Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 11 اپریل، 2025
*ظہیر الدین بابر* کے بارے میں پڑھا تھا اسے ایک بار جسم BBC PK
پر خارش ہوگئی، خارش اتنی شدید تھی کہ اگر کوئی کپڑا اس کے جسم سے چھو بھی جاتا تھا تو اس کے منہ سے چیخ نکل جاتی تھی، اس کے مخالف *شیبانی خان* کو پتا چلا تو وہ عیادت کے بہانے اس کی تکلیف انجوائے کرنے کے لیے آ گیا، بابر کو اطلاع ہوئی تو اس نے سر سے لے کر پائوں تک شاہی لباس پہنا، سر پر تاج رکھا اور دربار میں آ کر اس کے سامنے بیٹھ گیا۔شیبانی خان سارا دن اس کے ساتھ بیٹھا رہا، اس نے کھانا بھی اس کے ساتھ کھایا لیکن بابر نے اپنی تکلیف اپنے چہرے اور آواز تک نہیں آنے دی یہاں تک کہ آخر میں شیبانی خان مایوس ہو کر چلا گیا، مہمان جوں ہی محل سے نکلا، بابر نے فوری طور پر اپنا سارا لباس اتار کر پھینک دیا، پورے دربار نے دیکھا، اس کا پورا جسم سرخ تھا اور اس پر بڑے بڑے آبلے بن چکے تھے اور وہ سارا دن انھیں برداشت کرتا رہا تھا۔میری زندگی کا نچوڑ ہے دنیا کو ہمارے دکھوں اور تکلیفوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا لہٰذا ہمیں چاہیے ہم اگر بیمار ہیں تو اپنی بیماری کو گردن سے نیچے چھپا لیں، اسے چہرے پر نہ آنے دیں، ہم اگر غریب ہیں تو غربت ہماری شکل اور ہمارے جسم پر دکھائی نہیں دینی چاہیے۔ہم اگر ناکام ہیں تو ناکامی ہمارے حلیے، ہماری صورت پر نہیں آنی چاہیے، ہم اگر خوف زدہ ہیں تو خوف ہماری آواز، ہماری آنکھوں اور ہماری شکل پر نظر نہیں آنا چاہیے اور ہم اگر جاہل ہیں تو بھی ہماری جہالت ہماری صورت اور ہماری گفتگو تک نہیں پہنچنی چاہیے، یقین کریں زندگی اچھی گزرتی ہے ورنہ لوگ لوگوں کو جیتے جی دفن کرکے چلے جاتے ہیں۔
عرب قبیلے کے ایک شیخ کو جب معلوم ہوا کہ اس کے جانوروں میں سے ایک مرغا غائب ہے تو اس نے فوری طور پر اپنے ملازم گمشدہ مرغے کی تلاش میں ادھر ادھر دوڑائے‘ Written by Sana Shoaib Saudi Arabia
خود بھی ٹیلوں پر چڑھ کر دیکھا لیکن مرغا نہ ملا۔ رات گئے تک جاری رہنے والی یہ تلاش بالآخر ناکامی پر ہی تمام ہوئی ‘ کسی ملازم نے کہا‘ کوئی بھیڑیا مرغے کو لے گیا ہوگا۔ اس پر شیخ نے مرغے کے پروں کا مطالبہ کرڈالا تو ملازم اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔ اگلے روز شیخ نے اونٹ ذبح کروائے اور تمام قبیلے والوں کو کھانے سے پہلے مرغے کی تلاش میں مدد کی درخواست کی۔ سب لوگ حیرت زدہ تھے کہ اتنا امیر آدمی اور ایک مرغے کے لیے بے چین۔ قبیلے والوں نے شیخ کی درخواست سنی اَن سنی کی اور کھانا کھا کر چلے گئے۔ چند دن بعد قبیلے میں سے کسی کی بکری گم ہوئی تو شیخ نے ایک بار پھر اونٹ ذبح کیا‘ قبیلے والوں کو بلایا اور مرغے کی تلاش میں مدد کی درخواست کی۔ اس بار قبیلے والوں میں سے چند ایک نے تو اسے پاگل پن سے تعبیر کیا کہ معاملہ بکری کا ہے اوربات مرغا تلاش کرنے کی ہو رہی ہے۔ خود شیخ کے بیٹوں نے گھر آئے مہمانوں سے والد کے طرزِعمل کی معذرت کی اور بات رفع دفع ہوگئی۔ کچھ عرصہ گزرا کہ ایک اونٹ غائب ہوگیا۔ شیخ نے پھر وہی کیا‘ اونٹ ذبح ہوا‘ دعوت ہوئی اور شیخ نے گمشدہ مرغے کو ڈھونڈنے کی ترغیب دی۔ اب کی بار تو لوگوں نے دھمکی ہی دے ڈالی کہ اگر شیخ نے پاگل پن کی یہ باتیں جاری رکھیں تو سرداری سے معزول کردیاجائے گا۔ شیخ نے یہ ماحول دیکھا تو چپ سادھ لی۔ مہینہ بھر گزرا ہوگا کہ قبیلے کی ایک نوجوان لڑکی غائب ہوگئی۔لڑکی کا غائب ہونا قبیلے والوں کی غیرت پر تازیانہ تھا۔ اب کی بار شیخ نے پھر وہی کیا۔ لوگ اکٹھے ہوئے تو انہیں اپنے مرغے کی تلاش پر قائل کرنے لگا۔یہ سن کر لوگوں نے اسے خوب برا بھلا کہا اور لڑکی کی تلاش میں نکل گئے۔ کھوجیوں کی خدمات حاصل کی گئیں‘ کنوؤں میں جھانکا گیا‘ نوجوانوں کی ٹولیاں دور دور تک نکل گئیں ۔ آخرکار کسی نے خبر دی کہ فلاں پہاڑ کے ایک غار میں کچھ لوگ پوشیدہ طور پر رہ رہے ہیں۔ قبیلے والوں نے اس غار پر چھاپہ مارا تومعلوم ہوا کہ یہ ڈاکوؤں کا بسیرا ہے اور انہی نے لڑکی اغوا کی تھی۔ اس غار کے قریب سے ہی گمشدہ اونٹ‘ بکری اور شیخ کے مرغے کی باقیات بھی مل گئیں۔ لڑکی مل جانے کے بعد لوگوں کو خیال آیا کہ دراصل شیخ بار بار اپنے مرغے کی بازیابی کے لیے نہیں بلکہ انہیں کسی بڑے نقصان سے بچانے کے لیے انہیں بنیاد کو درست کرنے اور خرابی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے قبیلے والوں کو ترغیب دے رہا تھا۔ اس حکایت کا پس منظر تو یقینا عرب ہے لیکن اس کا سبق عالمگیر ہے‘ جو اسی طرح کی سینکڑوں کہانیوں اور ضرب الامثال میں لپیٹ کر پچھلی نسل نے اگلی نسل تک پہنچا دیا ہے‘ یعنی جب تک پہلی غلطی کو درست نہیں کیا جاتا‘ کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ تباہی کسی ایک غلطی کا نتیجہ نہیں ہوتی بلکہ اپنی غلطی کو حکمت عملی سمجھ لینے سے ہوتی ہے ۔
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 62 ہیڈ لائنز ہیں، اس پوسٹ پر کتنی محنت ہوتی ہے مگر آپ ایک انگلی کو زحمت دے کر ری ایکٹ تک نہیں کرسکتے؟😍*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *11 اپریل 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 MIAN KHUDABUX ABBASI
(1) غز، ہ میں دجالی مظالم کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے🚨 (2) اسلام آباد میں غز، ہ بچاؤ مارچ کے شرکاء پر پولیس کا لاٹھی چارج🚨 (3) مسلم حکمران سن لو! اگر فلستین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا، حافظ نعیم🚨 (4) دجالی فوج غز، ہ جنگ سے تنگ آگئی، سینکڑوں اہلکاروں نے حکومت کو خط لکھ دیا🚨 (5) نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی پائلٹس نوکری سے برطرف🚨 (6) پاکستان اور بیلا روس کے درمیان فوجی تعاون، تجارت بڑھانے سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے🚨 (7) وزیراعظم کا دورہ: پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ ہنرمندوں کو بیلا روس بھیجنے پر اتفاق🚨 (8) پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا🚨 (9) سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی🚨 (10) نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا🚨 (11) جوڈیشل کمیشن میں 4 ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور، مقبول باقر اور شوکت صدیقی کے نام بھی شامل🚨 (12) سندھ حکومت نے اسلحہ کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دیدیا🚨 (13) عید الاضحیٰ کی آمد، کراچی کی مویشی منڈی میں 27 جانوروں کا پہلا ٹرک پہنچ گیا🚨 (14) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی شاندار افتتاحی تقریب🚨 (15) کراچی: کورنگی کازوے کے زیرتعمیر پل سے منسلک سڑکوں، انڈرپاس کیلئے مزید ایک ارب کی منظوری🚨 (16) تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل🚨 (17) بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشی کی خبر؛ بجلی بھی مزید سستی ہوگی🚨 (18) آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کردیے، ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، وزیر خزانہ🚨 (19) پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات🚨 (20) پی ٹی آئی کا کے پی مائنز اینڈ منرل بل کی منظوری کیلئے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ🚨 (21) صدر مملکت کے علاج میں پیش رفت، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا🚨 (22) حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نئے اشتہارِ دلچسپی کا اعلان🚨 (23) پشاور ہائیکورٹ؛ کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کیلیے حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت🚨 (24) کراچی: غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے🚨 (25) بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب🚨 (26) پنجاب میں خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع🚨 (27) اسلام آباد: خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام، انٹرن کو 5 لاکھ روپے جرمانہ🚨 (28) تمام قسم کے یارن اور کپڑے کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے، چیئرمین ٹیکسٹائل ملز🚨 (29) فحاشی پھیلانے والے تھیٹرز پر 3 وارننگز کے بعد تاحیات پابندی عائد ہوگی، عظمیٰ بخاری🚨 (30) شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ🚨 (31) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت کانفرنس میں شرکت🚨 (32) لاہور: مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی🚨 (33) بہاولپور: شادی کی تقریب میں نازیبا رقص، معروف خواجہ سرا رقاصہ مہک ملک اور 35 افراد کیخلاف مقدمہ درج🚨 (34) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد🚨 (35) سندھ میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع🚨 (36) کراچی: سخی حسن کے قریب موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارنے والا ٹینکر نذرآتش🚨 (37) کلائمیٹ چینج منصوبوں کیلئے فنڈز کا حصول، حکومت کا گرین بانڈز کے اجراء کا فیصلہ🚨 (38) راولپنڈی: شوہر نے جعلی عامل کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا، دونوں گرفتار🚨 (39) خاتون مسافر کی طبیعت خراب، دبئی سے ڈھاکہ جانیوالے طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ🚨 (40) کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ🚨 (41) بادلوں کی انٹری، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار🚨 (42) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر 14 اپریل 2025 سہ پہر 4 بجے تک ملتوی🚨 (43) اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈپٹی رجسٹرار کو آئندہ بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بینچ منتقل نہ کرنے کا حکم🚨 (44) 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلیے مقرر کرنیکی درخواست🚨 (45) محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق🚨 (46) حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری🚨 (47) داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ🚨 (48) میں پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا بھی کپتان ہوں: محمد رضوان🚨 (49) چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کردیا؛ شرح 125 فیصد تک جا پہنچی🚨 (50) بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور آسمانی بجلی، 100 سے زائد افراد ہلاک🚨 (51) اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں پاکستان کا کپتان ہو کر انگلش نہیں بول سکتا: محمد رضوان🚨 (52) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل، ڈمپر، ٹینکرز سمیت 4628 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں🚨 (53) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز فیصل آباد میں گرفتار🚨 (54) 6 ماہ میں گردشی قرض 9 ارب روپے کم ہوگیا، وزارت توانائی🚨 (55) حکومت سندھ کا سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ🚨 (56) فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام ختم نہیں کیا گیا، یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن🚨 (57) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی: انڈیکس 1300 پوائنٹس گر گیا🚨 (58) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس باقر علی نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی🚨 (59) نیویارک: دریائے ہڈسن میں سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک🚨 (60) جسٹس منصور کی عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش🚨 (61) مجرمانہ سرگرمیوں پر ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے، وزیر داخلہ🚨 (62) ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ چین، اہم شخصیات سے ملاقاتیں*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
تحریر فاطمہ بلوچ**خواتین سے گزارش**یہ---Fatma Baloch
