اتوار، 2 نومبر، 2025

*💥A police convoy was attacked in Hangu, 3 personnel including SHO were injured**💥Out of reach of the Chinese people, the price has reached Rs 220 per kg in various cities**💥*💥A youth who was violent and abusive towards traffic police officers in Islamabad has been arrested**💥Islamabad; Drunk youth riots and attacks police officers, suspect arrested**💥Karachi: Private hospital sells newborn baby from woman in exchange for bill*Jaidev Maheshwari Sindh**💥More than 26,000 e-challans issued for traffic violations in Karachi in 6 days*Report by Jaidev Maheshwari Sindh*

*🌼وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سی ٹی ڈی پشاور میں دھماکے اور ہنگو میں آئی ای ڈی حملے کا نوٹس، آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹس طلب، زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی*
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 

ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق ایک ہفتےمیں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں23 روپے تک جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے ہوگئی۔

دستاویزات کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی جبکہ حیدرآباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 190سےبڑھ کر 195روپے ہوگئی ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12پیسے کی کمی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188روپے 69 پیسے پر آگئی ہے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتےتک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132روپے47پیسے تھی۔ 

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے اور فی کلو چینی 200 سے 220 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔


اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔*یہ تو ہوگا !*

*🌼کل رات i8 مرکز اسلام آباد میں ٹریفک اہلکاروں پر برسنے والا جوان*

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں نجی اسپتال کے اخراجات ادا نہ کرنے پر نومولود کو فروخت کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

 پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بل کے بدلے خاتون سے نوزائیدہ بچہ لے کر فروخت کردیا۔

ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرزادہ کے مطابق پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نوزائیدہ بچے کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس نے بتایا کہ جس اسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی تھی اسے سیل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ڈاکٹر زہرا اور بچہ لے جانے والی خاتون شمع بلوچ تاحال مفرور ہیں۔

تحقیقات کے مطابق شمع بلوچ اسپتال کی ملازمہ نکلی جو ڈاکٹر زہرا کے ساتھ مل کر نومولود کو پنجاب میں فروخت کر چکی تھی۔

ایف آئی ار کے مطابق اسپتال کی ڈاکٹر زہرا نے نومولود بچے کی والدہ سے کہا کہ اگر ان کے پاس اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے رقم نہیں ہے تو وہ ایک ایسی خاتون کو جانتی ہے جو غریبوں کی مدد کرتی ہے اور غریب بچوں کو پالتی ہے، وہ آپ کے اخراجات ادا کردے گی۔

اس کے بعد شمع نامی خاتون نے اسپتال میں اخراجات جمع کروادیے اور اسپتال نے بچے کی پیدائش کے بعد اسے شمع نامی خاتون کے حوالے کردیا جو اسے لے کر چلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز میں 26 ہزار 155 سے زائد ای چالان کردیے گئے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے جبکہ گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوزکرگئی،

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے جبکہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

*💥Peshawar: Explosion due to old explosive material kept in CTD police station, officer martyred, 2 injured* *💥More than 200 slums burnt down in Gulistan-e-Jauhar, Karachi, livestock also killed**💥Private photo of couple in car goes viral, e-challan raises privacy concerns among citizens**💥Karachi: Mother and daughter die of burns in house fire in Shah Faisal Colony**💥Karachi: FIA officer riding motorcycle dies after being hit by dumper near Malir Cantt**💥PTI's female social media team member and her husband barred from traveling abroad**Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi admitted to hospital due to heart attack**Afghan Taliban propaganda rejected, Defense Minister calls Afghan spokesman's statements misleading*

پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں رکھا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) میاں سعید نے اہلکار کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، دھماکے کے بعد اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، دھماکے سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے۔
سی سی پی او میاں سعید نے بتایا کہ دھماکا پولیس اسٹیشن کے بارودی مواد کے کمرے میں موجود پرانا دھماکا خیز مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے، آگ دیگر گولا بارود تک بھی پھیلی جس سے مزید دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، تمام ملزمان کو لاک اپ سے محفوظ طور پر نکال لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر 
موجود ہیں اور اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
۔ 

