منگل، 27 مئی، 2025

*پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، یوم تکبیر کل منایا جائے گا*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد:پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا۔یومِ تکبیر اور معرکہ حق کی کامیابی پر اظہار تشکر کی مرکزی اور بڑی تقاریب پشاور اور میر پور آزاد جموں کشمیر میں منعقد ہوں گی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا امیر مقام مہمان خصوصی ہوں گے۔

کون کہتا ہے کہ معجزوں کا زمانہ ختم ہو گیا،

معجزے اب بھی ہو سکتے ہیں۔لیبیا کے عازم حج عامر کے ساتھ ہونے والے واقعے کو معجزہ ہی کہا جا سکتا ہےعامر کے بغیر حج پرواز روانہ نہیں ہوگی‘، لیبیا کے شہری کے معجزاتی طور پر حج پر جانے کی کہانی جانیے۔لیبیا سے حج پر جانے والے شہری عامر قذافی کی معجزاتی کہانی نے سننے والوں کے ایمان کو تروتازہ کردیا۔لیبیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان عامر المہدی منصور ال قذافی نے رواں سال حج کا ارادہ کیا اور اسی ارادے کی تکمیل لیے لیبیا ائیر پورٹ پہنچ گئے۔لیبیا ائیر پورٹ پر عامر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب امیگریشن حکام نے ان کی کنیت ’قذافی ‘ کے سبب انہیں سکیورٹی مسائل کی بنا پر جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔کارروائی اتنی طویل ہوگئی کہ عامر کی نظروں کے سامنے ان کے گروپ کے تمام ارکان فلائٹ میں سوار ہوگئے لیکن عامر قذافی کاؤنٹر پر سفری کارروائیاں مکمل ہونے کا انتظار کرتے رہے حتیٰ کہ جہاز کے روانہ ہونے کا وقت آن پہنچا اور جہاز کے دروازے بند ہوگئے۔ جب عامر قذافی کی سکیورٹی کارروائی مکمل ہوئی تب تک جہاز کے دروازے بند ہوچکے تھے جس کے بعد طیارے کے پائلٹ نے دروازے دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا اور یوں یہ طیارہ عامر قذافی کے بغیر روانہ ہو گیا۔طیارے کے جانے کے باوجود عامر قذافی کو اللہ پر یقین تھا اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ائیرپورٹ سے اس وقت تک نہیں جاؤں گا جب تک کہ انشااللہ حج کی طرف روانہ نہ ہوجاؤں‘۔اور پھر وہ معجزہ ہوا جس نے سب کو حیران کردیا ، اطلاع آئی کہ طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی ہے اور طیارہ مرمت کیلئے ائیر پورٹ واپس ٓآرہا ہے، مرمت کے بعد طیارے کے پائلٹ سے عملے نے درخواست کی کہ ایک مسافر رہ گیا ہے، اسے سوار کردیں؟ لیکن پائلٹ نے اب بھی انکار کردیا، اس کے باوجود عامر کو اللہ پر یقین تھا اور وہ یوں ائیر پورٹ پر جم کر کھڑے رہے۔جہاز ایک بار پھر روانہ ہوا لیکن اس بار بھی اطلاع آئی کہ طیارہ دوبارہ کسی خرابی کے باعث واپس آ رہا ہے، جہاز اترا اور فنی خرابی کی جانچ پڑتال کے بعد پائلٹ نے اعلان کیا کہ’قسم کھاتا ہوں کہ جہاز اب عامر قذافی کے بغیر نہیں اڑسکتا، اس وقت تک جہاز نہیں اڑاؤں گا جب تک عامر سوار نہ ہو جائے‘۔اس کے بعد حکام کی جانب سے جلد از جلد عامر قذافی کو سفر کے لیے کلیئر کیا گیا اور پھر طیارہ تیسری کوشش پر عامر کے ساتھ بغیر کسی فنی خرابی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔

پیر، 26 مئی، 2025

Press ReleaseMonday 26 May 2025District Police Umerkotایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں . . . BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report

اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم سمیت منشیات فروش گرفتار۔تفصیلات:01). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی:اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم سرون بھیل گرفتار، کراٸم نمبر 98/2024 دفعہ 324. 114. 504. 337A1F1 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔ 02). پولیس تھانہ ٹالہی:نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت ملزم محمد رضا گشکوری گرفتار 250 گرام چرس برآمد کراٸم نمبر 12/2025 دفعہ 9. 1 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ، ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر ، بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ : ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں . . . اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم سمیت منشیات فروش گرفتار۔تفصیلات:01). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی:اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم سرون بھیل گرفتار، کراٸم نمبر 98/2024 دفعہ 324. 114. 504. 337A1F1 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔ 02). پولیس تھانہ ٹالہی:نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت ملزم محمد رضا گشکوری گرفتار 250 گرام چرس برآمد کراٸم نمبر 12/2025 دفعہ 9. 1 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز جیکب آباد: BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

