Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 27 جون، 2025
ایران: اسرائیل تنازع کے تناظر میں گرفتاریوں اور پھانسیوں کا سلسلہ جاریایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازع کے تناظر میں ایرانی حکام اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے مبینہ تعلق کے شبہ میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کر رہے ہیں اور متعدد افراد کو پھانسی بھی دی ہے۔ BBC PK News
گرفتاریوں اور پھانسیوں کا یہ سلسلہ ان واقعات کے بعد شروع ہوا ہے جسے ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ایرانی سکیورٹی سروسز میں غیر معمولی دراندازی قرار دیا ہے۔حکام کو شبہ ہے کہ اسرائیل کو فراہم کی گئی معلومات نے تنازع کے دوران انتہائی اہم شخصیات کے قتل کے سلسلے میں بڑا کردار ادا کیا۔ ان میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے اعلیٰ کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی شامل تھی، جسے ایران ملک کے اندر سرگرم اسرائیل کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے کارندوں سے منسوب کرتا ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بتایا کہ ایک ایرانی انسانی حقوق گروپ ایچ آر این اے کے مطابق تنازع شروع ہونے کے بعد سے پیر کے روز تک سیاسی یا سکیورٹی الزامات میں 705 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ایچ آر این اے نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے کئی پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ منگل کو ترک سرحد کے قریب ارمیا میں تین افراد کو پھانسی دے دی گئی ایرانی-کرد حقوق گروپ ہینگاو نے بتایا کہ وہ سب کرد تھے۔حالیہ گرفتاریوں اور پھانسی دینے کے واقعات کو انسانی حقوق کے حامی اور سیاسی مبصرین 1980 کی دہائی سے مماثل قرار دے رہے ہیں، جب ایران عراق جنگ کے دوران ایرانی حکام نے سیاسی مخالفت کو بے دردی سے کچل دیا تھا۔
شہباز، روبیو گفتگو: پاک امریکہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو فون پر بات کی، BBC PK News
جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم شریف اور وزیر خارجہ روبیو نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔یہ بات چیت ایسے وقت ہوئی ہے جب دونوں ممالک جغرافیائی سیاسی صف بندیوں میں تبدیلی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بحال کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ مہینوں میں سفارتی تعاون میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، جس نے دوطرفہ تعلقات کو نئی سمت دی ہے۔بدھ کو، وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد اگلے ہفتے تجارتی مذاکرات کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے ساتھ بڑے تجارتی سرپلس والے ممالک کو نشانہ بنانے کے اقدامات کے تحت پاکستان کو امریکہ کی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔عدم توازن کو دور کرنے اور ٹیرف کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے، اسلام آباد نے خام تیل سمیت مزید امریکی اشیا درآمد کرنے اور پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں امریکی فرموں کے لیے رعایتوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع کھولنے کی پیشکش کی ہے۔اس ہفتے کے شروع میں، پاکستان-امریکہ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک ویبینار کی مشترکہ میزبانی کی، جس میں 7 بلین ڈالر کا ریکوڈک کاپر گولڈ پروجیکٹ بھی شامل ہے۔
منگل، 24 جون، 2025
راٹھی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھیڈیلی بی بی سی پاک نیوز مٹھی / ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب کی ہدایات پر ڈی ایس پی مٹھی جناب ماجد قائمخانی کی صدارت میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کےلئے اہم اجلاس۔ تفصیلات اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایچ اوز، امن کمیٹی کے عہدیداران سمیت تمام مکتب فکر کے علماء کرام اور رہنما بھی شریک-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی مٹھی جناب ماجد قائمخانی صاحب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور مجالس، BBC PK News