کراچی:
گلستان جوہر بلاک 12 میں آتشزدگی کے باعث 200 سے زائد جھگیاں جلنے سے اس میں رکھا سامان اور متعدد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ مویشی بھی جل کر ہلاک ہوگئے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں کسی انسانی جان کا نقصان نہیں ہوا، فائر آفیسر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتاتے ہیں تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

گلستان جوہر بلاک 12 منور چورنگی کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جھگیوں میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی کی 4 فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کے تین فائرٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کے ایم سی کے واٹر باؤزر اور واٹر ٹینکر استعمال کیے گئے۔

فائر آفیسر کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ پلاٹ میں لگے بجلی کے کنڈے کاٹے جا رہے تھے اسی دوران شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگ گئی، پلاٹ پر مجموعی طور پر 500 جھگیاں ہیں جس میں سے 200 سے زائد جھگیاں اور اس میں رکھا سامان مکمل طور پر جل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے بعد جھگیوں میں مقیم لوگوں کی متعدد موٹر سائیکلیں جل گئیں جبکہ بکریاں، بکرے، بلیاں اور دیگر جانور بھی جھلس کر مرگئے، تاہم انسانی جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ جھگیوں میں رکھی موٹر سائیکلیں اور مویشی بھی جل گئے، آگ اس وقت لگی جب وہ سو رہے تھے، اس پلاٹ پر 10 سال سے زائد عرصے سے رہائش پذیر تھے اور محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالتے تھے۔ پلاٹ پر مقیم افراد کا تعلق پنجاب اور بلوچستان سے ہے۔


*🌼ادارے کا ایسی تصویر سوشل میڈیا پر ڈالنا ”پیکا ایکٹ“ کے تحت جرم کے زمرے میں آتا ہے، ماہر قانون*

کراچی کا نیا ای چالان سسٹم، جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، اب شہریوں کے لیے دردِ سر بنتا جا رہا ہے۔ ایک جانب یہ نظام شہریوں کی جیبوں سے ہزاروں روپے نکال رہا ہے تو دوسری جانب اس نے نجی زندگی کی رازداری پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک جوڑا اپنی گاڑی میں ایک دوسرے کے قریب بیٹھا نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر ای چالان سسٹم کے کیمرے نے لی ہے۔

یہ دعویٰ سامنے آتے ہی شہریوں نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیا اور میمز کے ساتھ ساتھ اس نظام کی نگرانی پر تنقید شروع کر دی۔

یہ معاملہ آج نیوز کے پروگرام ”دس“ میں بھی زیر بحث آیا۔ پروگرام کے میزبان عمران سلطان نے ماہر قانون ایڈووکیٹ فہد بلوچ سے سوال کیا کہ اگر کسی خاتون یا مرد کی گاڑی میں بیٹھے ہونے کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آجائے تو ذمہ داری کس کی ہوگی؟

ایڈووکیٹ فہد بلوچ نے واضح طور پر کہا کہ اگر یہ تصویر کسی سرکاری ادارے کی جانب سے لیک ہوئی ہے تو اس ادارے کے سربراہ براہِ راست ذمہ دار ہیں۔ فہد بلوچ کے مطابق ایسا اقدام ”پیکا ایکٹ“ کے تحت جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ تصویر مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی ہے، تو ادارے کو فوری وضاحت دینی چاہیے کہ یہ ان کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کے سربراہ کو واضح پالیسی دینی چاہیے کہ ان کی طرف سے جاری ہونے والی کوئی بھی تصویر صرف سرکاری یا آفیشل پیجز پر شیئر کی جائے گی تاکہ عوام کو غلط فہمی نہ ہو۔

جب یہ معاملہ سندھ حکومت کی ترجمان تحسین عابدی کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وائرل ہونے والی تصویر ادارے کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت اس تصویر کا فرانزک تجزیہ کرائے گی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ تصویر حقیقی ہے یا مصنوعی۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، 50 سالہ ماں اور نوجوان بیٹی کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

