Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 29 اپریل، 2025
*اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش*۔*BBC PK News Islamabad Report
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں، سیکریٹری جنرل**یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو
🚨 *تازہ ترین**پاک فوج نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا*BBC PK News Islamabad Report
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔*
*نئی نہروں کا منصوبہ مسترد: وكلا کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان*BBC PK News Sukkr Report Iram btool
سكھر: مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کا منصوبہ مسترد ہونے کے بعد وکلا نے ببر لو بائی پاس کے علاوہ تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق دریائےسندھ پرنہروں کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیے جانے کی خبر ملتے ہی منصوبے کے خلاف خیرپور ببرلو بائی پاس پر 12 روز سے دھرنے پر موجود شرکا نے جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا۔ آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھر نے ختم کرنے اور 30 اپریل سے تمام کورٹس میں ہڑتال بھی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس حوالے سے وکیل رہنما سرفراز میتلو نے کہاکہ کارپوریٹ فارمنگ پر 24 گھنٹے میں سندھ حکومت سے سکھر میں ہماری کمیٹی ملاقات کرےگی جب کہ وکلا پر مقدمات ختم کرنے اور گاڑیاں لوٹانے سمیت دیگر مطالبات برقرار ہیں۔دوسری جانب سندھ کے مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث 40 ہزار سے زائد گاڑیاں تاحال پھنسی ہوئی ہیں۔
*بھارت سے سفارت کاروں اور عملے کا 30 رکنی گروپ پاکستان واپس پہنچ گیا*BBC PK News Islamabad Report
بھارت سے پاکستانی سفارت کاروں اور عملے کا پہلا گروپ، جو 30 افراد پر مشتمل ہے، پاکستان واپس پہنچ گیا ہے۔گروپ میں پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کے افراد شامل ہیں، پاکستان نے اپنے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد کو 55 سے کم کرکے 30 کر دیا ہے، اور یہ سفارت کار اور سفارتی عملہ اب مستقل طور پر واپس آ گیا ہے۔
*حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز 442 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ*BBC PK News Islamabad Report
اسلام آباد سے حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 713، صبح 4 بج کر 45 منٹ پر 442 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئی۔اسلام آباد میں عازمین حج کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سعودی سفیر نواف المالکی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایئر وائس مارشل عامر حیات نے رخصت کیا۔کوئٹہ سے پہلی حج پرواز پی کے 7201 صبح 10 بجے 170 حجاج کو لے کر روانہ ہوگئی۔لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 747 رات 10 بجے 323 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔پی آئی اے تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔پہلے مرحلے میں عازمین حج کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں حج پروازیں جدہ جائیں گی۔
پیر، 28 اپریل، 2025
*کیا آپ نے کبھی سوچا؟**والدین کا بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھنا زندگی کی ان تلخ حقیقتوں میں سے ایک ہے، جسے نہ دل قبول کرتا ہے اور نہ ہی آنکھیں دیکھنا چاہتی ہیں۔ BBC PK News Article MIAN KHUDABUX ABBASI Islamabad
جن ہاتھوں نے ہمیں انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا، وہی ہاتھ جب کپکپاتے ہیں، تو دل جیسے چھلنی ہو جاتا ہے۔ جو آواز کبھی شیر کی طرح گرجتی تھی، جب وہ دھیمی ہو جائے، تو ایسا لگتا ہے جیسے وقت نے کسی پہاڑ کو خاموش کر دیا ہو۔**اولاد کے لیے سب سے زیادہ اذیت ناک لمحہ وہ ہوتا ہے، جب وہ اپنے والدین کو کمزور، تھکا ہوا اور بیمار دیکھتی ہے۔ دل چاہتا ہے کہ وقت وہیں رک جائے، زندگی کی رفتار تھم جائے، اور ہمارے ماں باپ ہمیشہ جوان، توانا اور مسکراتے رہیں۔ مگر حقیقت یہی ہے کہ وقت کسی کا لحاظ نہیں کرتا۔ وہ والدین جو ہماری نیندوں کے پہرے دار تھے، اب خود ہماری توجہ، محبت اور دیکھ بھال کے محتاج ہو جاتے ہیں۔**بڑھاپا صرف جسم کا زوال نہیں، یہ جذبات کا امتحان بھی ہے — والدین کے لیے اور اولاد کے لیے بھی۔ ماں کی لرزتی ہوئی آواز، باپ کی کمزور ہوتی ہوئی کمر، اور ان آنکھوں میں اُترتی ہوئی اداسی، اولاد کے دل پر نقوش چھوڑ جاتی ہے جو زندگی بھر مٹ نہیں سکتے۔**یا اللہ! ہمارے والدین کو سلامت رکھ، ان کے بڑھاپے کو آسان بنا، اور ہمیں وہ اولاد بنا جو ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے، ان کا فخر بنے۔ اے رب! اگر ممکن ہو تو کسی کی ماں، کسی کے باپ کو کبھی بوڑھا نہ کرنا — یا کم از کم ہمیں اتنی طاقت دے کہ ہم ان کی خدمت، ان کی محبت، اور ان کی دعاؤں کے قابل بن سکیں۔**آمین۔ کہہ کر اس تحریر کو آگے ضرور شیئر کیجئے گا۔۔۔۔
*خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاری*BBC PK News Islamabad Report
اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں سرکاری ادارے اور حساس انفراسٹرکچر سائبر حملوں کے بڑے ہدف ہو سکتے ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں دفاعی، مالی اور میڈیا شعبے سائبر حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں، سائبر حملوں کے لیے اسپیر فشنگ، مالوئیر اور ڈیپ فیکس جیسے طریقے استعمال ہونے کا خدشہ ہے، حملہ آور ہیکرز اداروں کی رازداری اور معلومات چوری کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...