جمعرات، 27 مارچ، 2025

"پُٹھیاں سِدّھیاں سوچاں"ٹھاٹھاں مردا لہو ،سپاں ورگی چال۔۔۔۔۔پیشکش: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف BBC PK

ملاحظہ فرمائیں ‏ہُن جے مِلے تے روک کے پُچھاںویکھیا ای اَپنا حال؟کِتھے گئی اوہ رنگت تیری؟تے سَپّاں وَرگی چالگلاّں کردیاں گُوڑہیاں اَکھّاں وا نال اُڈ دے وال؟کِتھے گیا اوہ ٹھاٹھاں ماردالہُو دا اَنھّاں زور؟ساہواں وَرگی گرم جوانیلے گئے کیہڑے چور؟

تھر کا نایاب درخت روہیڑا عرف کوئینز ٹری ۔مرتب : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف BBC PK

اس درخت کو تھرپارکر میں روہیڑا کہا جاتا ہے، جب کہ اس کا نباتاتی (botanical) نام ہے tecomela indultaجب بہار کی رُت جوبھن کی دہلیز پر پیر رکھتی ہے تو تھرپارکر میں روہیڑوں کے انگ سے مختلف رنگوں سے سرشار پھول پھوٹے ہوئے آنکھوں کو راحت بخشنے کو ملتے ہیں.. اس درخت کو، اس درخت کو برٹش کالونیئلزم کے دور میں رانی وکٹوریہ کے نام سے منسوب کیا گیا اور اس کو (Queen's tree) نام ديا گيا، اور اس درخت کو کاٹنے والے پر ایک قاتل کی سزا عائد کردی گئی، کیوں کہ اس درخت کی لکڑی بہت مہنگی اور مضبوط ہونے کی وجہ سے کچھ لالچی لوگ کاٹ کر بیچتے ہیں، ابھی بھی وہی قانون کتابوں میں ملبوس تو ملے گا مگر عمل نہیں کیا جاتا اور یے خوبصورت درخت شاید کچھ دہائیوں بعد ناپید ہوجائے گا۔

بدھ، 26 مارچ، 2025

مائیں کتنی سادہ ہوتی ہیں۔۔!!! BBC PK

یہ ہمیشہ پرانے زمانے میں زندہ رہتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کی اولاد دنیا کی معصوم ترین اولاد ہے۔ انہیں ہر وقت یہ خطرہ رہتا ہے کہ ان کا بچہ ہمیشہ بچہ ہی رہے گا اور دنیا کی چالاکیوں سے ناواقف رہے گا۔ یہ دنیا کے ہر مسئلے کا حل دعاؤں کو قرار دیتی ہیں اور حیرت انگیز طور پر ان کی دعائیں رنگ بھی لے آتی ہیں۔ان کی اکثریت موبائل فون استعمال کرنا نہیں جانتی،بڑی بڑی باتیں نہیں سمجھتیں، دلائل سے بات نہیں کر سکتیں، فیس بک کے بارے میں نہیں جانتیں، ٹوئٹر سے انجان ہیں، سادہ زندگی گذارتی ہیں، کسی بھی بات کو سچ سمجھ لیتی ہیں،بڑی جلدی گھبرا جاتی ہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں پر سہم جاتی ہیں، لڑائی سے گھبراتی ہیں۔ ہم میں سے شائد ہی کسی کو پتہ ہو کہ ہماری ماں کون سا کھانا زیادہ پسند ہے اور وہ شوق سے کھاتی ہے ؟اس کی پسند کیا ہے ؟ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ماں کو کس رنگ کا سوٹ پسند ہے، پسندیدہ سویٹ ڈش کون سی ہے ؟آپ نے کبھی اپنی ماں کو کسی چیز کے لیے للچاتے ہوئے نہیں دیکھا ہو گا، ہم میں سے اکثریت کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے،یاد کیجئے اپنے بچپن کے وہ دن جب آپ پیٹ بھر کر کھانا کھاتے تھے اور ماں ہمیشہ ہانڈی پونچھ پونچھ کر اپنا پیٹ بھر لیتی تھی۔ہم میں سے کتنے لوگوں کو یاد ہے کہ ان کی ماں کو جب بےوقت بھوک لگتی ہے تو وہ کیا کھاتی ہے؟کیا آپ نے کبھی اِس پرانی ماں کو برگر یا پیزے کے لیے مچلتے دیکھا ہے؟اسے جو بھی دے دیا جائے یہ صبر شکر کرکے کھا لیتی ہے، یہ سخت بیمار بھی ہو تو اسے بچوں کی فکر کھائے جاتی ہے، یہ ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے، یہ اتنی سادہ ہوتی ہے کہ اپنے جہیز کی چیزیں بھی یہ سوچ کر پیٹی میں رکھ دیتی ہے کہ بیٹی کے کام آئیں گی۔ہمیں ایسا ہی لگتا ہے جیسے ہماری ماں بس شروع سے ہی ایسی تھی، نہیں۔۔۔ یہ ماں بھی کبھی نوجوان بھی تھی، اس کی بھی کچھ خواہشیں، کچھ امنگیں تھیں، لیکن ماں بنتے ہی اس نے اپنے سارے جذبے، سارے شوق دفن کر لیے اور صرف اولاد کی ھی ہو کر رہ گئی۔اللہ پاک سب کی ماؤں کو مکمل صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھیںاور جن کی مائیں اس دُنیا سے رخلت کر گئی ہیں، اللّہ پاک اُن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین

*وہ رات کے آخری پہر اٹھتی ہے، جب سب خوابوں کی دنیا میں کھوئے ہوتے ہیں۔ آنکھوں میں نیند ہوتی ہے، مگر گھر والوں کی فکر اس کی نیند پر غالب آ جاتی ہے۔ وہ چپ چاپ باورچی خانے میں جاتی ہے، چولہا جلاتی ہے، سحری کی تیاری کرتی ہے۔ کھانے کے ساتھ روٹیاں بناتی ہے، سالن گرم کرتی ہے، چائے یا دودھ تیار کرتی ہے۔ سب کو جگاتی ہے، سب کو کھانے پر بلاتی ہے، اور جب سب کھا کر فارغ ہو جاتے ہیں، تو بچا کھچا کھا کر روزے کی نیت کر لیتی ہے۔*BBC PK

*ابھی برتن بھی نہیں دھوئے ہوتے کہ فجر کا وقت ہو گیا۔ نماز پڑھتی ہے، اور اگر تھوڑی دیر سونا بھی چاہے تو کچھ ہی دیر میں بچے جاگ جاتے ہیں۔ کسی نے سکول جانا ہے، کسی نے ناشتہ مانگنا ہے، کسی کے کپڑے تیار کرنے ہیں۔ شوہر کو دفتر بھیجنا ہے، بچوں کو سکول کے لیے تیار کرنا ہے، بستے چیک کرنا ہے، جوتے پالش کرنا ہے۔ سب کے جانے کے بعد گھر کی صفائی، برتن دھونا، بستر ٹھیک کرنا، کپڑے دھونا اور روزمرہ کے کاموں میں لگ جانا۔**دوپہر آتی ہے، تو پھر بچوں کے کھانے کی فکر۔ سب کچھ وقت پر بنانا، تاکہ جب بچے گھر آئیں تو سب کچھ تیار ہو۔ کھانے کے بعد چائے بنانا، شام تک گھر کے دیگر کام نمٹانا، اور پھر افطار کی تیاری میں لگ جانا۔**افطار سے پہلے سب کچھ تیار کرنا ہوتا ہے۔ فروٹ کاٹنا، پکوڑے بنانا، شربت تیار کرنا، چنا چاٹ، سموسے، کچوری، جو کچھ بھی گھر میں دستیاب ہو، سب محنت سے تیار کرنا۔ اذان کے وقت سب افطار کرتے ہیں، اور وہ سب کو دیکھتی ہے، کسی کی پلیٹ خالی نہ ہو، کسی کو کچھ اور نہ چاہیے۔ اس سب کے دوران وہ خود بھی افطاری کرتی ہے۔**افطار کے بعد برتن دھونے ہیں، پھر سحری کے لیے تیاری شروع کرنی ہے۔ دن ختم ہوتا ہے، لیکن عورت کی محنت نہیں رکتی۔ نیند پوری نہیں ہوتی، آرام کا وقت نہیں ملتا، مگر کوئی اس کی تھکن کو نہیں سمجھتا۔**اور اگر کبھی کوئی کمی رہ جائے؟**"روٹی جل گئی!"**"نمک زیادہ ہو گیا!"**"سحری میں دیر ہوگئی!"**"افطار میں وہ چیز کیوں نہیں تھی؟"**یہ سب سن کر وہ چپ رہتی ہے، کیونکہ وہ جانتی ہے کہ شکایت کا کوئی فائدہ نہیں۔ مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہم نے کبھی اس کی محنت کی قدر کی؟**اولاد کو چاہیے کہ رات کو اپنی ماں کے پاس بیٹھیں، ان کے تھکے ہوئے ہاتھ دبائیں، ان کے پیر دبائیں، ان کے سر پر ہاتھ پھیریں، ان سے محبت بھری باتیں کریں۔ ماں کی محنت کا بدلہ شاید چکایا نہ جا سکے، مگر ان کے لیے محبت اور سکون کے چند لمحے ضرور دیے جا سکتے ہیں۔**اگر کسی کو لگتا ہے کہ گھر کا کام کوئی بڑی بات نہیں، تو ایک دن کے لیے عورت کی جگہ لے کر دیکھیں۔ صبح سحری بنائیں، پھر پورا دن گھر کی صفائی کریں، کھانے پکائیں، بچوں کو سنبھالیں، چائے بنائیں، افطار کی تیاری کریں، رات کا کھانا بنائیں، اور آخر میں برتن دھونے کے بعد بستر پر گریں۔ تب احساس ہوگا کہ یہ کام کتنا مشکل ہے!**مگر افسوس! کچھ گھروں میں عورت کو نوکرانی کی طرح حکم دیا جاتا ہے، اس پر رعب جمایا جاتا ہے، آنکھیں دکھائی جاتی ہیں، یہاں تک کہ بعض گھروں میں اسے مارا پیٹا بھی جاتا ہے۔ یہ سراسر ظلم ہے! نہ اسلام اس کی اجازت دیتا ہے، نہ دنیا کا کوئی قانون۔**عورت ہماری خدمت میں دن رات ایک کر دیتی ہے، لیکن ہم کبھی مطمئن نہیں ہوتے۔ خدارا! اپنے گھر کی خواتین کی قدر کریں، ان کی محنت کو سراہیں، کیونکہ وہ بھی انسان ہیں، وہ بھی محبت، عزت اور سکون کی حق دار ہیں۔**عثمان حسن زئی

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 57 ہیڈلائنز ہیں، ماہ رمضان المبارک کیسے گزر رہا ہے؟*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *26 مارچ 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*BBC PK

