پیر، 30 جون، 2025

راٹھی نندلال ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز ڈیپلو: ڈیپلو کی یونین کونسل بھاڈور کے چیئرمین نیبراج میگھواڑ کے خلاف گاؤں چھہو کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کیا۔ BBC PK News Thaarparkr Report Rathe Nand Lal

احتجاج کرنے والوں میں کیول رام میگھواڑ، نند لال میگھواڑ، دھنجی میگھواڑ، ساجن میگھواڑ اور ارجن میگھواڑ شامل تھے۔مظاہرین نے چیئرمین یونین کونسل بھاڈور نیبراج میگھواڑ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چیئرمین نے ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کے گھروں پر حملے بھی کروائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں سے انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی فریاد ڈاکٹر کٹومل جیون، ایم پی اے ارباب لطف اللہ اور ارباب امان اللہ تک بھی پہنچائی، مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جس کے بعد وہ احتجاج پر مجبور ہوئے۔مظاہرین نے اپنے حلقے کے منتخب نمائندے ارباب لطف اللہ اور ایس ایس پی تھرپارکر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...