ماتمی جلوسز، امام بارگاہوں سمیت مساجد اور عبادت گاہوں کی مکمل مانٹرنگ کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائےگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی صاحب نے کہا کہ محرم الحرام میں سہولتیں فراہم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ملکر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے-محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی، برداشت، بھائی چارہ اور اخوت قائم رکھنے کا درس دیتا ہے-جناب ڈی ایس پی صاحب نے تمام ایس ایچ اوز، اور ڈی آئی بی انچارج کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ، محرالحرام کے دوران تمام ماتمی جلوسز اور مجالس کے بہترین انتظامات کیے جائے۔تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اسٹاف کو الرٹ رکھنے کی ہدایات۔محرالحرام کے دوران شہروں کے بس اسٹاپز،گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلز اور مسافرخانوں پہ سرچ /کومبنگ آپریشن کریں گے۔ڈی ایس پی صاحب نے مزید کہا کہ، محرم الحرام کے دوران پولیس کی جانب سے کنٹرول روم قائم کیا جائےگا جہاں کسی بھی مسئلہ کے حل کےلئے 24 گھنٹے افسران موجود ہونگے۔امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور سیکورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
پیر، 23 جون، 2025
راٹھی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھیڈیلی بی بی سی پاک نیوز مٹھی : تھر کی صحت کا جنازہ / سول اسپتال مٹھی میں نا تجربہ کار لڑکوں کے رحم و کرم پر، اربوں روپے کا بجٹ کرپشن کی نذر۔تفصیلات: خبر کے مطابق مٹھی/تھرپارکر کے محکمہ صحت کے لیے مختص کروڑوں روپے کا بجٹ عوامی فلاح کے بجائے کرپشن کی نذر ہو چکا ہے۔ ضلع کی سب سے بڑی سرکاری اسپتال، "BBC PK News Tharparkar Report Nandn Lal
سول اسپتال مٹھی"، اب ایک فعال علاج گاہ کے بجائے صرف نام کی اسپتال بن کر رہ گئی ہے۔ جہاں مریض امید لے کر آتے ہیں لیکن درد اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔اسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری معمول بن چکی ہے۔ اکثر ڈاکٹر اپنی نجی کلینکس یا دیگر مصروفیات میں مصروف رہتے ہیں، جب کہ سرکاری ڈیوٹی کے اوقات میں اسپتال خالی اور ویران نظر آتا ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ اسپتال کسی فری کیمپ کا منظر پیش کرتا ہے، جہاں نہ ڈاکٹر ہیں، نہ تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔اسپتال کا مکمل نظام ناتجربہ کار نوجوانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جنہیں نہ انجیکشن لگانے کا طریقہ آتا ہے، نہ دوا دینے اور نہ ہی تشخیص کی کوئی عملی تربیت ہے۔ متعدد مریض شکایت کرتے ہیں کہ انہیں علاج کے بجائے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انسانی جانوں سے ایسا کھلواڑ ایک اہم ریاستی ادارے کے لیے شرمناک داغ ہے۔ایمبولینس سروس بھی ناکارہ ہو چکی ہے۔ آئندہ آنے والے بجٹ کا بڑا حصہ ایندھن کی مد میں ہضم کر لیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں غریب اور بے سہارا مریض مجبور ہو کر پرائیویٹ گاڑیاں کرائے پر لے کر دیگر شہروں کی اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔دوسری طرف، دواؤں کی شدید قلت ہے، جس کے باعث مریضوں کو نجی میڈیکل اسٹورز سے مہنگی دوا خریدنی پڑتی ہے۔ اسپتال میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔یہ سب کچھ اُس وقت ہو رہا ہے جب محکمہ صحت کے ذمہ دار افسران سیاسی سرپرستی کے سائے تلے عیش و عشرت میں مصروف ہیں۔ تھر جیسے پسماندہ اور دور افتادہ علاقے کے لیے صحت کا بجٹ امید کی ایک کرن ہوتا ہے، مگر افسوس کہ وہی بجٹ کرپٹ مافیا کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔منتخب نمائندگان و اعلیٰ افسران کو عوام الناس کی اپیل ہے کہ اس سنگیں صورتحال کا فی الفور نوٹس لے کر عملی اقدامات کیے جائیں ۔
*🔴پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا: بلاول*BBC PK News Islamabad
*اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔**🔵ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔**⚫بلاول نے کہا کہ کل امریکا نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے میں اگر اخراج ہوتا تو سارے خطے خصوصاً پاکستان پر اثرات ہوتے، امریکا کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔**🟡چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے یہی عراق کے بارے کہا گیا اور اب ایران کے بارے میں کہا کہ ان کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں، پہلے وہ لبنان آئے، یمن آئے اور اب ایران آگئے، اگر ہم اب نہ بولے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا، اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہوگا۔*