🚨 (1) وفاقی کابینہ نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی، نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت🚨 (2) مخالفین نے ڈھنڈورا پیٹا، اب منی بجٹ آئے گا، الحمدللہ! منی بجٹ نہیں آیا: وزیراعظم🚨 (3) حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب🚨 (4) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، سٹاف لیول معاہدہ طے🚨 (5) امریکا نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کی 80 کمپنیوں پر بڑی پابندی لگا دی🚨 (6) اسٹیٹ بینک اور بینکوں کا عملہ بھی لوٹ مار کرنے لگا، عوام کو نئے کرنسی نوٹ دینے سے صاف انکار🚨 (7) بینکوں سے نئے نوٹوں کا حصول مشکل، کراچی میں گڈیوں کی بلیک میں فروخت جاری🚨 (8) سندھ کے سرکاری و نجی اسکول جمعہ 28 مارچ کو بند رہیں گے، شب قدر پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان🚨 (9) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے نوجوان مشترکہ تربیتی ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں🚨 (10) یو اے ای کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا🚨 (11) بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار، اسلامی نظریاتی کونسل🚨 (12) اسلامی نظریاتی کونسل میں ہیومن ملک بینک کے معاملے پر طویل بحث، فیصلہ نہ ہوسکا🚨 (13) پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے اقدامات شروع، اعلیٰ سطح کی کمیٹی فعال🚨 (14) ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کیلئے کمیٹی قائم، محسن نقوی سربراہ مقرر🚨 (15) گورنر ہاؤس سندھ میں اتحاد رمضان کے تحت 25واں افطار و ڈنر، قونصل جنرل عراق کی شرکت🚨 (16) ملک میں گہری تقسیم اتفاق رائے پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بلاول بھٹو🚨 (17) اورماڑہ: ماہی گیروں نے ساحل پر پھنسنے والی نایاب ڈولفن کو واپس سمندر میں چھوڑ دیا🚨 (18) کل 27 مارچ 2025 کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا🚨 (19) نویں جماعت کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے: ترجمان لاہور بورڈ🚨 (20) ملک میں خشک سالی سے زراعت متاثر ہوگی، بیماریوں کا بھی خطرہ ہے: چیف میٹرولوجسٹ🚨 (21) اسلام آباد: صحافی وحید مراد کی پیکا قانون کے مقدمے میں گرفتاری ظاہر، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور🚨 (22) کراچی: صحافی فرحان ملک کا غیر ملکیوں سے فراڈ کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ🚨 (23) مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کے گھر سے برآمد ہونے والی تجوریوں سے ہیرے جواہرات اور نقدی غائب🚨 (24) سی پی این ای کا صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار🚨 (25) وفاقی وزیر ریلوے کا 27 مارچ سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان🚨 (26) کراچی کارساز پر ریس لگاتی کار نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، دونوں جاں بحق🚨 (27) رمضان 29 دنوں کا ہوگا، عید الفطر کا پہلا دن 31 مارچ 2025 کو منایا جائے گا، سپارکو نے بھی پیشگوئی کردی🚨 (28) بی آر ٹی کرپشن کیس، نیب خیبرپختونخوا نے پرویز خٹک کیخلاف کارروائی روک دی🚨 (29) آخری ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا جارحانہ کھیل، 10 اوورز میں ہدف حاصل کرکے پاکستان کو شکست دیدی🚨 (30) سیریز میں 3 بار صفر پر آؤٹ ہوکر حسن نواز نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا🚨 (31) آئی ایم ایف معاہدے اور ریکوڈک کی خبر پر اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا🚨 (32) کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی نے خودکشی کرلی🚨 (33) خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ نہ کریں، ہائی ہیل اور زیادہ زیورات نہ پہنیں، محکمہ تعلیم سندھ کا ضابطہ اخلاق🚨 (34) اسکولوں میں کسی بھی لباس پر پابندی عائد نہیں کی گئی، محکمہ تعلیم سندھ کی وضاحت🚨 (35) ترقی پذیر ممالک کو زیادہ محصولات اور تجارتی پابندیاں عالمی معیشت میں شامل ہونے سے روکتی ہیں: وزیر خزانہ🚨 (36) گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار🚨 (37) صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے🚨 (38) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا🚨 (39) خیبرپختونخوا: سوات میں بھی پیکا کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا🚨 (40) رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 1.73 فی صد رہی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی🚨 (41) اقلیتوں سے بدتر سلوک: امریکی کمیشن کی پاکستانی حکام و سرکاری اداروں اور بھارتی ’ را ’ پر پابندیوں کی سفارش🚨 (42) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی سربراہی میں اجلاس، پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا🚨 (43) نوشہرہ: اکوڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی🚨 (44) سندھ حکومت کا تمام نجی اسکولوں میں بک بینک قائم کرنے کا فیصلہ🚨 (45) جعفر ایکسپریس میں 380 مسافر سوار تھے، 26 شہید ہوئے، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ🚨 (46) شہباز حکومت کے پہلے سال میں بھارت سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر چوتھی بار اضافہ🚨 (47) کراچی: خواجہ سراؤں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد🚨 (48) فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے کی سطح پر رہی🚨 (49) بلاول بھٹو کا سندھ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ🚨 (50) پختونوں اور بلوچوں کو اعتماد میں لیے بغیر کے پی اور بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا، حافظ نعیم🚨 (51) موسمیاتی حالات کی شدت کے باعث غذائی تحفظ کے سنگین مسائل ہیں، عالمی بینک🚨 (52) خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تعطیلات یکم اپریل 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہوں گی🚨 (53) وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ🚨 (54) بارشوں کی کمی سے ممکنہ خشک سالی؛ ربیع سیزن اور چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ🚨 (55) لاہور پولیس کی حراست میں نوجوان ہلاک، ورثا کا تشدد کا الزام🚨 (56) لاہور میں کوڑے کا ڈھیر سونے کی کان بن گیا، اربوں روپے کی کمائی ہوگی🚨 (57) ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر، ایک ڈالر 10 لاکھ ریال میں بکنے لگا*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

