بدھ، 25 مارچ، 2026

Sukkur: A young girl was shot dead in the name of honor in the limits of the New Pind micro police post.According to the police, the victim has been identified as Ansa Malik, who is said to be about 18 to 19 years old. According to initial reports, the girl was shot dead by her cousin Amanullah Malik allegedly on charges of corruption and fled the scene.The incident was reported to the police by the victim’s father Ali Sher Malik, after which the police immediately reached the spot and took the body into custody and shifted it to the Civil Hospital Sukkur for postmortem.Police say that the girl was targeted with a TT pistol while raids are being conducted to arrest the accused. The process of registering a case of the incident is underway and investigation has been started from various angles.

*سکھر میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل.*
سکھر: مائیکرو پولیس چوکی نیو پنڈ کی حدود میں غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت انساء ملک کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 18 سے 19 سال بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کو اس کے کزن امان اللہ ملک نے مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع مقتولہ کے والد علی شیر ملک نے پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ٹی ٹی پستول سے نشانہ بنایا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا عمل جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

*خبروں کی تفصیل* *اتوار 22 ذیقعدہ 1447ھ* *10 مئی 2026ء* ایرانی جواب کا انتظار، ٹرمپ کی ’’پراجیکٹ فریڈم پلس‘‘ کی دھمکی پاکستان تی...