Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 13 نومبر، 2025
تجھے اے جگر! مبارک یہ شکستِ فاتحانہ عامر خاکوانی BBC PK NEWS
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جناب جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں پر افسوس بھی ہے مگر یہ بھی خوشی ہے کہ انہوں نے ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔ ایسی مثال جس کی ہمارے ہاں خاصی کمی ہے۔ مجھے شدید حیرت ہو رہی ہےکہ بعض احباب جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر تنقید کر رہے ہیں، طنز فرما رہے ہیں، ان کی تضحیک کر رہے ہیں، مگر کیوں ؟ کیا اس لئے کہ ان فاضل جج صاحبان نے کمپرومائز ہونے سے انکار کر دیا۔ وہ حکمرانوں کے دربار پر سجدہ ریز نہیں ہوئے ، انہوں نے جرات رندانہ سے کام لیا ۔ اگر وہ حکمرانوں ، مقتدر قوتوں سے ہاتھ ملا لیتے تو آج سربلند ہوتے، سرفراز ہوتے ۔ کیا یہ ایسا جرم ہے جس پر ہنسا جائے، طنز کیا جائے، تنقید کی جائے ؟ حق تو یہ ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے ایک ایسی شاندار مثال قائم کی ہے، جرات ، عزیمت اور اصول پسندی کی ایک روشن جگمگاتی ہوئے شمع روشن کی ہے ،جسے دل وجاں سے سراہنا چاہیے، اس کی ستائش ہونی چاہیے۔ ان ججوں کے لئے گیت لکھے جانے چاہئیں۔ انہوں نے اپنا نام تاریخ میں سنہری الفاظ سے درج کرایا ہے۔ کل کو جب مورخ تاریخ لکھے گا ،جب لکھنے والے ستائیسویں ترمیم جیسی متنازع اور نہایت عجلت میں منظؤر کی گئی آئینی ترمیم کا ذکر کریں گے جس نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا، جس نے عدلیہ کی کمر توڑ دی ، تب یہ لازمی لکھا جائے گا کہ چند جج صاحبان ایسے تھے جنہوں نے یہ بے اصولی برداشت نہیں کی، جنہیں نے اپنی ملازمتیں قربان کر دیں۔ جو اس مشکل اور کٹھن وقت میں کھڑے رہے، سربلند رہے ۔ جناب جسٹس منصور علی شاہ اور جناب جسٹس اطہر من اللہ کی نذر ہمارے پیارے شاعر دوست سعداللہ شاہ کے دو اشعار کرنا چاہتا ہوں اے مرے دوست! ذرا دیکھ میں ہارا تو نہیںمیرا سر بھی تو پڑا ہے مری دستار کے ساتھوقت خود ہی یہ بتائے گا کہ میں زندہ ہوںکب وہ مرتا ہے جو زندہ رہے کردار کے ساتھ(عامر خاکوانی، تیرہ نومبر )
اتوار، 9 نومبر، 2025
*Pakistan defeats Kuwait to win Hong Kong Sixes title* *💥27th Amendment: Prime Minister refuses to take immunity, directive to withdraw clause* *💥Meteorological Department's prediction regarding the moon of Jamadi Al-Thani 1447 AH* *Opposition alliance announces to launch a movement against the 27th Amendment and not allow Parliament to function*
ہانگ کانگ سکسزکپ کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے دی۔
پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنائے۔
کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22 رنز بنائے۔
*🌼منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف*
*🔘سینیٹ و قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس، ن لیگ نے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لے لی*
*🌎اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے*
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا، رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح قرار دیئے گئے، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔
چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی، غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ، نظر آنے کے امکانات قوی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، موسم سازگار رہا تو چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک تحفظ آئین محموداچکزئی نے تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کیا اور کہا آج سے تحریک شروع ہے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ رات ساڑھے 8 بجے سے نعرے شروع کردیں گے اور آج کا نعرہ ہوگا "ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے"۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ستائیسویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے ، آئین کا شخصیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اشرافیہ اپنے مفادات کےلیے آئین میں ترمیم کررہی ہے ۔
سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا پارلیمنٹ اور عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے، یہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، اس ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
*💥پیپلز پارٹی کا صدر کیلئے تاحیات استثنیٰ کے مطالبے کا مطلب ہیکہ آصف علی زرداری سے صرف خدا ہی پوچھ سکتا ہے ۔ یہ انسانوں کے بس کی بات نہیں۔*
*فیض اللہ خان*
ہفتہ، 8 نومبر، 2025
*Four people, including a tribal leader, were killed in firing by unknown assailants in Qalat* *💥27th Constitutional Amendment may limit Supreme Court's powers, legal experts warn*
پولیس کے مطابق قلات کی تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں قبائلی رہنما شاکر سعداللہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں شاکر خیراللہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔
لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس سے قبل ہفتے کو قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ڈاکٹر نبیہ نے شادی کی، انھیں مبارک باد لیکن اس بار وہ مولانا طارق جمیل کو لے گئیں، پچھلی بار انھوں نے علیم خان کو رگڑا لگا ڈالا تھا، اپنا گھر نہ ہونے کےباوجود، اس بار عوام مولانا طارق جمیل کے دونوں کے بیچ میں بیٹھ کر نکاح پڑھانے اور غیر محرم کو چھونے جیسے معاملات کو لیکر پریشان ہیں، مولانا ویسے تو عمر کے اس حصے میں ہیں، جہاں ساری عورتیں بیٹیاں ہی لگتی ہیں، کچھ ہمارے ہاں کا کلچر بھی ایسا ہے کہ بیٹی سب کی سانجھی سمجھی جاتی ہے۔ لیکن ظاہر ہے، جب ایک شخص عالم دین ہونے کا کلیم کرتا ہے تو لوگ اس سے شرعی اصولوں پر پورا اترنے کی توقع بھی کرتے ہیں، عرف اور شرعی عرف کا لحاظ رکھنا ہی پیشہ ورانہ تقاضے کی تکمیل ہوتا ہے۔ ویسے ڈاکٹر صاحبہ ، بشرطیکہ وہ ڈاکٹر صاحبہ ہوں جب بھی کچھ لیتی ہیں تو سوشل میڈیا کو بہت کونٹینٹ دے جاتی ہیں، پچھلی بار مکان کرائے پر لیا تو سیلاب کے دنوں میں یوٹیوبرز کی چاندی کر دی، اس بار دلہا لیا ہے تو 35 کلو سونا پہننے اور اس کی قیمت صرف ڈیڑھ کروڑ بتا کر بھی کونٹینٹ کری ایٹرز کا بہت بھلا کیا ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں، اول تو کاش وہ مارکیٹ مل جائے جہاں کباڑ کے بھاؤ سونا ملتا ہے، یعنی صرف ڈیڑھ کروڑ کا 35 کلو سونا، اور دوسرا یہ دلہن تھی یا سبزی منڈی کی پلے دارنی، جس نے 35 کلو یعنی ایک من کے قریب تو صرف گردن پر وزن اٹھا رکھا تھا۔ خیر اللہ ڈاکٹر صاحبہ کو شادی مبارک کرے اور اللہ کرے کہ اب ان کا حساب اور معلومات ٹھیک ہو جائیں۔
#یوسف_سراج
*🌼اس ترمیم کے بعد سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت نہیں رہے گی بلکہ یہ حیثیت ایک نئی وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) کو حاصل ہو جائے گی، قانونی ماہرین*
*💥The 148th birth anniversary of the poet of the East, Allama Iqbal, is being celebrated today*
مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے مفکرِ پاکستان شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
محکوم قوموں کو جاگ اٹھنے اور ایک نئی تہذیب تعمیر کرنے کا سبق دینے والے علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوگی ۔
واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔
علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزاد ریاست کے خیال کو جنم دیا تھا، ان کے الفاظ میں یہ طاقت تھی کہ انہوں نے امّت مسلمہ کو ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے اور آزادی کے لیے قدم آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔
علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے جداگانہ قومیت کا احساس اُجاگر کیا اور اپنی شاعری سے مسلمانوں کو بیدار کیا۔
اُن کے افکار اور سوچ نے اُمید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نا صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی۔
یاد رہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔
*💥Hong Kong Sixes: Pakistan beat Australia by 1 run in a thrilling semi-final*
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے کینگروز کو ایک رن سے شکست دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 121 رنز بنائے۔
جواب میں آسٹریلیا 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔
پلیئر آف دی میچ پاکستان کے خواجہ نافع قرار پائے جنہوں نے 14 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، اس کے بعد وہ ریٹائرز ہارٹ ہوگئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرا سیمی فائنل:
دوسرے سیمی فائنل میں کویت نے انگلینڈ کو37 رنز سے ہراکرفائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
کویت نے مقررہ اوورز میں 142رنزبنائے، جب کہ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ چھ اوورز میں 105 رنز بناسکی۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کویت سے ہوگا۔
اتوار، 2 نومبر، 2025
*💥 دن بھر مصروف رہنے والے ممبران کیلئے خصوصی تحفہ، امید ہے آپ ری ایکٹ اور شیئرنگ کریں گے♥️**👈آج کی پوسٹ میں 56 ہیڈ لائنز ہیں👇*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *02 نومبر 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 (1) چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپے تک جا پہنچی🚨 (2) ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے، صدر کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی🚨 (3) پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں رکھا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہیـد، 2 زخمی🚨 (4) ہنگو میں اعلیٰ پولیس افسران کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی🚨 (5) اس را_ئیل امن معاہدے کے تحت پوری امداد غ_ز_ہ جانے نہیں دے رہا: اقوام متحدہ🚨 (6) کراچی: گلستان جوہر میں خانہ بدوشوں کی ایک اور بستی میں آگ، 200 جھگیاں جل گئیں، کئی مویشی ہلاک🚨 (7) سوڈان میں قیامت خیز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتــل، ہزاروں افراد محصور🚨 (8) پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پر پابندی عائد🚨 (9) اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے🚨 (10) اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار🚨 (11) سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات🚨 (12) کراچی میں اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی کیلئے نومولود بچہ فروخت کرنے کا انکشاف🚨 (13) کراچی میں 6 روز کے دوران ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد ای چالان کٹ گئے🚨 (14) پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن خولہ ادریس چوہدری اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا🚨 (15) پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل🚨 (16) افـغـاـ ن طاـ لباـ ن کے جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے، دہشت گردی کیخلاف اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع🚨 (17) شمالی وزیرستان: پاک-افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی🚨 (18) صحافی اور پالیسی ماہر مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر🚨 (19) وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال🚨 (20) لاہور: شوہر کے قتــل کا معمہ حل، بیوی اور آشنا ملوث نکلے🚨 (21) پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق🚨 (22) کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی🚨 (23) کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق🚨 (24) پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کل ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، تحریک انصاف کا اعلان🚨 (25) وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم🚨 (26) ایر_ان کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان🚨 (27) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے🚨 (28) پنجاب: دفعہ 144 میں سات روز کی توسیع، احتجاج اور جلسے جلوسوں پر پابندی برقرار🚨 (29) پنجاب اسمبلی کے 34 ویں اجلاس کی پہلی نشست کا ایجنڈا جاری🚨 (30) پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افـغـاـ ن مہاجرین وطن واپس چلے گئے🚨 (31) قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں دو خواتین جاں بحق🚨 (32) کراچی: اورنگی ٹاون شاہ فیصل چوک میں گھر میں آتشزدگی، ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق🚨 (33) مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات🚨 (34) امن بحال، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب🚨 (35) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت🚨 (36) کراچی کورنگی سے گرفتار چار دہشت گردوں کے دورانِ تفتیش اہم انکشافات🚨 (37) کے پی حکومت کی جانب سے ٹی ایم ایز چیئرمینوں کے اعزازیے کیلئے رقم جاری🚨 (38) بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ🚨 (39) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور🚨 (40) وزیراعظم کی قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد*🚨 (41) خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات، پشاور کی 7 میں سے ملگری وکیلان نے 4، انصاف لائرز فورم نے 2 نشستیں جیت لیں🚨 (42) 60 کی دہائی میں پاکستان جن ممالک سے آگے تھا، آج وہ ہم سے آگے نکل گئے: بنگلادیشی معاون خصوصی خزانہ 🚨 (43) پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم🚨 (44) ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام🚨 (45) برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار🚨 (46) یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان🚨 (47) امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت🚨 (48) سول آرمڈ فورسز کیلئے شہدا کے نئے معاوضہ پیکیج پر تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا🚨 (49) وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد🚨 (50) ’ہر بات مت پوچھیں‘: خواجہ آصف بلوچستان میں مبینہ میزائل تجربے سے متعلق سوال گول کرگئے🚨 (51) صدر مملکت قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے🚨 (52) بھارت نے اپنی تاریخ کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا🚨 (53) کراچی: ایس آئی یو کی ’حراست‘ میں نوجوان کی موت، 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج🚨 (54) ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے🚨 (55) آباد کاری کیلئے حکومت سندھ نے اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، نالہ متاثرین🚨 (56) بلوچستان : تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
*💥پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار*
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پرمکمل پابندی ہو گی۔*💥شمالی وزیرستان: پاک-افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی*
*🌼خفیہ کارروائی میں مزید 2 خوارج کے ہلاک اور 4 سے 5 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع**💥کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی*رپورٹ جئدیو مھیشوری سندھ
رپورٹ کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سپر ہائی وے پر واقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بچے سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرچھیپا ایمبولنس کے ذریعے اسپارکو روڈ پرواقع ڈاؤ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے بچے کے جاں بحق ہونے والے بچے کی تصدیق کردی گئی۔