کراچی : کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبے کے لیے سندھ حکومت کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان۔رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف تفصیلات: BBC PK

کراچی :چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہداہت پر محکمہ سروسل جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر، کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی شامل۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ ٹاسک فورس شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری دی گئی۔ ترجمانکراچی میں شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کی بہتری کا منصوبہ ہے۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، عبداللہ ہارون روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ترقیاتی کام ہوں گے۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ سندھ حکومت کی ہدایت پر تمام اداروں کو ٹاسک فورس سے تعاون کا پابند بنایا گیا۔ ترجمان کراچی کو صاف، سرسبز اور منظم شہر میں تبدیل کرنے کے لیے سندھ حکومت کا اہم قدم

منگل، 25 مارچ، 2025

میرپورخاص : ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے احکامات پر میرپورخاص پولیس کی منشیات و دیسی شراب فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری، 05 ملزمان گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس، مین پڑی سمیت دیسی شراب برآمد*رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان ، BBC PK

▪️تھانہ پھلاڈیوں▪️*ایس ایچ او پھلاڈیوں پولیس اسٹیشن انسپکٹر عبد المجید گرگیج نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں چرس سپلائر کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام خوشی محمد ولد اسلام الدین کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے *1 کلو 700 گرام* (1700 گرام) چرس برآمد.گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 15/2025 زیر دفعہ 9C CNS ACT پھلاڈیوں پولیس اسٹیشن پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.*▪️ تھانہ کوٹ غلام محمد▪️*یس ایچ او کوٹ غلام محمد پولیس اسٹیشن انسپکٹر حق نواز جونیجو نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود پبلک پارک کالج کے قریب چرس فروش کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام محمد وارث ولد علی بخش کپری کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے آدھا کلو *(500 گرام)چرس* برآمد.گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 24/2025 زیر دفعہ 9B CNS ACT کوٹ غلام محمد پولیس اسٹیشن پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.*▪️ تھانہ ٹائون▪️*انچارج CIA اقبال جٹ نے ہمراہ ٹیم ٹائون تھانے کی حدود بورڈ آفس کے قریب منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام آصف علی ولد محمد عمر بروہی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 60 عدد مین پڑیاں برآمد کرلیں. گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 43/2025 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممعانت ایکٹ ٹائون پولیس اسٹیشن پر درج،*▪️ تھانہ تعلقہ▪️*ایس ایچ او تعلقہ پولیس اسٹیشن انسپکٹر آفتاب رند نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں دیسی شراب فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے، 02 دیسی شراب فروش کو ملزمان کو گرفتار کرلیا.1 ملزم بنام بھیمجی کولہی ولد دیوشی کولہی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی، 2. ملزم بنام الٰہی بخش ولد محمد حنیف مہر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 610 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی DX ایکٹ تعلقہ پولیس اسٹیشن پر درج

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...