گزارش اُن تمام خواتین سے ہے جو موٹر بائیک پر اپنے شوہر بھائ بیٹے کے ہمراہ سفر کرتی ہیں، جن میں اُن کی والدہ، بیوی، بیٹیاں اور دیگر رشتہ دار خواتین شامل ہوتی ہیں۔براہِ کرم، جب آپ موٹر سائیکل پر سوار ہوں، تو اپنے دوپٹے، چادر، عبایا یا کسی بھی لمبے کپڑے کو اچھی طرح سنبھال کر بیٹھیں۔ یہ چیزیں اگر بائیک کے پہیے یا چین میں پھنس جائیں تو بہت خطرناک حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ہم روزانہ سڑکوں پر ایسے حادثات دیکھتے ہیں جن میں کوئی موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، کچھ لوگ شدید زخمی ہوتے ہیں، اور بعض کے ہاتھ، پاؤں یا سر پر گہری چوٹ لگتی ہے۔یاد رکھیں، سڑک اور زندگی کے درمیان صرف ایک لمحے کا فاصلہ ہوتا ہے۔**بائیک چلانے والے حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ ہیلمٹ ضرور استعمال کریں** اور خواتین کو بھی احتاط سے بیٹھنے کی ترغیب دیں تاکہ جان کا تحفظ ممکن ہو۔محفوظ سفر سب کا حق ہے، اور احتیاط ہی بہترین حفاظت ہے۔
ننگا سچ MIAN KHUDABUX ABBASI
جھوٹ نے سچ سے کہا چلو مل کر نہاتے ہیں، کنویں کا پانی بہت اچھا ہے، سچ کو جھوٹ کی بات پر شک تھا، اس لیے سچ نے اپنی تسلی کے لیے پانی کو چھو کر دیکھا اور اسے معلوم ہوا کہ واقعی پانی اچھا ہے، تو سچ اور جھوٹ دونوں نے اپنے کپڑے اتارے اور ننگے ہو کر کنویں میں نہانے لگے ننگے سچ کو دیکھ کر جھوٹ باہر نکلا اور سچ کے کپڑے پہن کر بھاگ گیا اس طرح اس وقت سے لے کر آج تک جھوٹ نے اپنے آپ کو سچ کے لبادے میں چھپا لیا جبکہ سچ ننگا باہر نکلا تو دنیا سے اپنی نظریں ننگا ہونے کی وجہ سے چرانے لگا اور دنیا بھی ننگے سچ کو برداشت نہ کر سکی دنیا نے ننگے سچ کو غصے اور حقارت کے ساتھ دیکھا تو سچ بیچارا اپنا ننگا پن چھپانے کے لیے کنویں کی طرف لوٹ گیا اور ہمیشہ کے لیے غائب ہو گیا۔
اسی وقت سے ننگا سچ دنیا سے برداشت نہیں ہوتا
مسلمانوں کے عروج کے زمانے میں یہود کی ایک پراسرار طاقتور سلطنت جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں جب مسلمان اپنے عروج پر تھے اسی زمانے میں Khazar BBC PK
نام کی ایک سلطنت کوہ قاف سے پرے وجود میں آئی یہ ترک النسل لوگ تھے مسلمانوں نے اپنے اردگرد کے علاقوں میں فتوحات کا انبار لگا دیا ایک مشرق میں سندھ اور مغرب میں اندلس تک چھا گئے لیکن شمال کا علاقہ ایک طرف سے قسطنطنیہ کے انتہائی مضبوط دفاعی نظام والے شہر نے بلاک کر رکھا تھا اور دوسری طرف Caspian Sea اور Black Sea کے درمیان پہاڑوں کا وسیع سلسلہ تھا جہاں موجودہ ملک جارجیا واقع ہے پہاڑیوں کے اس قدرتی دفاع کی وجہ سے شمال کا حصہ مسلمانوں کے حملے برداشت کر گیا ان پہاڑوں کے دوسری طرف Khazar لوگوں نے اپنی سلطنت قائم کی۔لیکن ایک عجیب بات یہ ہوئی کہ ان لوگوں نے یہودی مذہب قبول کر لیا حالانکہ ان کو حضرت اسحٰق علیہ السلام کی اولاد سے کوئی تعلق نہیں تھا ان کے ایک طرف مسلمان تھے دوسری طرف عیسائی لیکن انہوں نے یہودیت قبول کی یہ تاریخ کا ایک پراسرار باب ہے یہ لوگ پھر مغرب کی طرف ہجرت کر گئے جہاں انہوں نے اپنی عقل و دانش سے یورپ کے طاقت کے ایوانوں میں اپنا نام بنایا یورپ کی سوسائٹی کو ان لوگوں نے یکسر تبدیل کر دیا یورپ کو مذہب سے دور اور سیکولر بنانے والے بھی یہی لوگ تھے آج بھی یہی لوگ دنیا کی طاقت کے ایوانوں میں چھائے ہوئے ہیں یہی وہ یورپی یہود ہیں جو آج اس_را_ئیل کے حاکم ہیں جدی پشتی یہودی جو ایران عراق شام فلسطین عرب سے تعلق رکھتے ہیں ان کے پاس طاقت نہیں ہے اصل طاقت ان یورپی یہود کے پاس ہے انہی لوگوں کے خلاف ہٹلر نے کاروائی کی ان یہود کو اشکنازی یہود کہا جاتا ہے۔اس حوالے سے کچھ تاریخ دان سمجھتے ہیں کہ اشکنازی یہود یہی ترک النسل لوگ ہی ہیں جیسا کہ اوپر بتایا ہے لیکن بعض تاریخ دان اس کی نفی کرتے ہیں ۔
عمرکوٹ : ضمنی انتخابات 17 اپریل 2025 ، حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ ۔۔۔باقی دن 06 ، امیدواران کی انتخابی مہم عروج پر، دیکھتے رہو ، ہوتا ہے کیا ؟؟رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ بی بی سی پاکستان تفصیلات: BBC PK
عمرکوٹ: حلقہ این اے 213 کی انتخابی مہم زور پکرنے لگیایک طرف امیدوار جلسوں میں ایری چوٹی کا روز لگانے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف پی ٹی آئی وومن ونگ سندھ سفیانہ عدنان خان ٹیم کے ہمراہ میدان میں اتر گئیں۔۔۔ ووٹ مانگنے کا سلسلہ تیزی سے جاری اب دیکھنا ہے ہوگا کہ کون ووٹرز کو قائل کرتا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...