جاں بحق بچے کی شناخت 12 سالہ حسنین ولد محمد قاسم اورزخمی کی شناخت 55 سالہ علی اصغر ولد حاجی بخش کے نام سے کی گئی فائرنگ سے جاں بحق بچہ اورزخمی شخص چچا بھیجا ہیں اوراندرون سندھ دادو کے رہائشی ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق چھینا جھپٹی کرتے ہوئے فائرنگ ہوئی جس میں 2 اشخاص شدید زخمی ہوئے۔
اسپتال ذرائع ایک شدید زخمی بچے کے جابحق ہونے کی تصدیق کررہے ہیں ایس ایچ او سچل حسب ضابطہ معاملات کی پڑتال کررہے ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سچل امین کھوسو نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق و زخمی چچھا بھتیجا سہراب گوٹھ سے حیدر آباد جانے والے سپر ہائیوے پر براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب سڑک کنارے درختوں کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے ان کے پاس آکر رکے تو چچا نے اپنا اسلحہ نکال لیا جس پرنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔
چچا کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، 2 طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں چچا بھیجا زخمی ہوگئے جب کہ مسلح ملزمان بھی زخمی حالت میں موقع پر سے فرارہوئے۔
زخمی چچا بھتیجے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منقتل کیا گیا جہاں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ حسنین ولد محمد قاسم جانبر نہ ہوسکا۔
انھوں نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے،پولیس زخمی حالت میں موقع پر سے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوںگے ،ادھرنیوکراچی تھانے کے نارتھ کراچی اللہ والی مسجد کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ نجم نواز ولد حق نواز زخمی ہوگیا جسے فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 76 ہوگئی
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ایجنسی نے خولہ چوہدری کو گزشتہ شب دو اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹس کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
آج انہیں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق خولہ چوہدری کے خلاف مقدمہ آن لائن ریاستی اداروں کے خلاف مواد کی تشہیر کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق مزید سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سرگرمیوں کی جانچ بھی جاری ہے۔*💥کراچی: ایس آئی یو کی ’حراست‘ میں نوجوان کی موت، 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج*رپورٹ جئدیو مھیشوری سندھ
کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) کی حراست میں نوجوان عرفان کی موت کا مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 6 اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا۔
ذرائع ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل میں ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دوران حراست عرفان پر تشدد کیا جس سے اس کی موت ہوئی جب کہ اہلکاروں نے نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا تھا۔
مزید کہا گیا کہ نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، مقدمے میں نامزد ملزم اے ایس آئی عابد شاہ اور پولیس کانسٹیبل آصف زیر حراست ہیں باقی 4 ملزم پولیس اہلکار مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان عرفان جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ نوجوان عرفان کے پوسٹ مارٹم میں جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔
The in-charge of the Municipal Committee Mithi named Bhanesh Maharaj continues to oppress the bullock carters...Report Kailash Langhani Mithi
کیلاش لانگھنی
تحصیل رپورٹر، مٹھی، تھرپارکر
ڈیلی بی بی سی پاک نیوز. میونسپل کمیٹی مٹھی کے بیلداروں کے ساتھ بھنیش مہاراج نامی انچارج کا ظلم جاری...
ذرائع کے مطابق بھنیش مہاراج ملازمین سے درست طریقے سے ڈیوٹی کرانے کے بجائے گلیوں میں تنگ کرنے لگا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ:
"بھنیش مہاراج ہمیں گلیوں میں صحیح طرح کام نہیں کرنے دیتا، صبح دفتر سے جس کالونی میں صفائی کے لیے بھیجا جاتا ہے، وہ وہاں سے بھگا کر دوسری کالونیوں میں دربدر کرتا رہتا ہے، اور ہمیں تنخواہ میں کٹوتی کرنے اور نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔"
ذرائع کے مطابق بھنیش مہاراج، ٹاؤن کمیٹی کا ملازم ہونے کے باوجود باقاعدگی سے دفتر نہیں آتا،
زیادہ تر گلیوں میں ہی نظر آتا ہے،
ہفتے میں صرف ایک یا دو بار دفتر آتا ہے،
اور روزانہ گلیوں میں جا کر ملازمین کو تنگ کرتا رہتا ہے۔
میونسپل چیئرمین ڈاکٹر منوج کمار ملاڻي سے اپیل ہے کہ بیلداروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نوٹس لیں اور ملازمین کو انصاف فراہم کریں۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* * 11 مئی 2026 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |* مہنگائی میں کمی اور عام آدمی کے ریلیف کیلیے اقدامات کیے جائیں...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...