شاہ فیصل کالونی میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی شناخت 50 سالہ کلیم النسا اور 25 سالہ بیٹی عتیقہ کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس کے مطابق جائے حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہے۔

کراچی میں ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 06 کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 35 سالہ ایف آئی اے افسر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 06 کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ ایف آئی اے افسر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی شناخت محمد ایوب خان کے نام سے ہوئی ہے، جو ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھا اور کراچی ایئرپورٹ پر ڈیوٹی پر مامور تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ایف آئی اے کا افسر ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا کہ ڈمپر کی ٹکر کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے بعد موٹرسائیکل ڈمپر کے نیچے پھنس گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس 16 اکتوبر 2025 کو ایکسپائر ہوچکا ہے۔

ریسکیو سروس کے مطابق جاں بحق ایف آئی اے افسر کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شاہراہ فیصل پر ریس لگاتی کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی
ادھر شاہراہ فیصل پر ریس کے دوران ایک بے قابو کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں کار اور موٹرسائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ شارع فیصل بلوچ پل پر پیش آیا، دو تیز رفتار کاریں ریس لگارہی تھی، اس دوران ایک کار نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں کار اور موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد زخمی ہوگئے، کار حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔

زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، آس پاس کی سی سی ٹی وی فٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔واقعہ کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

*🌼نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو روکا گیا*

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔

خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں مقیم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔

شاہد خاقان عباسی اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے

*🌼طاـ لباـ ن حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے اور وہ بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام بھارتی پراکسیز سے واقف ہیں، خواجہ آصف کی ٹوئٹ*

*وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گرد کیمپ دکھانے کا چیلنج دے دیا۔*

اتوار، 26 اکتوبر، 2025

*Rahim Yar Khan: Rape victim climbs 100-foot tank after case not registered, threatens suicide*Mian Khudabakhsh Abbasi

رحیم یار خان میں مبینہ زیـادتی کا شکار لڑکی با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی۔ جسے پولیس اور اہل خانہ نے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹینکی سے اتارا اور اپنے ساتھ تھانے لے گئے۔ 

رحیم یارخان کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی 24 سالہ لڑکی عائشہ نے الزام لگایا کہ بااثر ملزم دو ماہ تک پہلے اسلحے کے زور پر اور پھر ویڈیو بنا کر اسے زیـادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہےکہ ملزم نے نشہ آور گولیاں دیکر بـرہـنہ ویڈیو بھی بنائیں اور نازیبا ویڈیو اس کے عزیز واقارب کو بھی دکھاتا رہا جبکہ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ 

لڑکی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے مگر مقامی پولیس بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی تھی اور پھر انہوں نے عدالت سے بھی آرڈر حاصل کر لیا مگر اس کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے وہ خـودکـشی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر میاں خالد نے ریسکو حکام کے ساتھ موقع پر پہنچ کر لڑکی کو انصاف کا یقین دلایا اور تھانے لے گئے۔ ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان کا کہنا کہ وہ ڈی پی او سے رابطہ کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کریں گے۔

#AzadKashmir_Government_Formation Report: ‎#AbdulJabbarNasir Alleged party or group position of the 53-member house of the Azad Kashmir Assembly!!

