Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 22 جون، 2025
*🔴کیا امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہوگئیں؟ BBC PK News
*امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں کودتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بم باری کی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا۔امریکی میڈیا کے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے میں 6 بی ٹو بم بار طیاروں نے 12 بنکر بسٹر بم گرائے ، دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹو ماہاک میزائل استعمال کیے گئے۔ایران پر حملے کے بعد واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا، امریکا کا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا تھا اور ایران کی تنصیبات ختم کر دی گئی ہیں۔امریکی صدر نےکہا کہ آج رات کے اہداف سب سے مشکل تھے، بہت سے اہداف رہ گئے، امن نہ ہوا تو درستگی کےساتھ دیگر اہداف کے پیچھےجائیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ ایران کاجوہری پروگرام اسرائیل کے وجود کےلیےخطرہ تھا، ایران کاجوہری پروگرام ختم کرنےکا وعدہ پورا ہوگیا ہے۔ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ امریکی حملوں سے ایران کے جوہری پروگرام کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔حملے سے پہلے جوہری تنصیبات کو خالی کرایا گیا: ایرانی عہدیدارخبرایجنسی کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی حملے سے پہلے جوہری تنصیبات کو خالی کرایا گیا تھا، نشانہ بنائی گئی سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق یرانی حکام نے بتایا ہےکہ فردو نیوکلیئر تنصیب کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، فردو نیوکلیئر تنصیب کو زمینی نقصان پہنچا ہے جسے بحال کیا جاسکتا ہے۔ایرانی نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر سائٹس پرحملوں کے بعد آلودگی کےکوئی آثار نہیں، متاثرہ نیوکلیئر سائٹس کے ارد گرد رہنے والوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ایران پرامن جوہری سرگرمیاں جاری رکھےگا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے بین الاقومی قوانین اور این پی ٹی کی خلاف ورزی ہیں، امریکی حملے کئی روز سے جاری اسرائیلوں حملوں کا تسلسل ہیں، آئی اے ای اے ان پر خاموش اور ممکنہ طور پر شریک جرم ہے۔*
ہفتہ، 21 جون، 2025
راٹھی نندلال ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر ڈیلی بی بی سی پاک نیوز *مٹھی : ڈی آئی جی میرپورخاص نے ماڈل پولیس اسٹیشن مِٹھی، ضلع تھرپارکر کا افتتاح کیا*BBC PK News Tharparkar
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص رینج، *جناب محمد زبیر دریشک* (PSP) نے آج ضلع تھرپارکر کے ہیڈکوارٹر مِٹھی میں جدید طرز پر قائم کردہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP) تھرپارکر، جناب عادل میمن (PSP) سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔۔ یہ منصوبہ انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب غلام نبی میمن کی خصوصی ہدایت اور وژن کے تحت مکمل کیا گیا، جس کا مقصد پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوام کو بروقت اور مؤثر پولیس سہولیات فراہم کرنا ہے۔۔منصوبے کی نگرانی ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن نے خود کی، جنہوں نے ہر مرحلے میں ذاتی دلچسپی لے کر تھانے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔۔ماڈل پولیس اسٹیشن مِٹھی میں عوام کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی، شفاف طریقہ کار اور شہری دوست ماحول کو فروغ دیا گیا ہے، تاکہ تھانے کا نظام بہتر ہو اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے۔۔افتتاح کے موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص جناب محمد زبیر دریشک نے ماڈل پولیس اسٹیشن مِٹھی کے احاطے میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور سرسبز پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔*ڈی آئی جی میرپورخاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنا چاہیے اور جدید سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔**
*🔴ترک صدر سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق*BBC PK News
ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔صدر اردوان نے ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد کی۔ملاقات میں ترک وزیر خارجہ، قومی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن اور صدر کے خارجہ امور و سکیورٹی کے اعلیٰ مشیر بھی موجود تھے۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار اور طیب اردوان نے عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئےمؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت فوری روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔
*اب اس مسئلے کا کیا حل ہوسکتا ہے؟🧐**🔴اسرائیل ایران کشیدگی کے اثرات کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ*BBC PK News
🔵شپنگ کمپنیر کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث تیل کے جہازوں کے کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔**حکام کا کہنا ہے کہ خلیج فارس سے 9 لاکھ ڈالر میں آنے والے تیل جہاز کا کرایہ 11 سے 12 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا جبکہ انشورنس کور 15 ہزار ڈالرز سے بڑھ کر 22 ہزار ڈالرز تک کرنے کا عندیہ ہے۔*پی این ایس سی ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں محدود اوقات میں جی پی ایس بند ہونے کا چیلنج درپیش ہے، پی این ایس سی کا ایک جہاز دو گھنٹے جی پی ایس بند ہونے کے سبب ہرمز میں داخلے سے رکا رہاتھا۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے آئل کمپنیوں کو لکھےگئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
راٹھی نندلال ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر بی بی سی پاک نیوز مٹھی : آل سندھ ٹیچرز ایکشن کمیٹی سندھ کی کال پر پرائمری اساتذہ کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی کال پر عمل کرتے ہوئے ضلع تھرپارکر کے پرائمری اساتذہ کا احتجاج ۔ BBC PK News Tharparkar Bureau Chief Nand Lal Report
ضلع تھرپارکر کے اساتذہ ے آل سندھ ٹیچرس ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی کال کو لبیک کہتے ہوئے یکجہتی کے طور پر ضلع بھر میں احتجاج کیا اور مٹھی میں د وراں احتجاج اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ سروس اسٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ پرائمری اساتذہ میں پائی جانے والی بےچینی کا خاتمہ ہو۔ احتجاج میں پ ٹ الف کے رہنماؤں بادل دل، محمد اشرف، رمیش چوہدری، ایسرداس، رانو خان عبدالحفیظ، علم الدین شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سروس اسٹرکچر کو جلد از جلد جاری کیا جائے۔ کچھ دن قبل خوشخبری سنائی گئی تھی کہ سروس اسٹرکچر کمیٹی نے اس کی منظوری دے دی ہے، لیکن تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، جس سے اساتذہ میں تشویش اور بےچینی بڑھ گئی ہے۔ اسی وجہ سے ضلع سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے، یہ احتجاجی تحریک کا پہلا مرحلہ ہے اور آئندہ کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، اور احتجاج جاری رکھا جائے گا جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو جاتا۔دوسری جانب یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے ملازمین کو بھی DRA (ڈی آراے) دیا جائے۔ اساتذہ نے اپنے حقوق کے لیے پرجوش نعرے بازی کی اور یقین دہانی کروائی کہ وہ ہر احتجاج اور دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ بعد ازاں، تعلقہ سطح پر یونین کونسل لیول کے اساتذہ منتخب کیے گئے جو کراچی دھرنے میں اساتذہ کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔
انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف خیرپور : خیرپور پولیس کا بین الصوبائی اسمگلر کے گھر پر چھاپہ، مزاحمت کے دوران فائرنگ، 25 افراد گرفتار ۔تفصیلات : BBC PK News kaherpur Mira's
خیرپور: خیرپور پولیس نے رانیپور درازا میں الصوبائي منشیات فروش مجید چانڈیو کے گھر پر بڑی کاروائی پولیس نے کارروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات اسمگلر کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران مزاحمت اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں پولیس سے مزاحمت کرنے والے 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں متعدد مطلوب ملزمان شامل ہیں ایس ایس پی پولیس کی طرف سے درازا میں کاروائی کی گئی جہاں اطلاع تھی کہ ایک منشیات اسمگلر کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور دیگر صوبوں سے بھی اس نیٹ ورک کے روابط ہیں۔ پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب اسمگلر کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر 25 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں چند غیر قانونی اسلحہ بردار بھی شامل ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں منشیات اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور توقع ہے کہ اس نیٹ ورک سے منسلک مزید افراد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ کارروائی کو منظم جرائم کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*
سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...