹی اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔گاؤں والوں کے مطابق ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور یہ سب کچھ پولیس کی موجودگی میں ہو رہا ہے مقصد مٹی کے ٹھیکیدار نے عدالتی احکامات اور ڈپٹی کمشنر, ایس ایس پی کے حکم کو نظر انداز کردیا گیا

کراچی: سندھ حکومت نے یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ایونٹ ہوگا جب کہ خصوصی افراد کےلیے بھی ایک بڑا ایونٹ کریں گے، ہم چاہتے ہیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے کانسرٹس میں لوگ زیادہ شرکت کریں۔انہوں نے کہاکہ کراچی جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہوگا، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے، انسانی جھنڈہ بھی بنایا جائےگا، تمام شہریوں کو شرکت کی دعوت ہے جب کہ یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ونٹیج کار اور ہیوی بائیکس کی ریلیاں کرانے کی کوشش کریں گے، خواتین کے میلے ہوں گے اور پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے، محکمہ ثقافت کو گائیگی کے مقابلے کرانے کی بھی ہدایت کی ہے، 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئےگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، عوام بھی تعاون کریں ، یہ پاکستان کی خاطر ریلیاں ہوں گی، تھوڑی تکلیف کو درگزر کریں۔*BBC PK News Karachi Attk Report

*🔴اٹک: شادی میں جانیوالے خاندان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد ریسکیو*

اٹک: شادی میں شرکت کیلئے جانیوالے خاندان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

ڈی سی اٹک راؤ عاطف کے مطابق اٹک میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والی گاڑی میں 10 افراد سوار تھے۔

ڈی سی اٹک نے بتایا کہ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ لاپتا ہونے والے دیگر 5 افراد میں سے 2 خواتین کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

راؤ عاطف نے بتایا کہ متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کے لیے گیاتھا کہ سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی، لاپتا ہونے والے 3 افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
*

*🔴پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان*BBC PK News Islamabad Lahore Karachi Report

اسلام آباد: یکم اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کے نرخ میں 9.07 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بتایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بھی بتائی جارہی ہے جس کا اثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو رہا ہے۔صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہوکر 263.08روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی 283.35 روپے سےکم ہوکر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے اضافے کے ساتھ 181.33روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے اضافے کے ساتھ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔*

*🌍 شدید زلزلے کے بعد جاپان، ہوائی اور دیگر جزائر میں سونامی کی تباہ کن لہریں ٹکرا گئیں 🌊*

جاپان اور ہوائی سمیت بحرالکاہل کے کئی علاقوں میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی بلند و خطرناک لہریں ساحل سے ٹکرانے لگیں۔

امریکہ اور کینیڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اگلے چند گھنٹے نہایت اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات اور ایمرجنسی ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

*🔴بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اپنی مذموم سازشوں کیلئے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، آرمی چیف*

*🔵فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، ان کا بھی وہی انجام ہوگا جو معرکۂ حق میں ان کے پیش روؤں کا ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر*

*🟢معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت دہشتگردوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے: فیلڈ مارشل*

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب میں کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیتے ہوئے بھارت کی پراکسی جنگ کی مذمت کی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی ناگزیر اہمیت کو قومی یکجہتی و استحکام کے لیے لازمی قرار دیا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی کھلم کھلا سرپرستی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناکام کوشش ہے جو بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، اس ضمن میں انہوں نے ’فتنۃ الخوارج‘ اور ’فتنۃ الہندوستان‘ کو بھارت کی ہائبرڈ وار کے مہرے قرار دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ان گروہوں کا بھی ان شااللہ وہی انجام ہوگا جو معرکۂ حق میں ان کے پیش روؤں کا ہوا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ دہشت گرد کسی مذہب، مسلک یا قومیت کی حدود کے پابند نہیں ہوتے، اس لیے ان کے خلاف قومی سطح پر یکجہتی اور اجتماعی عزم ناگزیر ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف اداروں کے مابین مؤثر ہم آہنگی اور قومی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا تاکہ صوبے کی ترقی اور ملکی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

آرمی چیف نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی یا بیرونی خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج ہر دم تیار ہے تاکہ قومی وقار کا تحفظ اور عوام کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

نشست کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکا کے مابین ایک کھلا اور بصیرت افروز مکالمہ بھی ہوا۔

**🔴ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، مریم نواز کا اظہار مسرت*

ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں جب کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں پہلی مرتبہ خاتون اورنج لائن ٹرین چلائے گی، ندا صالح کو 6 ماہ ٹیکنیکل ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر اورنج لائن کی ڈرائیور کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دینا شروع کر دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اوررنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی اور ندا صالح کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔
*🔴کراچی: لیاری جنرل ہسپتال میں پیچیدہ سرجری کامیاب، خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی*

*کراچی میں لیاری جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے پیچیدہ سرجری کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزی رسولی نکال لی۔*

*نجی ٹی وی کے مطابق لیاری کی رہائشی خاتون کو 6 سال سے پیٹ میں تکلیف تھی، متعدد اسپتالوں نے سرجری سے منع کردیا تھا۔*

*تاہم لیاری جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے پیچیدہ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا اور خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزنی رسولی نکال لی، شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی پرنسپل نے بتایا کہ پیچیدہ نوعیت کی سرجری میں ماہرین کی 3 ٹیموں نے حصہ لیا۔*

منگل، 29 جولائی، 2025

عمرکوٹ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 80 گرام آئس اور ایک کلو چرس برآمد، چار ملزمان گرفتار، ایک فرار BBC PK News Umer Kot Rajesh Kumar Report