‏‎
وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد یا وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ انکے پاس تعداد پوری ہے ، 48 گھنٹوں میں اہم اعلان کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم چوہدری انوارالحق کافی مطمئن ہیں۔
اگر ان ہائوس تبدیلی آتی ہے تو گزشتہ سوا چار سال میں یہ چوتھی حکومت سازی ہوگی۔
عام انتخابات2021ء کے بعد سب پہلے تحریک انصاف کے عبد القیوم نیازی سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مرضی سے وزیراعظم آزاد کشمیر بنے۔
تقریباً ایک سال بعد خود عمران خان کی مشاورت و مرضی سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہٹاکر خان کے قریبی ساتھی سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم بنایا گیا۔
مرکز میں حکومت کی تبدیلی کے کچھ عرصے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کی نااہلی کے ساتھ ہی حکومت تبدیل ہوئی اور تحریک انصاف فاروڈ بلاک کے چودھری انوارالحق وزیراعظم ‎#آزادکشمیر بنے۔
اب چوتھی تبدیلی کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ آزاد کشمیر اسمبلی کی مدت بھی پونے ایک سال کے قریب باقی رہ گئی ہے۔
اس موقع پر اتنی بڑی تبدیلی کوئلے کی کان میں منہ کالا کرنے کے مترادف ہے ، مگر نئی حکومت آئندہ انتخابات میں اہم کردار ثابت ہوسکتی ہے، کیونکہ آزاد کشمیر میں موجود حکومت ہی انتخابات کراتی ہے یعنی نگراں حکومت نہیں بنتی، یہ بھی کہ حکومت کی مدت میں توسیع کا بھی امکان ہوسکتا ہے۔

*💥Hangu attack: Martyred SP Asad Zubair did not have a bulletproof vehicle to go to a sensitive location: Sources*



پشاور: ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہنگو میں چوکی پر حمے کے بعد اس حساس مقام پر جانے والے ایس پی اسد زبیرکے پاس بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی جس کے باعث ان کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکے سے متاثر ہوئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقام پر چند سال قبل ایک ایس ایچ او کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ کچھ عرصہ قبل ضلع ہنگو میں ڈی پی او پر بھی حملے کی کوشش ہوئی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو کو حساسیت کے باوجود صرف ایک بلٹ پروف گاڑی دی گئی اور دی جانے والی بلٹ پروف گاڑی ڈی پی او ہنگو کے زیراستعمال ہے جبکہ کے پی پولیس کو ڈی ایس پی لیول تک بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہے۔

*💥Air pollution has intensified in Punjab, breathing in the open air has become a health hazard*

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرنے لگی، کھلی فضا میں سانس لینا صحت کے لیے خطرہ بن گیا۔

لاہور کے علاقے راوی روڈ میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 810 تک پہنچ گیا، شہر میں اوسط اے کیو آئی 367 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالا میں 627 اور فیصل آباد میں اے کیو آئی 434 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے جبکہ محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اسموگ میں اضافے کی بڑی وجہ ہوا کے کم دباؤ والے زونز اور سرحد پار سے آنے والی آلودگی ہے۔

ترجمان محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب سے آلودہ ہواؤں کی آمد کے باعث لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا میں اضافے کا امکان ہے، اسموگ کے اثرات لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں فضا میں نمی 95 سے 100 فیصد تک پہنچنے سے آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، بھارتی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں دھوئیں اور گرد آلود ذرات کے باعث لاہور کی فضا مسلسل متاثر رہنے کا خدشہ ہے۔

زرعی علاقوں میں منجی نہ جلانے کے لیے مساجد اور دیہات میں اعلانات کیے جا رہے ہیں، نمبر داروں اور کسانوں کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔

لاہور میں زیادہ اے کیو آٸی والے ٹارگٹڈ علاقوں میں اسموگ گنز بارش برسا رہی ہیں جو فوری اسموگ کے حل کا کام کر رہی ہیں، آئندہ 48 گھنٹوں میں فضا میں اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

ہفتہ، 25 اکتوبر، 2025

*🌼استنبول: پاک-افغاـ ن مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر، کالعدم ٹــی ـ ٹــی ـ پــی ـ کی نئی آباد کاری کی پیشکش مسترد*BBC PK NEWS

*💥پاک افغاـ ن مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طاـ لباـ ن کو دہشت گردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا*پاکستان اور افغاـ نستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں اختتام پذیر ہو گیا، افغاـ ن طاـ لباـ ن نے کالعدم ٹــی ـ ٹــی ـ پــی ـ کی نئی جگہ پر آباد کاری کے حوالے سے پاکستان کو پیشکش کی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغاـ نستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ استنبول میں مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے طاـ لباـ ن کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا۔

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*  * 11 مئی 2026 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*  مہنگائی میں کمی اور عام آدمی کے ریلیف کیلیے اقدامات کیے جائیں...