پیر، 24 مارچ، 2025

کراچی : ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا طارق روڈ کی مارکیٹوں اور عید بچت بازاروں کا دورہ۔ پولیس کی جانب سے کیئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار۔ BBC PK

رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان تفصیلات:*ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا* نے طارق روڈ کی مارکیٹوں اور عید بچت بازاروں میں پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ایس ایس پی ایسٹ نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی ایسٹ نے مارکیٹ کے تاجروں اور دکانداروں سے ملاقاتیں بھی کی اور ان کے سیکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی ایسٹ نے تاجروں اور عید بچت بازاروں کی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر دیں تا کہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...