عمرکوٹ — سی آئی اے، سٹی پولیس اور ڍورونارو پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران پولیس نے آئس اور چرس فروخت کرنے والے چار ملزمان — دانش قائمخانی، بلال خاصخیلی، ایوب خاصخیلی اور علی مرتضیٰ حجام — کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم قربان کوسو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 80 گرام آئس اور ایک کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے، جس کی مالیت تقریباً دو لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ پانچوں افراد شہر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے اور ان کے خلاف ماضی میں بھی مختلف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ سی آئی اے انچارج خلیل کنبھار، ڈی ایس پی سٹی تصور جٹ، اور ایس ایچ او سٹی سید الطاف شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی گئیں، جن کے دوران تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آئس اور چرس جیسے نشے نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کررہے ہیں، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی اطلاع دے کر پولیس سے تعاون کریں تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔بی بی سی نیوز کے لیے:ڈسٹرکٹ رپورٹر راجیش ساگر جئپال، عمرکوٹ

اسلام کوٹ سے عمرکوٹ تک بننے والا ریلوے منصوبہ عارضی طور پر بند، عدالتی حکم جاری – ڈپٹی کمشنر تھرپارکر، ایس ایس پی تھرپارکر اور ٹھیکیدار عدالت طلب عمرکوٹ: شہر میں شراب کی ہوم ڈلیوری، نوجوان نسل نشے کی لپیٹ میں عمرکوٹ – عمرکوٹ:ایک ھی تیل سے بار بار ہانڈی میں بار بار تلی جانے والی اشیاء، عوام کے لیئے خطرے کا باعث عمرکوٹ BBC PK News Umer Kot Thaarparkr Report

تفصیلات :-اسلام کوٹ سے عمرکوٹ تک تعمیر ہونے والی ریلوے لائن کا کام عدالتی حکم کے تحت عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر، ایس ایس پی تھرپارکر اور ٹھیکیدار کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔یہ سب سوشل میڈیا کی طاقت کا نتیجہ ہے۔ اسی لیے ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، میدان میں نکلیں!جن دیہاتیوں نے ہمت دکھائی، اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے، اور وکیل جیلم سنگھ کے ساتھ مل کر اپنی بات آگے بڑھائی، ان کو سلام پیش کیا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ دو روز قبل دیہاتیوں نے مجھ سے رابطہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ریلوے کی پٹڑی براہ راست ان کے گھروں کے اوپر سے گزر رہی ہے، جس سے ان کے گھروں کو سنگین خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ لوگوں کی جو سروی زمین ہے ان میں سے مٹی نکال کر اس زمین کو برباد کردی ہے انہوں نے اپنی شکایت کی ویڈیو ریکارڈنگ کر کے بھیجی، جسے سوشل میڈیا پر اُجاگر کیا گیا۔اس مسئلے کو سوشل میڈیا پر اُجاگر کرنے کے بعد آج عدالت نے عبوری حکم جاری کیا، جس کے تحت ریلوے کا تعمیری کام فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔اب امید کی جا رہی ہے کہ متاثرہ دیہاتیوں کو ان کے گھروں کا مناسب معاوضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
 
عمرکوٹ – عمرکوٹ شہر میں غیر قانونی شراب کی کھلے عام فروخت اور ہوم ڈلیوری نے شہریوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔ مکڑا چوک، بس اسٹینڈ، مالکانی پمپ سمیت مختلف علاقوں میں ایک شخص متھن مہراج موٹر سائیکل پر گلی گلی اور گھر گھر جا کر شراب فروخت کر رہا ہے۔
شہریوں کے مطابق یہ عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ معاشرتی تباہی کا پیش خیمہ بھی بنتا جا رہا ہے۔ "پورا شہر ایک منشیاتی دلدل میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے، اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،" ایک مقامی سماجی کارکن نے بی بی سی کو بتایا۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور انسداد منشیات کے اداروں سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عمرکوٹ کو منشیات سے پاک شہر بنایا جا سکے۔

بی بی سی پاک نیوز رپورٹ راجیش ساگر جئپال عمرکوٹ
شہر بھر میں سموسے، پکوڑے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء فروخت کرنے والے متعدد دکاندار ایک ہی تیل کو بار بار استعمال کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف ان اشیاء کا ذائقہ خراب ہو رہا ہے بلکہ عوام کی صحت بھی شدید خطرات سے دوچار ہو رہی ہے۔طبی ماہرین اور غذائی سائنسدانوں کے مطابق بار بار گرم کیے گئے تیل میں خطرناک کیمیکل مرکبات پیدا ہوتے ہیں جیسے کہ الڈیہائڈز، فری ریڈیکلز اور ٹرانس فیٹس، جو دل، جگر، اور آنتوں کے امراض کے ساتھ ساتھ کینسر جیسے جان لیوا امراض کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔ایک مقامی ڈاکٹر کے مطابق، "بار بار استعمال کیا گیا تیل جسم میں آکسیڈیٹیو اسٹریس پیدا کرتا ہے، جو خلیوں کو نقصان پہنچا کر قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے۔"شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کئی دکاندار تیل کے رنگ اور خوشبو کو نظرانداز کر کے اسی ہانڈی میں روزانہ کئی بار اشیاء تلتے ہیں۔ نہ صرف کھانے کا معیار متاثر ہوتا ہے بلکہ عوام غیر محسوس انداز میں زہر نگل رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، اور صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی تیاری کو یقینی بنایا جائے۔بی بی سی پاک نیوز رپورٹ راجیش ساگر جئپال عمرکوٹ

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...