جیکب آباد دنیا کا سب سے گرم مقام بن گیا، جہاں درجہ حرارت 51.48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات :جیکب آباد دنیا کا سب سے گرم ترین مقام بن گیا ، جیکب آباد کا درجہ51.8 رکارڈ کیا گیا ۔شدید گرمی کی اس لہر نے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں پر تشویش بڑھا دی ہے۔حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت دی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ کے مطابق پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں موسم کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔ جیکب آباد میں پارہ 53 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرگئے ۔ جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے عوام گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے جبکہ مارکیٹوں میں دن کے اوقات میں سناٹا چھایا رہا ۔اوکاڑہ میں درجہ حرارت 46 پرپہنچ گیا۔ ہسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ افراد کا رش بڑھنے لگا ۔درخت لگائیں، فطرت کو زندگی بخشیں!جیکب آباد میں درخت لگائیں — اپنے شہر کو گرمی سے بچائیں، آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائیں۔جہاں درخت ہوں گے، وہاں پرندے ہوں گے، اور جہاں پرندے ہوں گے، وہاں خوبصورتی اور سکون ہو گا۔پنجرے خاموشی دیتے ہیں، درخت نغمے بکھیرتے ہیں۔آئیں، ماحول بچائیں — درخت لگائیں، زندگی سنواریں!

راوی ۔۔۔۔انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز مجھ سے کسی نے پوچھا کون ہو آپ؟ میں نے جواب دیا میں وہ فقیر ہوں جسکو اپنی ماں نے نہیں پہچانا ۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

ایک دن میں اسی لباس میں آیا اور گھر کے سامنے بیٹھ گیا تو بھائی نے دیکھااور اواز دیا ماں ایک فقیر ایا ہے باہر کھانے کو کچھ دو تب ماں نے سامنے روٹی رکھ دی اور کہا فقیر دعا کرنا میرے بیٹے کیلئے ۔میں نے سوال پوچھا ؟بیٹاکیاکرتاہے تو ماں کی آنکھوں میں آنسو اگئے اور کہا آرمی میں وطن کی خدمت کرتاہے ۔لیکن کوئی پتا نہیں ہوتا بہت دنوں بعد رابطہ کرتا اور یہی بات بولتا ہے ماں اگر میں لوٹ کر واپس نہیں ایا تو سمجھ لینا مجھ کو اس وطن کی مٹی نےگود لے لیاہوگا۔اور اس ماں کی آنکھوں کے آنسو آج بھی میں نہیں بھول پایا۔اللہ کی قسم ناجانے ایسی کتنی ماؤں کے بیٹے اس وطن کے لیے قربانی دے رہے ہیں ۔آپ سب سے درخواست ہے ان محافظوں کا ساتھ دیں.منقول ۔۔۔

*کراچی میں قیامت خیز گرمی، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی : شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کی لہر جاری ہے ، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں تایم گرمی کی شدت برقرار ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری جبکہ شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا جانے لگا۔محکمہ موسمیات نے آج پارہ 39 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت45 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے5ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ سبی میں پارہ 43 اور شدت 48 ڈگری ہے جبکہ لاڑکانہ اور سکھر میں 45 ، حیدرآباد ملتان میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔اسی طرح لاہورمیں درجہ حرارت 38 ،پشاور اور اسلام آباد میں 37 ، کوئٹہ میں چونتیس ڈگری اور شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

*عدنان صدیقی فضائی حادثے سے بال بال بچ گئے؛ الوداعی پیغام بھی لکھ لیا تھا*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan

لاہور کے آسمان پر طوفان میں پھنس کر حادثے سے بال بال بچ جانے والی پرواز میں سوار معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے اس بھیانک تجربے کو انتہائی جذباتی انداز میں بیان کیا ہے۔24 مئی کو کراچی سے لاہور جانے والی اس پرواز میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر مسافر بھی سوار تھے۔عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا: ’’کل، کہیں کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے زندگی اور موت کے درمیان کھڑے ہو کر اپنی بے بسی کا احساس کیا۔ ایک معمول کا سفر اچانک ایسے لمحات میں بدل گیا جو انسان کو اس کے وہمِ اختیار سے نکال کر زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا ہے۔‘‘اداکار نے مزید لکھا کہ جب طیارے کو شدید جھٹکے لگے تو مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ ’’مسافر چیخ رہے تھے، ایک دوسرے کو تھامے ہوئے تھے۔ اکثریت کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ میں نے فون نکال کر ایک الوداعی پیغام لکھا جو شاید میرے جنازے پر پڑھا جاتا۔ لینڈنگ کے بعد میں نے وہ پیغام ڈیلیٹ کردیا، لیکن ہر لفظ دل سے لکھا تھا۔‘‘اداکار نے پائلٹ کی مہارت کو سراہتے ہوئے لکھا: ’’جب جہاز لاہور کی زمین کو چھو ہی رہا تھا کہ اچانک ایک تیز جھٹکے کے ساتھ دوبارہ آسمان کی طرف بلند ہوگیا۔ کپتان کو سلام پیش کرتا ہوں، کیا زبردست فیصلہ، کیا حاضر دماغی!‘‘انہوں نے اپنے تجربے کو زندگی کی ایک اہم سبق قرار دیتے ہوئے لکھا: ’’یہ صرف پرواز کا اختتام نہیں تھا، یہ اللہ کا کرم تھا۔ زندگی نازک ہے، مختصر ہے اور انتہائی مقدس ہے۔ اپنے پیاروں کو قریب رکھیں اور ہر لمحے کی قدر کریں۔‘‘واضح رہے کہ طوفان کے بعد 57 مسافروں نے دوبارہ سفر کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ان مسافروں کو ان کے سامان کی واپسی میں کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*

غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...