جمعہ، 21 فروری، 2025

🫡🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *21 فروری 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*(1)



(1) 🔴 سرکاری ملازمین اپنے حقوق کیلئے ڈٹ گئے، اسلام آباد میں دھرنا جاری، ریڈ زون کے راستے بند

(2) 🔴 اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ

(3) 🔴 گرینڈ اپوزیشن الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری

(4) 🔴 پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات میں عمران خان سمیت دیگر درپیش مسائل اجاگر کیے، اعلامیہ

(5) 🔴 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی نے شکایات کے انبار لگا دیے

(6) 🔴 جانباز کل 10 سال سے قید 2 اسرا_ئیلوں سمیت 6 یرغمالیوں کو رہا کریں گے، بدلے میں 600 فلس_طینی رہا ہوں گے

(7) 🔴 حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی

(8) 🔴 سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

(9) 🔴 وزیراعظم نے سائلین کو بروقت انصاف کے لیے کیس اسائمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

(10) 🔴 جدید نظام سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا: وزیراعظم شہباز شریف

(11) 🔴 یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے، انتظام بہتر بناکر نجکاری کی جائے گی، حکومت کا اعلان

(12) 🔴 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

(13) 🔴 ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

(14) 🔴 خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کے فنڈز منظور

(15) 🔴 کے پی کابینہ نے ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان رکھنے کی منظوری دیدی

(16) 🔴 پیپلزپارٹی کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

(17) 🔴 چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے میں افغانستان کو شکست دے دی

(18) 🔴 خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹوور، پکنک پر پابندی

(19) 🔴 پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

(20) 🔴 رمضان سے قبل تمام صوبوں میں شوگر اسٹال لگانے کی ہدایت، چینی 130 روپے کلو فروخت ہوگی

(21) 🔴 رمضان سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ، سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی

(22) 🔴 سپریم کورٹ: حادثات سے مرنے والوں کی تعداد بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے، جسٹس جمال

(23) 🔴 ای ووٹنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کو بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن

(24) 🔴 اربوں روپے کی اراضی اونے پونے داموں بیچنے کی بات درست نہیں، پورٹ قاسم اتھارٹی

(25) 🔴 داڑھی چھوٹی ہونے پر وفاق المدارس کے درجہ ثانوی کے امتحان سے روک دیا گیا، طالبعلم عدالت پہنچ گیا

(26) 🔴 مصطفیٰ قتل کیس: مقتول کی قبرکشائی مکمل، لاش زیادہ جلنے سے وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکے گا، پولیس سرجن

(27) 🔴 راولپنڈی: پولیس کے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے باز رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات

(28) 🔴 پی ٹی آئی نے سینیٹرز کی معطلی کی ڈپٹی چیئرمین کی رولنگ مسترد کردی، مستعفی ہونے کا مطالبہ

(29) 🔴 کراچی: ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، پولیس نے ایک اور مقدمے میں دھرلیا

(30) 🔴 سندھ حکومت کا طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان

(31) 🔴 2 ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہو گیا

(32) 🔴 آرمی چیف کا برطانیہ کے جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

(33) 🔴 حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

(34) 🔴 پاکستان پر واشنگٹن کا کوئی دباؤ ہے، نہ دباؤ قبول کرے گا، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار

(35) 🔴 گوجرانوالہ میں اسٹیل مل کی بھٹی میں آتشزدگی سے 4 مزدور جاں بحق

(36) 🔴 قصور: رائے ونڈ روڈ پر وین نالے میں جا گری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق

(37) 🔴 کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا، واہگہ بارڈر کے راستے وطن روانہ

(38) 🔴 ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی

(39) 🔴 بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

(40) 🔴 حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم قابل تعریف، تعاون کے فروغ کیلئے پُرامید ہیں، آئی ایم ایف

(41) 🔴 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط؛ آئی ایم ایف مشن کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری

(42) 🔴 کوئٹہ کے علاقے شعبان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

(43) 🔴 کراچی؛ اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار

(44) 🔴 پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری کراچی میں قائم، رمضان اور عیدین کےچاند کا مشاہدہ کیا جائے گا

چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J

(45) 🔴 سڈنی میں 23 سالہ پاکستانی طالب علم گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق

(46) 🔴 خطے کی سب سے بڑی بین الاقوامی سولر نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں افتتاح

(47) 🔴 ملکی فیصلے پارلیمنٹ نہیں وہ کررہے ہیں جو نمائندے ہی نہیں ہیں، شاہد خاقان

(48) 🔴 بھارت بنگلادیش میچ؛ دبئی میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر بھارتی شائقین پاکستان کے حق میں بول پڑے

(49) 🔴 پیٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کا کاروبار عروج پر، عوام خریدنے پر مجبور

(50) 🔴 لاہور میں 50 فیصد رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف

(51) 🔴 ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے، شرجیل انعام میمن

(52) 🔴 پاکستان، بنگلا دیش کے نئے تجارتی دور کا آغاز، سرکاری طورپر پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی

(53) 🔴 پی ٹی آئی کا 22 مارچ مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

(54) 🔴 عید کے دنوں میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر بس سروس پر جرمانہ عائد

(55) 🔴 کراچی ائیرپورٹ سے 24 گھنٹوں کے دوران 36 مسافر آف لوڈ

(56) 🔴 پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکورٹی، وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق

(57) 🔴 گمشدگی کیس؛ ہمارا دائرہ اختیار محدود ہے اداروں سے رپورٹس مانگتے ہیں، پشاور ہائیکورٹ

(58) 🔴 ڈی ریگولیشن سے کراچی سے نارتھ تک پیٹرول مہنگا ہوگا، پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن

(59) 🔴 کراچی؛ قیوم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل رائیڈر قتل

(60) 🔴 پاکستان میں 54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

*(رپورٹ: عطامحمدمحمداسلم جئدیومھیشوری اسلام آبادٹو، کراچی)*


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...