اتوار، 22 جون، 2025
ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ BBC PK News Umer kot Hira Lal Report
پولیس تھانہ تعلقہ عمرکوٹ نے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس اسٹیشن: تعلقہ عمرکوٹ مقدمہ نمبر: 22/2025 دفعہ جات: 457، 380 تعزیرات پاکستان گرفتار ملزم کا نام: گنیشو ولد گلاب بھیل، سکنه گاؤں سبری تعلقہ عمرکوٹملزم پر چوری اور نقب زنی کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پولیس اسٹیشن: تعلقہ عمرکوٹ مقدمہ نمبر: 23/2025 دفعہ: 302 تعزیرات پاکستان گرفتار ملزم کا نام: حبیب اللہ ولد علی مراد ماچھی، سکنه گاؤں سورھانی ماچھی تعلقہ عمرکوٹملزم پر قتل کے سنگین مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔پولیس کی ان کامیاب کارروائیوں کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔
راٹھی نند لالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھیڈیلی بی بی سی پاک نیوزمٹھی : مٹھی میں ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن سندھ عبدالجبار مری نے تھر ایجوکیشن الائنس اور ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے تعاون سے جاری فیسلیٹیٹرز کی 4 روزہ تربیت میں شرکت کی، تربیت کا جائزہ لیا اور شرکاء سے BBC PK News Tharparkar Report Nandn Lal
گفتگو کی۔ڈائریکٹر عبدالجبار مری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر طالبعلم قابل ہوگا تو ہی معاشرہ بدلے گا، نیم حکیم جان کا خطرہ ہوتا ہے، اس لیے قابلیت ضروری ہے تاکہ بہتر کردار ادا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف سینٹر چلانے ہی نہیں بلکہ آپ سب کا معاشرے میں بھی اہم کردار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غربت اور بے بسی کی بات تو ہر جگہ ہوتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ تھر دنیا کا امیر ترین علاقہ ہے۔ یہاں کوئلہ، کارونجھر پہاڑ اور مال مویشی کی بھرمار ہے، تھر کے لوگ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی بڑی تعداد میں کام کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تھر میں تعلیم کی کمی ہے اور نان فارمل ایجوکیشن سینٹرز اس کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ خود قابل بنیں گے تو صرف تنقید نہیں بلکہ عملی طور پر بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نظر کمزور ہو تو چیزیں صحیح نظر نہیں آتیں، اسی طرح اگر تعلیم کی نظر نہ ہو تو حقیقت بھی نظر نہیں آتی۔ دوسروں کو سکھانے سے پہلے خود سیکھنا ضروری ہے، اور احتساب کے ذریعے ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو اتنا قابل بنایا جائے کہ وہ خود اپنے فیصلے کر سکیں۔ تھر کے کئی نوجوان کراچی میں کام کر رہے ہیں، اگر ان کو معیاری تعلیم ملی ہوتی تو وہ بہتر روزگار حاصل کر سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ تھر میں تبدیلی آ رہی ہے اور اسے صرف تعلیم کے ذریعے ہی سمجھا جا سکتا ہے۔ سینٹر پر پڑھانے سے پہلے خود بھی پڑھنا ہوگا۔ اگر ارادے مضبوط ہوں تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ طالبعلم کی تبدیلی پورے معاشرے پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ سینٹرز میں بچے بہت قابل ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایمانداری کی کمی ہر جگہ نظر آتی ہے، اسے ختم کرنے کے لیے ہمیں خود کوشش کرنی ہوگی۔ خواتین فیسلیٹیٹرز پر خاص ذمے داری ہے کہ وہ لڑکیوں کو دوبارہ اسکول کی طرف راغب کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کستور چند، ڈسٹرکٹ مینیجر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نریش کمار، سارنگ رام، ہوت چند اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر عبدالجبار مری نے تربیت کے اختتامی دن 40 نان فارمل ایجوکیشن سینٹرز کے فیسلیٹیٹرز میں اسناد بھی تقسیم کیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*
سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...